شیر کی دعوت
شیر کی شادی اور ولیمہ
گوشت پکایا ہے اور قیمہ
شیر نے سب کو گھر پہ بلایا
اونٹ نے سب کا کھانا پکایا
کوّے نے کہا جنگل بھر میں
آج ہے دعوت شیر کے گھر میں
ہاتھی نے بچھایا دستر خوان
لے کر آیا بندر سو نان
دیر سے بے حد کچھوا آیا
اپنی کمر پر حلوا لایا
سب نے بے حد لذت پائی
کویل نے پھر نظْم سنائی
مرْغ نے گردن کرلی اونچی
’ککڑوں ککڑوں‘‘ کرکے اذاں دی
چیتا ، گھوڑا ، لومڑی ، بندر
سب نے اک تالاب کے اندر
کرکے وضو سب باری باری
کرلی نماز کی پھر تیاری
شیر نے کی پھر سب کی امامت
ختم ہوئی یوں شیر کی دعوت
 
Top