شیشہ سموکنگ۔۔۔۔ سگریٹ سے زیادہ خطرناک

علی خان

محفلین
477_big.gif
706_detail.gif
لنک:
 

ملائکہ

محفلین
اچھا آرٹیکل ہے۔ میرے دوست بھی بہت زیادہ شیشہ پیتے ہیں اور لڑکیاں بھی لڑکوں سے کم نہیں ہیں۔ آج کل یہ اسٹیسس سیمبل ہے جو یہ میرے نزدیک تو اپنا ہی نقصان ہے۔
 

مقدس

لائبریرین
میں نے بھی ایک بار ٹرائی کیا تھا
اسٹوبری فلیور والا۔۔۔ مجھے تو بالکل بھی اچھا نہیں لگا تھا
 

فاتح

لائبریرین
عرب کی مقدس سرزمین سے جو تبرک آیا ہو اسے استعمال کرنے میں تو دین و دنیا کی بھلائیاں ہی پوشیدہ ہو سکتی ہیں۔ پھر شیشے میں چرس کی ڈلی ڈال کر کینو کے ذائقے کے ساتھ پیا جائے تو واللہ لطف دوبالا ہو جاتا ہے ویسے بھی شنیدن ہے کہ چرس ولیوں کا نشہ ہے۔
 

میر انیس

لائبریرین
اتفاق سے کل ہی میری میرے بھانجے ذیشان سے اس موضوع پربحث ہوئی اسکا کہنا تھا کہ اس میں نقصان دہ کونسی چیز ہے تمباکو کم تعداد میں ہوتا ہے اور فلیور ہوتا ہے اور وہ بھی فلٹر ہوکر منہ میں جاتا ہے ۔ویسے تو شروع میں میں نے بھی پیا تھالیکن جب نقصان کا پتہ چلا تو پھر نہیں پیا
 

عسکری

معطل
ہم نے ایک بار نیم حکیم والا شیشہ بنوایا تھا شوق سے کہ دیکھیں تو سہی ہے کیا بلا وہ تو ایسے ہو گیا کہ جیسے روٹی کھائی جائے اور پانی نا پیا جائے تو سینے پر بوجھ سا ہو جاتا ہے اسی طرح اس کے بعد زندگی میں نہیں پیا نا ہی سونگھا کبھی نا کسی پینے والے کے ساتھ بیٹھا ۔ہمارے اپنے نشئے کم ہیں جو یہ بھی کریں :ROFLMAO:
 

محمد وارث

لائبریرین
کنویں اور کھائی کا فرق ہے میں نے 15 دن سے 17 ویں بار سگریٹ چھوڑ دی ہے :ROFLMAO:

قبلہ جتنے نقصانات شیشہ کے بیان کیے گئے ہیں اس سے تو لگتا ہے کہ زمین اور آسمان بلکہ جنت اور جہنم کا فرق ہے۔ اب آپ سگریٹ کے نقصانات نہ بیان کیجیے گا، میں نے چھوڑ دیے ہیں، نقصانات پڑھنا۔
 

رانا

محفلین
سگریٹ سے یاد آیا بہت زیادہ بچپن میں ہمیں بھی بڑوں کو دیکھ کر سگریٹ کا شوق ہوا۔ اسکول کی کاپی سے ایک صفحہ پھاڑا گول گول کرکے سگریٹ کی طرح لمبی نالی بنادی ایک سرے پر آگ لگا کر دوسرا سرا منہ میں لے کر دھواں اندر کھینچا تو مت پوچھیں کہ کھانس کھانس کر وہ حال ہوا کہ بچپنے میں ہی توبہ کرلی سگریٹ پینے سے۔:)
 
Top