صدرالدین عینی کے نام ابوالقاسم لاہوتی کا ایک مکتوب

حسان خان

لائبریرین
از موسکوا به سمرقند
۲۱ اپریلِ ۱۹۲۷ء

رفیقِ محترم و اُستادِ معظم صدرالدین عینی!
دو روز است، که به مسکو وارد شده‌ام و در کارهایِ فرقه‌وی مشغولِ خدمت هستم. از شما استدعا دارم، که نتیجهٔ کاغذ به رفیق محی‌الدین‌اف را به بنده مرقوم دارید. اگر خواهشِ من و شما را قبول نکرده، از مسکو اقدام خواهم کرد. اگر شما در مسکو کاری و یا فرمایشی دارید، بنویسید، البته، انجام خواهم داد. هر وقت رفیقِ محترم مُنظِم (استادِ من) از سفر باز آمدند، سلامِ شاگردانهٔ مرا تبلیغ فرمایید.
آرزو دارم، که همیشه از سلامتیِ شما باخبر باشم. در مسکو گاه مجلس‌هایِ راجع به ادبیاتِ فارسی می‌شود و جمعیتی هم هست. آشنا که شدم، میل دارم شما را به آن انجمن مُعرّفی کنم. در آن جا از ادبیاتِ همهٔ شرق، مخصوصاً فارسی گُفت‌وگُزارها می‌شود.
خالده‌جان را از قولِ عمکِ لاهوتی سلام برسانید!
با احترام و سلام لاهوتی.
۲۱ اپریلِ ۱۹۲۷، مسکو.


ترجمہ:
رفیقِ محترم و اُستادِ مُعظّم صدرالدین عینی!
دو روز ہو گئے ہیں کہ میں ماسکو میں وارِد ہو کر حِزبی کاموں میں مشغولِ خدمت ہوں۔ آپ سے استدعا ہے کہ رفیق مُحی‌الدّینوف سے مُکاتبت کا نتیجہ اِس بندے کو مرقوم فرما دیجیے۔ اگر اُنہوں نے میری اور آپ کی خواہش کو قبول نہ کیا ہو تو میں ماسکو سے اِقدام کروں گا۔ اگر ماسکو میں آپ کو کوئی کام یا حُکم ہو تو لکھ بھیجیے، مَیں حتماً انجام دوں گا۔ جس وقت بھی رفیقِ مُحترم مُنظِم (میرے اُستاد) سفر سے واپس آ جائیں، اُن کو میرا شاگردانہ سلام پہنچائیے گا۔
میری آرزو ہے کہ میں ہمیشہ آپ کی سلامتی سے باخبر رہوں۔ ماسکو میں گاہے ادبیاتِ فارسی سے متعلق مجلسیں برپا ہوتی ہیں اور ایک انجُمن بھی موجود ہے۔ میں جب بھی آشنا ہوؤں گا، میں خواہش رکھتا ہوں کہ اُس انجُمن کو آپ سے مُتعارف کر دوں۔ اُس جگہ کُل سرزمینِ مشرق کے ادبیات، خصوصاً فارسی ادبیات کے بارے میں مُباحثہ ہوتا ہے۔
خالدہ جان کو عَمو لاہوتی کی جانب سے سلام پہنچائیے گا!
مع احترام و سلام۔ لاہوتی۔
۲۱ اپریل ۱۹۲۷، ماسکو
 
آخری تدوین:
Top