سیما علی

لائبریرین
VmRzK8E.jpg

السلام علیکم
صبح بخیر
مولا علی علیہ سلام۔ ذکرِ خدا پرہیز گاروں کا شیوہ ہے۔ اقوال علی ع٢٣٠
 
اگر کوشش کے باوجود آپ اپنی منزل تک نہیں پہنچ پا رہے تو ایک بار پلٹ کر پیچھے ضرور دیکھ لیں۔
کہیں کوئی آپ کی وجہ سے کچلا تو نہیں گیا۔ کہیں آپ نے انسانوں کو اپنے مطلب کے لیے " یوز " تو نہیں کیا۔۔۔
اگر ہاں تو منزل پر پہنچ کر بھی آپ کو " منزل " نصیب نہیں ہو گی۔
کیونکہ اللہ کو انسان بہت عزیز ہیں اور اللہ کے عزیزوں کو روند کر آپ"مقام" نہیں پا سکتے۔
اللہ کے بندوں کو تکلیف پہنچا کر آپ کو راحت نصیب نہیں ہو سکتی۔
صبح بخیر
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
aK07C4n.jpg

السلام علیکم
صبح بخیر
فرمان امام حسین علیہ السلام*
اگر دنیا میں انقلاب لانا چاہتے ہو تو تہذیب نفس کا آغاز خود سے کرو دنیا خود بدل جاے گی
 
بسم الله الرحمن الرحيم.
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
اے پاک پروردگار
تو بڑی قدرت والاهے. تیری رحمت کے خزانے لامحدود هیں تیراکرم اور تیری عطا کا شمار ممکن هی نہیں
جو کچھ ہمارے لیئے بہتر ہے ہمیں عطا فرما.
ھمیں اور ھمارے اہل و عیال کو صحت وسلامتی رزق میں وسعت خیرو برکت کے ساتھ ذہنی و قلبی سکون عطا فرما.
آمین، ثم آمین
صبح بخیر
 
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
صبح بخیر!
میرے ربٌ کی محبت کا انداز بھی نرالا ہے. سب کچھ دے کر بھی کہتے ہیں. ”ہے کوئی مانگنے والا“.
اللہ نگہبان
 

سیما علی

لائبریرین
mx0p2cH.jpg

السلام علیکم
صبح بخیر
مولا علی علیہ السلام
یہ دل بھی اسی طرح اکتا جاتے ہیں جس طرح بدن اکتا جاتے ہیں .لہٰذا (جب ایسا ہوتو)ان کے لیے لطیف حکیمانہ نکات تلاش کرو .
 
قرآن مجید میں اللہ رب العزت فرماتے ہیں۔۔۔

اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا
(پ۲۲، الاحزاب : ۵۶)


بیشک اللّٰہ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں اس غیب بتانے والے (نبی)پر اے ایمان والو ان پر درود اور خوب سلام بھیجو ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب....
صَلَّی اللّٰہُ تَعالٰی علٰی مُحَمَّد ﷺ‏


صبح بخیر۔۔۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم
صبح بخیر

امام جعفر صادق علیہ السّلام حضرت فاطمہ زاہرہ (سلام اللہ علیہا) کا ایک نام محدثہ ہے اور محدثہ اس خاتون کو کہا جاتا ہے جس سے ملائک گفتگو کرتے ہوں۔ (تفسیر نور ثقلین: ص 75)
 

سیما علی

لائبریرین
1bFfqnS.jpg

السلام علیکم
صبح بخیر
"موت تمہارے سائے سے زیادہ تمہارے نزديک ہے اور تم سے زیادہ تمہاری مالک ہے۔"
*مولا علی علیہ سلام*
 
شعور اللہ کی طرف سے عطا کردہ نعمت ھے۔
نیکی اور بدی میں تمیز کرنا شعور ھے۔
شعور نہ ھوتو زندگی صرف شور ھے،
"ع" شور کو شعور بناتا ھے اور "ع" علم ھے۔
انسان اور جانور میں علم کا ھی فرق ھے۔
صبح بخیر ۔۔۔۔۔۔۔۔ خوش رہیئے،خوشیاں بانٹیئے۔
 
کمان سے نکلا تیراور زبان سے نکلا لفظ کبھی واپس نہیں لوٹتے۔۔
اپنے الفاظ اور لہجہ نرم رکھیئے تاکہ آپکو کبھی پچھتاوا نہ ھو۔
‏لفظ کبھی واپس نہیں پلٹتے
اور پھر ہم کچھ نہ کچھ ضرور کھو دیتے ہیں
اس لیے رویوں میں حد درجہ احتیاط
زندگی کے ہر بندھن میں کامیابی کی ضمانت ہے..
صبح بخیر۔۔۔۔۔
خوش رہیئے،شادوآباد رہیئے۔
 
Top