صدر کی پاکستانی پاسپورٹ کی معیاد میں پانچ سال اضافہ کی ہدایت

زین

لائبریرین
صدر کی پاکستانی پاسپورٹ کی معیاد میں پانچ سال اضافہ کی ہدایت
حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مشکلات سے آگاہ ہے‘ ان کی فلاح و بہبود کےلئے نئے منصوبے شروع کیے جائیں گے‘ آصف زرداری کا ابو ظہبی میں پاکستانی سفارتخانے میں تقریب سے خطاب
ابو ظہبی………صدر آصف علی زرداری نے بیرن ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لئے پاسپورٹ کی معیاد پانچ سال سے بڑھا کر دس سال کرنے کا اعلان کردیا۔صدر آصف علی زرداری نے ابو ظہبی میں پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔آصف زرداری نے پاکستانیوں سے خطاب میں اعلان کیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لئے پاسپورٹ کی معیاد پانچ سال بڑھا کر دس سال کی جائے گی۔صدر زرداری مشیر داخلہ رحمن ملک کو اس سلسلے میں فوری ضروری اقدامات کی بھی ہدایت کی ۔صدر نے کہا کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مشکلات سے آگاہ ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے نئے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔صدر نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی نہ صرف ملک میں سرمایہ کاری کریں بلکہ اپنی رقم بھی جائز اور قانونی ذرائع سے پاکستان بھجوائیں۔حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور جب بہت ساری رقم جمع ہو جائے گی تو یہ صاحب وہ سب ڈالر خرید لیں گے۔
خود تو اپنی رقم غیر ممالک میں رکھتے ہیں اور دوسروں کو کہتے ہیں کہ اپنی رقم بھی جائز اور قانونی ذرائع سے پاکستان بھجوائیں۔حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی، تو اپنی رقم کو پاکستان بھجواتے کیا تکلیف ہوتی ہے۔
 

arifkarim

معطل
زرداری صاحب سے کہیں کہ پہلے پاکستان میں مقیم ''پاکستانیوں'' کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں۔۔۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے 'یہ' بیرون ملک ہی کافی ہیں!
 

زین

لائبریرین
زرداری صاحب تو ملک میں‌ہوتے کہاں ہے ؟؟؟؟ زیادہ تر تو باہر ہی رہتے ہیں اس لیے انہیں‌باہر کے ممالک میں‌رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل پتہ ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
کس نے کرنا ہے اور کون کرے گا؟ بیان ہی دینا ہے ناں تو وہ آئے دن دیتے ہی رہتے ہیں۔ بیرون ملک اور اندرون ملک پاکستانیوں کو معلوم ہے کہ ہونا کچھ بھی نہیں۔
 

arifkarim

معطل
زرداری صاحب تو ملک میں‌ہوتے کہاں ہے ؟؟؟؟ زیادہ تر تو باہر ہی رہتے ہیں اس لیے انہیں‌باہر کے ممالک میں‌رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل پتہ ہے ۔

ہاہاہا، بالکل درست فرمایا،
سنا ہے آجکل پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
بالکل صحیح کہا۔ نہ خود پاکستان میں رہتے ہیں، نہ بچے رہتے ہیں، بی بی مرحومہ بھی الیکشن الیکشن کھیلنے آتی تھیں، جیت گئیں تو پاکستان میں رہ لیا ورنہ تو آپ کو معلوم ہی ہے۔
 

زین

لائبریرین
چلیں پھر آپ اپنے چند دن کے ''مہمان''کی اچھی طرح خاطر و تواضع کریں۔ کہ پھر یہ دن نصیب ہوں کہ نہ ہوں، خدا جانے!
"""بھیک مشن """سے واپس آئے ہیں میرے ہاتھ لگے تو ایسی خاطر تواضع کرو ں کہ عمر بھر یاد رکھے۔
 

arifkarim

معطل
"""بھیک مشن """سے واپس آئے ہیں میرے ہاتھ لگے تو ایسی خاطر تواضع کرو ں کہ عمر بھر یاد رکھے۔

جی یہ" بھیک" بھی سود پر ملا ہے، جسکی ادائیگی انشاءاللہ "اگلی" حکومت کے کندھوں پر ہوگی! :grin:
اسوقت زرداری صاحب جیل میں ہوں گے یا دبئی کی متحرک بلڈنگ کے ٹاپ فلور پر!
 
Top