صدر پرویز مشرف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بے نظیر قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔۔دوران سماعت عدالت نے سابق صدر کی تمام منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔

تفصيل: http://www.nawaiwaqt.com.pk/pakistan-news-newspaper-daily-urdu-online/Politics/11-Jun-2011/59063
كيا فوج مشرف كو گرفتار ہونے دے گی؟
 

شمشاد

لائبریرین
مشکل ہے کہ فوج اُسے گرفتار ہونے دے۔ پہلے کبھی انصاف کے تقاضے پورے ہوئے ہیں جو اب ہوں گے۔
 

سویدا

محفلین
کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا
ویسے فوج پر جو حالات ہیں ان کی درستگی کے لیے مشرف کو قربانی کا بکرا بنایا جائے تو کیا ہی خوب ہو
 

ساجد

محفلین
وارنٹ گرفتاری تو سمجھ میں آتے ہیں لیکن "دائمی وارنٹ گرفتاری" کی سمجھ نہیں آئی۔
 

ساجد

محفلین
جی سویدا ، بہت شکریہ وضاحت دینے کا۔ لیکن میں اُس ٹیکنیکل عدالتی اصطلاح کے بارے میں جاننے کا متمنی ہوں جو "دائمی وارنٹ گرفتاری" کے نام سے متعارف کروائی گئی ہے۔
 
Top