صدر ممنون حسین کے3بیٹوں اورانکی بیگمات کوبلیو پاسپورٹ جاری نہ ہوسکا

اسلام آباد(صالح ظافر) صدر ممنون حسین کے 3بیٹوں اور انکی بیگمات کو بلیوپاسپورٹ جاری نہ ہوسکا کیونکہ وہ اسکے اہل نہیں ہیں۔ اس حوالےسے ایوان صدر کے پروٹوکول افسر نے غلطی سے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن سکندر سلطان راجا سے رابطہ کیا اور یہ معاملہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے علم میں لایا گیا جس پر وزیر داخلہ نے افسران کو ضابطے کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی۔ دلچسپ طور پر پیپلزپارٹی کی سابقہ حکومت نے ایسے افراد کو بلیو پاسپورٹس کا اجراء کیا جوکہ اس کے اہل ہی نہیں تھے، اور ایسے افراد کو بھی بلیوپاسپورٹس جاری کیے گئے جن کی تاریخ جرائم سے منسلک تھی لیکن وہ اس وقت کے حکمرانوں کے قریب تھے۔ دوسری جانب صدر ممنون حسین کو اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے اور انہوں نے اپنے بیٹوں کو سبز پاسپورٹ پر اکتفا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=164712
 
Top