سیما علی

لائبریرین
اَلسَلامُ عَلَيْكُم ‎
صبح بخیر

مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کا ارشاد ہے:
کوشش کرو کہ تم دنیا میں رہو،دنیا تم میں نہ رہے۔۔کیونکہ کشتی پانی میں تیرتی رہتی ہے،لیکن جب پانی کشتی میں آ جاتا ہے تو ڈوب جاتی ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
‏السلام علیکمُ

*کچھ یوں اتریں تیرے لیے رحمتوں کے موسم*
*کہ آسماں سے تیرا حرفِ دُعا کبھی رد نہ ہو*

آمین یا رب العالمین
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
صبح بخیر

ہمارا غصہ کبھی کبھار ان چیزوں سے بڑھ کر ضرر رساں ثابت ہوتا ہے جن کے بارے میں ہم اپنے غصے کا اظہار کر رہے ہوتے ہیں
 
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
صبح بخیر!
اور اپنے پروردگار کو دل ہی دل میں عاجزی اور خوف سے اور پست آواز سے صبح وشام یاد کرتے رہو اور (دیکھنا) غافل نہ ہونا.
اللہ نگہبان
 

سیما علی

لائبریرین
اَلسَلامُ عَلَيْكُم ‎
صبح بخیر


حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کا اعلیٰ ترین ہدف ظلم وستم کا مٹانا اور مظلومین و مستضعفین کی نصرت و حمایت تھا جس پر آپ ؑ کی پوری زندگی گواہ ہے اور آپ ؑ کا یہ قولِ مبارک دنیائے مظلومیت کی حمایت کیلئے کافی ہے کہ ظالم کے دشمن اور مظلوم کے حامی و مددگار بن جائو جس کا مطلب یہ ہے کہ ظلم نہ صرف گناہِ عظیم ہے بلکہ دنیائے انسانیت کیلئے تباہی و بربادی کا موجب ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
زندگی کی مشکلات اللہ تعالٰی کی طاقت کا ثبوت دیتی ہیں۔ یہ یاد دلاتی ہیں کہ ہم خاک ہیں اور اللہ تعالٰی کے فیصلوں کے آگے بے بس ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
اَلسَلامُ عَلَيْكُم ‎
صبح بخیر


امام علی رضاعلیہ السلام فرماتے ہیں:

“ انبیاء، اور رسول، اورخدا کی حجت، وجہ اللہ ہیں۔ وہ ایسی شخصیات ہیں کہ لوگ ان کے ذریعہ خدا کی طرف متوجہ ہوتے ہیں”۔
 
Top