صرف آپ کے لیے

shahzadafzal

محفلین

مل ہی جائے گا کبھی، دل کو یقیں رہتا ہے
وہ اسی شہر کی گلیوں میں کہیں رہتا ہے

جس کی سانسوں سے مہکتے تھے در و بام ترے
اے مکاں بول، کہاں اب وہ مکیں رہتا ہے

اِک زمانہ تھا کہ سب ایک جگہ رہتے تھے
اور اب کوئی کہیں کوئی کہیں رہتا ہے

روز ملنے پہ بھی لگتا تھا کہ جُگ بیت گئے
عشق میں وقت کا احساس نہیں رہتا ہے

دل فسردہ تو ہوا دیکھ کے اس کو لیکن
عمر بھر کون جواں، کون حسیں رہتا ہے


 

shahzadafzal

محفلین


میری ساری زندگی کو بے ثمر اس نے کیا
عمر میری تھی مگر اس کو بسر اس نے کیا

میں بہت کمزور تھا اس ملک میں ہجرت کے بعد
پر مجھے اس ملک میں کمزور تر اس نے کیا

راہبر میرا بنا گمراہ کرنے کے لئے
مجھ کو سیدھے راستے سے در بدر اس نے کیا

شہر میں وہ معتبر میری گواہی سے ہُوا
پھر مجھے اس شہر میں نا معتبر اس نے کیا

شہر کو برباد کر کے رکھ دیا اس نے منیر
شہر پر ظلم میرے نام پر اس نے کیا


 

shahzadafzal

محفلین
شکریہ ثنااللہ بھائی

بہت خوب شہزاد افضل صاحب،
تھینک یو سر جی!!!!

آپ نے مبتدی ہوتے ہوئے بھی استادوں والا اور استادوں کا کلام پیش کیا ہے۔
بائے دی وے برادر مجھے اس مبدی کا مظلب نہیں پتا ورنہ آپکو جواب دیتا!!!!!!!!


عمار بھائی کہاں ہیں آپ ؟؟؟؟
یہ تو عمار بھائی کو ہی پتا ہو گا کہ وہ کہاں ہیں!!!!!!!!!
 

shahzadafzal

محفلین

رات سُنتی رہی،میں سُناتا رہا۔
درد کی داستاں میں بتاتا رہا۔
لوگ لوگوں سے چاہت نبھاتے رہے
ایک وہ تھا میرا دِل دُکھاتا رہا۔
دھوپ چھاوں سی اُس کی طبیعت رہی
وہ نگاہیں مِلاتا چُراتا رہا
ایک میں ہِی پیاسا میرے دوستو
لوگ پیتے رہے، میں پِلاتا رہا۔
دِل کے مہمان خانے میں رونق رہی
کوئی آتا رہا، کوئی جاتا رہا۔
ہم مکتب نے سارے سبق پڑھ لیئے
میں تیرا نام لکھتا ،مٹاتا رہا۔
 

shahzadafzal

محفلین

۔
۔
وہی ہوا نہ بدلتے موسم میں تُم نے ہم کو بُھلا دیا ہے
کوئی بھی رُت ہو نہ چاہتوں کو ذوال ہوگا یہ طے ہوا تھا۔
۔
۔

 

shahzadafzal

محفلین



لوگ

وفا کی بستی والے لوگ
جھوٹے ہیں یہ سارے لوگ
جانے کیسے زندہ ہیں یہ
قسموں وعدوں کے مارے لوگ
چہروں سے کتنے حسین ہیں لیکن
دل کے ہیں یہ کالے لوگ
غضب کے زندہ دل تھے لیکن
دل کی بازی ہارے لوگ
دل میں ان کے کھوٹ ہے لوگو
چہروں سے ہیں پیارے لوگ
محفلیں ان کو ڈستی ہیں گل
ہجر کے ہیں یہ مارے لوگ

 

الف عین

لائبریرین
ایک غزل تو منیر نیازی کی ہے۔ باقی کلام کس کا ہے؟؟؟؟ آخری غزل شاید شہزاد افضل کی اپنی ہے۔ لیکن شہزاد یہ بتائیں کہ لائبریری میں اس کا کیا محل ہے۔ کیا کوئی کتاب پوسٹ کر رہے ہیں؟
 

shahzadafzal

محفلین
ایک غزل تو منیر نیازی کی ہے۔ باقی کلام کس کا ہے؟؟؟؟ آخری غزل شاید شہزاد افضل کی اپنی ہے۔ لیکن شہزاد یہ بتائیں کہ لائبریری میں اس کا کیا محل ہے۔ کیا کوئی کتاب پوسٹ کر رہے ہیں؟
کمال ہے سر جی آپ تو غصہ ہی کر گئے!!!!!!!!!!!

ارے لگتا ہے آپ نے ٹائٹل نہیں پڑھا!!!!!!!!!!
 

الف عین

لائبریرین
یہ کیا ہوا، پیغام مکمل نہیں آیا یہاں؟
لکھا یہ تھا کہ اسے لائبریری کی جگہ پسندیدہ کلام والی فورم میں پوسٹ کرنا تھا۔ کم از کم منیر نیازی کی غزل۔ اور اپنی غزل، اگر آپ کی ہی ہے( اسے آپ کی شاعری والے فورم میں۔ یہاں تو یہ لگتا ہے کہ آپ صرف آپ کے لئے‘ نام کی کوئ کتاب پوسٹ کرنے جا رہے ہیں۔۔
 

shahzadafzal

محفلین
یہ کیا ہوا، پیغام مکمل نہیں آیا یہاں؟
لکھا یہ تھا کہ اسے لائبریری کی جگہ پسندیدہ کلام والی فورم میں پوسٹ کرنا تھا۔ کم از کم منیر نیازی کی غزل۔ اور اپنی غزل، اگر آپ کی ہی ہے( اسے آپ کی شاعری والے فورم میں۔ یہاں تو یہ لگتا ہے کہ آپ صرف آپ کے لئے‘ نام کی کوئ کتاب پوسٹ کرنے جا رہے ہیں۔۔
او کے برادر مجھے نہیں پتا بس جو سمجھ آیا وہاں‌پوسٹ کر دیا

میرا مطلب ہے شاعری کے سیکشن سوچا شاعری ہی ہونی چاہیے نا!!!!!!!!!!

سو شاعری کا سیکشن تھا شاعری پوسٹ کر دی!!!!!!
 

shahzadafzal

محفلین



اب دل کی یہ شکل ہو گئی ہے
جیسے کوئی چیز کھو گئی ہے
پہلے بھی خراب تھی یہ دنیا
اب اور خراب ہو گئی ہے
اس بحر میں کتنی کشتیوں کو
ساحل کی ہوا ڈبو گئی ہے
کل جن کی ہنسی اُڑا چکے تھے
شبنم بھی اُنہی کو رو گئی ہے
کل سے وہ اُداس اُداس ہیں کچھ
شاید کوئی بات ہو گئی ہے

 

shahzadafzal

محفلین


کب تک دل کی خیر منائیں، کب تک رہ دکھلاؤ گے
کب تک چین کی مہلت دو گے، کب تک یاد نہ آؤ گے
بیتا دید اُمید کا موسم، خاک اُڑتی ہے آنکھوں میں
کب بھیجو گے درد کا بادل، کب برکھا برساؤ گے
عہد وفا ترک محبت، جو چاہو سو آپ کرو
اپنے بس کی بات ہی کیا ہے، ہم سے کیا منواؤ گے
کس نے وصل کا سورج دیکھا، کس پر ہجر کی رات ڈھلی
گیسوؤں والے کون تھے، کیا تھے، ان کو کیا جتلاؤ گے
فیض دلوں کے بھاگ میں ہے گھر بھرنا بھی، لٹ جانا بھی
تم اس حسن کے لطف و کرم پہ کتنے دن اتراؤ گے
( کلام: فیض احمد فیض(

 

shahzadafzal

محفلین


ساتھ دل کے چلے دل کو نہیں روکا ہم نے
جو نہ اپنا تھا اسے ٹوٹ کے چاہا ہم نے
اک دھوکے میں کٹی عمر ساری
کیا بتائیں‌ کسے کھویا کسے پایا ہم نے

 

shahzadafzal

محفلین


اس سے ملنا ہی نہیں دل میں تہیہ کر لیں
وہ خود آئے تو بہت سرد رویہ کر لیں

ایک ہی بار یہ گھر راکھ ہو، جاں تو چھوٹے
آگ کم ہے تو ہوا اور مہیا کر لیں

کیا ضمانت ہے کہ وہ چاند اتر آئے گا
تارِ مژگاں کو اگر عقدِ ثریا کر لیں

سانس اکھڑ جاتا ہے اب وقت کی ہم گامی میں
جی میں آتا ہے کہ ہم پاؤں کو پہیّہ کر لیں

کوئی پوچھے کہ زباں کیا ہے تری تو پروین
وقت ایسا ہے کہ بہتر ہے تقیّہ کر لیں
 
Top