شیوسینا کی توڑ پھوڑ

کیا ویلنٹائن ڈے پاکستان کی ثقافتی روایات کے مطابق ہے

  • ہاں جی

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    143

بدتمیز

محفلین
شیوسینا کی کچھ حرکات سے میں تو اس کا فین ہو چلا ہوں۔ ویسے جنرل صاحب کو ایک بولڈ سٹیپ اور لیتے ہوئے اب شیوسینا کو پاکستان میں ایک سیاسی جماعت قائم کرنے کی دعوت دینی چاہیئے اور اپنی ق لیگ ادھر بھیج دینی چاہئے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
1599.jpg

کراچی:جمیعت علمائے اسلام کے کارکن ویلنٹائن ڈے کے کارڈ جلا رہے ہیں۔
حوالہ
 
بدتمیز

محفلین
نہیں شیوسینا والے اچھے ہیں یہ دوسرے والے بدمعاش ہیں۔ ویسے بھی یہ ڈھونگی دکانوں سے خرید کر جلا رہے ہیں۔ ان میں شیوسینا والی ہمت کہاں
 
الف نظامی

لائبریرین
بھارت والوں کو بھی اپنی ثقافت کا خیال آ ہی گیا۔ ویسے ناچنا گانا تو ان کی فطرت میں ہے تو ویلینٹائن ڈے سے کیا پرہیز،
یعنی
گڑ کھانا اور گلگلوں سے پرہیز۔
 
الف نظامی

لائبریرین
بدتمیز نے کہا:
شیوسینا کی کچھ حرکات سے میں تو اس کا فین ہو چلا ہوں۔ ویسے جنرل صاحب کو ایک بولڈ سٹیپ اور لیتے ہوئے اب شیوسینا کو پاکستان میں ایک سیاسی جماعت قائم کرنے کی دعوت دینی چاہیئے اور اپنی ق لیگ ادھر بھیج دینی چاہئے۔
ق لیگ والوں کو کشمیر کیوں نہ بھیج دیں۔
 
بدتمیز

محفلین
یار کشمیر ہمارا رہا ہی کہاں :cry: ق لیگ والے خود کہیں نہیں جایا کرتے۔ یہ اپنی خواتین کو آگے کرتے ہیں۔ ایک تو میرا تھیں باقی سب کی سب میراتھن میں ہیں۔ کچھ اسلام کے قلعے میں بھی ہیں۔
 
تفسیر

محفلین
سال میں 365 دن ہیں ۔ میں تو پر نئے روز اپنے پیار کا اظہار کرتا ہوں ۔ویلنٹائیں تو سال میں صرف ایک دفعہ آتی ہے۔ :D
 
مہوش علی

لائبریرین
تفسیر نے کہا:
سال میں 365 دن ہیں ۔ میں تو پر نئے روز اپنے پیار کا اظہار کرتا ہوں ۔ویلنٹائیں تو سال میں صرف ایک دفعہ آتی ہے۔ :D

لیجئے۔۔۔۔۔ تفسیر صاحب، میں نہ کہتی تھی کہ :) "دل جواں تو انساں جوان"؟

[باقی لوگوں کو پس منظر کا علم نہیں۔ مختصرا عرض ہے کہ تفسیر صاحب نے اپنے انٹرویو میں عمر ڈھلنے کی شکایت کی تھی۔ اس پر میں نے تفسیر صاحب کو تسلی دی تھی "دل جوان تو انسان جوان"۔ تو آج پھر موقع ملا ہے کہ میں اس بات کو دہرا دوں۔ :) ۔ ]
 
تفسیر

محفلین
مہوش علی نے کہا:

:D :D :D
ننھی منی باجو مدد درکار ہے۔
مہوش مجھے کیا کہہ رہی ہیں ہے کیامیری اتنی عمر ہے؟
ابھی تو میرے دودھ کے دانت بھی نہیں نکلے۔؟
:lol: :lol: :lol:
 
قیصرانی

لائبریرین
مہوش علی نے کہا:
لیجئے۔۔۔۔۔ تفسیر صاحب، میں نہ کہتی تھی کہ :) "دل جواں تو انساں جوان"؟

[باقی لوگوں کو پس منظر کا علم نہیں۔ مختصرا عرض ہے کہ تفسیر صاحب نے اپنے انٹرویو میں عمر ڈھلنے کی شکایت کی تھی۔ اس پر میں نے تفسیر صاحب کو تسلی دی تھی "دل جوان تو انسان جوان"۔ تو آج پھر موقع ملا ہے کہ میں اس بات کو دہرا دوں۔ :) ۔ ]
بہت خوب مہوش بہن :D
 
AMERICAN

محفلین
ابھی میں صرف اس بات کا مختصر جواب دے رہا ہوں۔انشاء اللہ کسی اور موقع پر میں اپنی بات کے حق میں تفصیل کے ساتھ جواب ارسال کروں گا۔

میرے خیال میں ہم کو ویلنٹائن ڈے منانا چاہیے۔
آپ پوچھیں گے کیوں ؟
تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ شادی شدہ افراد کے درمیان محبت بڑھاتی ہے۔ اس وجہ سے اس روایت کو جاری رہنا چاہیے۔
 
دوست

محفلین
اچھی بات ہے لگتا ہے پیارے تم شادہ شہدا میں شامل ہو اور بیگم جی کو خوش کرنے کے لیے یہ کہہ رہے ہو۔
لیکن یہاں بہت سارے میری طرح لنڈورے ہی پھر رہے ہیں ابھی۔ ان کے لیے کافی خطرہ موجود ہے۔
آخر ویلنٹائن ڈے پر ہر کسی کو اپنا(اپنی) محبوب/ہ ہی یاد کیوں آتی ہے۔
چلو اگر ایسا بھی ہے تو چپ چاپ کرلو جو کرنا ڈھنڈورا کیوں پیٹتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
AMERICAN نے کہا:
ابھی میں صرف اس بات کا مختصر جواب دے رہا ہوں۔انشاء اللہ کسی اور موقع پر میں اپنی بات کے حق میں تفصیل کے ساتھ جواب ارسال کروں گا۔

میرے خیال میں ہم کو ویلنٹائن ڈے منانا چاہیے۔
آپ پوچھیں گے کیوں ؟
تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ شادی شدہ افراد کے درمیان محبت بڑھاتی ہے۔ اس وجہ سے اس روایت کو جاری رہنا چاہیے۔

تو کیا اس کے منائے بغیر شادی شدہ کی محبت میں اضافہ نہیں ہو سکتا؟
 
راج

محفلین
الف نظامی نے کہا:
بھارت والوں کو بھی اپنی ثقافت کا خیال آ ہی گیا۔ ویسے ناچنا گانا تو ان کی فطرت میں ہے تو ویلینٹائن ڈے سے کیا پرہیز،
یعنی
گڑ کھانا اور گلگلوں سے پرہیز۔

معافی چاہوں گا مگر آپ کی یہ بات کچھ جمی نہیں-
تو کیا بھارت کے علاوہ پاکستان میں ناچ گانا نہیں ہوتا- اور وہاں اپنے روایتوں اور ثقافتوں کو قائم رکھنے کی کوشش نہیں ہوتی ہے- میں یہ نہیں کہہ رہا کہ وہ لوگ سہی کر رہے ہیں مگر اس میں آپ کا جملہ کچھ جچا نہیں -
رہی بات ویلین ٹائن ڈے کی تو اس میں کوئی حرج نہیں لگتا محبت کی تو اظہار تو ہونا ہی اور محبت کی عید تو منانی ہے بس یہ محبت کی عید کا دن ہے اس سے ویلین ٹائن کا نہ کوئی تعلق ہے نہ ہی ہندوستان، پاکستان، امریکہ کا یہ تو دل کا معاملہ ہے- اب چاہے وہ ویلین ٹائن والے دن منائیں یا روز-
اب روز روز تو کوئی مرغی کھا نہیں سکتا ہاں ہفتے میں ایک دن ہو تو مزہ کچھ اور ہوتا ہے- ویسے ہی محبت کا جشن کسی ایک دن منایا جائے تو مزہ دوبالا ہوتا ہے - جبکہ محبت تو روز کی جا رہی ہے-
اب یہ لوگ توڑ پھوڑ کرتے ہیں- کہ ویلین ٹائن ڈی مت مناؤ - مگر کسی کو محبت کرنے سے تو نہیں روک سکتے نہ-
محبت والوں کے لیے تو روز ویلین ٹائن ڈی ہے بھائی-
 
ماہ وش

محفلین
ضروری نہیں‌کہ آپ جو کچھ کریں‌تمام لوگ اس سے اتفاق بھی کریں ۔ اب جن کو ویلانٹائن ڈے نہیں‌منانا وہ نہ منائیں لیکن اس طرح تشدد اور توڑ پھوڑ تو نہ کریں اسی طرح جو منا رہے ہیں‌ وہ منائیں ضرور لیکن اپنی حد میں رہیں ۔ اس طرح دونوں خوش رہیں گے ۔
 
Top