محمد وارث

لائبریرین
لیجئے مثبت اثرات سامنے آنا شروع بھی ہوگئے۔

up37.gif

اور منفی اثرات یہ کہ آج مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ریکارڈ کمی کا شکار ہو 77 روپے 10 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔
 

مغزل

محفلین
سارا ڈھکوسلہ ہے۔ ۔۔ لگتا ہے کچھ بھی نہیں بدلے گا۔
صرف فرانس کی طرز کا انقلاب ہی حل ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
منفی اثرات حالیہ دھماکوں اور ملکی کی غیر متوازن سیاسی صورتحال ہے کہ آج مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کے درمیان ججوں کی بحالی کے فیصلے کا فیصلہ کُن دن ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آئندہ ہفتے پھر کوئی نیا شوشہ ہو گا، کوئی نئی بات ہو گی، اصل میں اس سے پہلے زرداری صدر بننا چاہتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اس دن میں ایک ترکی دوست کے گھر تھا۔ اس کے ترکی چینل پر خبر آئی مشرف کے استعفے کی۔ پھر اے آر وائی لگایا تو کافی دیر بعد اس پر خبر آئی۔ پھر ق لیگ کی طرف سے چھوٹے چوہدری نے بات کی۔ اس کے بقول چوہدری برادران کی سیاست نواز شریف وغیرہ سے بہت پہلے کی ہے۔ انہوں نے نواز شریف کا ساتھ اس وقت تک نہیں چھوڑا جب تک نواز فیملی نے ڈیل کر کے دس سال کے لئے ملک بدری کا خود سے انتخاب نہیں کیا۔ اس کے علاوہ اس نے یہ بات بھی کی کہ وہ لوگ اب بھی حسب وعدہ مشرف کے ساتھ ہیں۔ تاہم مشرف نے استعفٰی دے دیا اور منظر سے ہٹنے کو ترجیح دی۔ اس وجہ سے چوہدری برادران اب پھر آزاد ہیں
 
Top