شیر کا نشان، روشن پاکستان

جہانزیب

محفلین
میں نے یہ نہیں لکھا کہ یہ ایک شق تھی یہ ایک انڈر سٹینڈنگ تھی اس کے علاوہ یہ بھی کہ ایک دوسرے کے خلاف مقدمات نہیں کھولے جائیں گے
جی جیسا کہ ماضی میں ہوتا آیا ہے کہ جس کی حکومت ہوتی تھی وہ اپوزیشن کو ایویں ای جعلی مقدمات میں اندر کر دیتا تھا ۔ یہ بات نہیں تھی کہ اصل مقدمات کو داخل نہیں کیا جائے گا ۔ ایسا ہوتا تو پاکستان مسلم لیگ کبھی بھی این آر او کو معطل نہ کرواتی ۔ خدا کے لئے حقائق پر بات کریں ۔
 
زرقا مفتی

محفلین
محب یہ آپکی غلط فہمی ہے کہ دیگر اسکولوں میں کام نہیں کروایا گیا ، تمام سرکاری اسکولوں میں اب مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ مفت کتابیں مہیا کی جا رہی ہیں ۔ میرے گاؤں کا اسکول جہاں نہ کمرے تھے نہ چار دیواری اور ہم لوگوں نے درختوں کے نیچے ٹاٹ پر بیٹھ کر وہاں تعلیم حاصل کی ہے وہاں اب چار دیواری، کمرے ڈیسک سب کچھ موجود ہے ۔ اب رہ گئی دانش اسکولوں کی بات تو پہلے تو یہ فرمائیں کہ دانش اسکول کہاں قائم کئے گئے ہیں؟ پنجاب کے ان علاقوں میں جو پسماندہ ترین ہیں جہاں پہلے بھی سرکاری اسکول موجود تھے لیکن والدین غربت کی بدولت اپنے بچوں کو نہیں بھیجتے تھے ۔ ان اسکولوں میں سہولیات کی وجہ سے اب والدین اپنے بچوں کو یونیفارم، کتابیں اور کھانے کی فکر سے آزاد ہو کر بھیج رہے ہیں ۔ منصوبہ گوکہ مہنگا ہے لیکن ضروری ہے ۔
اگر تمام سرکاری سکولوں میں کام ہو رہا ہوتا تو کیئر جیسے ادراروں کو لاہور شہر کے سرکاری سکول adopt کرنے کی ضرورت پیش نہ آتی ۔ کہیں کسی علاقے میں کسی عوامی نمائندے کی کوشش سے سکول کی حالت بہتر ہو گئی تو یہ سارے پنجاب میں نہیں ہوا
 
جہانزیب

محفلین
2007 کی آل پارٹیز کانفرنس میں اس امر پر اتفاق ہوا تھا
a) The formation of a caretaker government of national consensus, in consultation with the opposition parties to hold free, fair and honest elections. Its members will not contest the elections.

http://www.dailytimes.com.pk/default.asp?page=2007\07\09\story_9-7-2007_pg7_44

تو نواز شریف نے عبوری حکومت کے قیام کے بغیر انتخابات میں حصہ لے کر بد عہدی کیوں کی؟؟
کیوں کہ مداری ہر صورت انتخابات کا بائیکاٹ چاہتے تھے، نوازشریف ان کے جھانسے میں آ بھی گئے تھے لیکن بروقت عقل آ گئی ۔ اس دور میں میں عمران خان کا پرزور حامی تھا لیکن بائیکاٹ سے دلبرداشتہ ہوا تھا ۔ اب آپ گزرے وقت پر نظر ڈالئے اور بتائے کیا انتخابات میں حصہ نہ لینا قومی مفاد میں تھا؟ شاید آج بھی پرویز مشرف پاکستان پر مسلط ہوا ۔ انتخابات کی بدولت ہی قوم کو اس سے نجات ملی تھی ۔
 
جہانزیب

محفلین
نواز شریف اور اُن کے حمایتی عدلیہ بحالی کو اُن کا کارنامہ قرار دیتے ہیں
مگر 30 نومبر 1997 کو سپریم کورٹ پر حملے کا ذکر تک نہیں کرتے کیوں؟؟؟
جب آپ 2013 سے واپسی کا سفر طے کرتے ہیں تو راستے میں 2009 بھی آتا ہے 2007 بھی آتا ہے 1999 بھی آتا ہے ۔ یا تمام عمر آپ عمر رضی کو یہ طعنہ دیتے رہیں گے کہ وہ نبی کو قتل کرنے کے ارادہ سے گھر سے نکلے تھے ۔ انسان اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے اور بہتر ہوتا ہے جو نہیں سیکھتا اور اتراتا ہے وہ برا ہوتا ہے ۔
 
زرقا مفتی

محفلین
جی جیسا کہ ماضی میں ہوتا آیا ہے کہ جس کی حکومت ہوتی تھی وہ اپوزیشن کو ایویں ای جعلی مقدمات میں اندر کر دیتا تھا ۔ یہ بات نہیں تھی کہ اصل مقدمات کو داخل نہیں کیا جائے گا ۔ ایسا ہوتا تو پاکستان مسلم لیگ کبھی بھی این آر او کو معطل نہ کرواتی ۔ خدا کے لئے حقائق پر بات کریں ۔
یعنی آپ کہنا چاہتے ہیں کہ بے نظیر اور زرداری پر نواز شریف نے جعلی مقدمات بنوائے تھے ۔ میں حقائق پر ہی بات کرتی ہوں۔ نیب کو کمزور کرنے پر اتفاق کیسے ہوا ؟
ویسے آپ ہر بات کا کریڈٹ مسلم لیگ کو کیسے دے دیتے ہیں
این آر او کے خلاف سب سے پہلی پٹیشن ڈاکٹر مبشر حسن نے داخل کی ۔
http://app.com.pk/en_/index.php?option=com_content&task=view&id=94524&Itemid=185
Dr. Mobashir Hassan (Const.P.76/07)

Roedad Khan (Const. P.77/07)
Qazi Hussain Ahmad (Const.P.78/07)
Muhammad Shahbaz Sharif (Const.P.79/07)
Muhammad Tariq Asad (Const.P.80/07)
Syed Feroz Shah Gillani (Const.P.59/09)
Fazal Ahmad Jat (C.A.1094/09)
Shaukat Ali (H.R.C.14328-P/09)
Doraiz (H.R.C.14329-P/09)
Zulqarnain Shahzad (H.R.C.14330-P/09)
Abid Hussain (H.R.C.14331-P/09)
Manzoor Ahmad (H.R.C.15082-P/09)
 
جہانزیب

محفلین
صحت کے حوالے سے پنجاب حکومت کی کارکردگی مایوس کُن رہی ۔ ریسکیو 1122 کے فنڈز روکے گئے۔ پی آئی سی ہلاکتیں ، ٹائنو سیرپ ہلاکتیں، بچوںکی نرسری میں ہلاکتیں اور نوزائیدہ بچوں کا ہسپتال میں چوہوں کی خوراک بن جانا ایسے سیاہ کارنامے ہیں کہ جن کی مثال ملنا محال ہے
جی اس سے پہلے کے پاکستان میں یہ سب نہیں ہوتا تھا؟ جب آپ کارکردگی کو بنیاد بنائیں تو دیکھنا پڑتا ہے کہ پہلے نظام کیا تھا اور اب کیا ہے، آیا نظام پہلے سے بدتر ہوا ہے یا بہتر ہوا ہے ۔
ڈینگی کی مثال نہیں دی آپ نے؟
 
جہانزیب

محفلین
دانش سکولوں پر پیسہ کیوں برباد کیا گیا۔ چند ہزار بچوں سے امتیازی سلوک کس بنا پر ہے ۔ لاکھوں سکولوں کی ابتر حالت کی طرف کوئی توجہ نہیں۔ امتیاز کسی کارکردگی کی بنا پر ہوتا تو کوئی بات ہوتی
اس سے بہتر تھا کہ اچھا رزلٹ دکھانے والے سکولوں کی حالت بدلی جاتی یا پرائمری اور سیکنڈری امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں کے لئے کوئی اعلیٰ درسگاہ بنائی جاتی۔
واہ معیار کی بات کی جاتی تو پھر آپ کہتیں کہ سب پیسہ لاہور کے اسکولوں پر لگا دیا گیا ہے ۔ میں ابھی پاکستان تھا گندم کی کٹائی شروع ہو چکی ہے ۔ سرکاری اسکول میں پڑھنے والے بچوں کی اکثریت اپنے والدین کے ساتھ مل کر کٹائی کر رہی ہے ۔ اب آپ ان بچوں کے حاصل کردہ نمبروں کے ساتھ لاہور یا شہروں کے اسکولوں کے بچوں کا معیار جانچیں گی ۔
 
زرقا مفتی

محفلین
کیوں کہ مداری ہر صورت انتخابات کا بائیکاٹ چاہتے تھے، نوازشریف ان کے جھانسے میں آ بھی گئے تھے لیکن بروقت عقل آ گئی ۔ اس دور میں میں عمران خان کا پرزور حامی تھا لیکن بائیکاٹ سے دلبرداشتہ ہوا تھا ۔ اب آپ گزرے وقت پر نظر ڈالئے اور بتائے کیا انتخابات میں حصہ نہ لینا قومی مفاد میں تھا؟ شاید آج بھی پرویز مشرف پاکستان پر مسلط ہوا ۔ انتخابات کی بدولت ہی قوم کو اس سے نجات ملی تھی ۔
ہمارے خیال میں نواز شریف کی وجہ سے زرداری ہم پر مسلط رہے ۔ اگر وہ اپنے وعدے پر قائم رہتے اور سب جماعتوں کو ساتھ لے کر چلتے تو شاید ایک بہتر مینڈیٹ حاصل کر سکتے تھے۔ مگر اُنہوں نے سوچا کہ بے نظیر کی وفات سے پی پی پی کا ووٹ بینک مختصر ہو جائے گا اور وہ آسانی سے جیت جائیں گے اس لئے بد عہدی کے مرتکب ہوئے۔
حیرت ہے جو شخص اپنے قول پر قائم رہا آپ اُس سے برگشتہ ہو گئے اور بد عہدی کے مرتکب ہونے والے کے گرویدہ ہو گئے
 
جہانزیب

محفلین
بیڈ گورنس کی ایک اور اعلیٰ مثال کہ ڈاکٹروں کا کوئی سروس کیڈر ہی موجود نہ تھا۔ 20 -20 سال کی نوکری کے بعد بمشکل ایک سکیل ترقی ہوا کرتی تھی۔ جبکہ افسر شاہی خود بخود پانچ سال بعد اگلے سکیل میں چلی جاتی ہے۔
یوں تو ہر ضلعے میں انگریز کے بنائے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال موجود ہیں ۔ مگر سہولیات کا یہ عالم ہے کہ پنجاب کے ہر چھوٹے بڑے شہر سے مریض لاہور کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں دھکے کھاتے نظر آتے ہیں۔ پنجاب میں ن لیگ سالہا سال حکمران رہی ہے آخر ہر ضلعے کے اسپتال کو اپ گریڈ کیوں نہیں کیا کہ مریضوںکو لاہور نہ لانا پڑے۔
سرکاری اسپتالوں میں اتنی گندگی ہے کہ ایک مرض لے کر جاؤ اور چار ساتھ واپس لاؤ
غریبوں کو مفت علاج کی سہولت ختم کر دی گئی ہے ۔
اعداد کا گورکھ دھندا کھڑا کرنا تو بہت آسان ہے حقیقت میں بھی کچھ نظر آنا چاہیئے
اور یہ سب کا سب نوازشریف کا کیا دھرا ہے یا پہلے سے ہی یہ نظام انہیں وراثت میں ملا تھا؟ پھر یہی عرض کروں کا حقائق پر بات کریں ۔
 
جہانزیب

محفلین
شہباز شریف کا نیا نعرہ
میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں بجلی دو سال میں ختم کر دیں گے
یعنی جو بجلی مل رہی ہے دو سال میں ختم کر دیں گے
اور عمران خان کے شیر کو ووٹ دینے کی بابت آپ کیا فرمائیں گی؟ دیکھیں دلائل سے بات کریں بحث برائے بحث کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا ۔
 
جہانزیب

محفلین
میں نے بھی کریڈٹ لینے کی بات کی ہے آغاز کرنے کی نہیں۔ ایران جیسی مشکلات کا ہمیں بھی سامنا تھا نواز شریف کی کوتاہ بینی کے سبب مگر اا ستمبر کے حادثے کی وجہ سے آپ کی مشکل آسان ہوئی
اچھا واقعی ایران جیسا حال تھا؟ کلنٹن صاحب 1999 میں پاکستان کا دورہ کر کے نہیں گئے تھے؟ اس دورہ کے نہ کرنے میں اگر کوئی قباحت تھی تو صرف یہ اعتراض اٹھایا گیا تھا کہ جمہوری حکومت کو ہٹا کر آمر اقتدار میں آ گیا ہے ۔
 
جہانزیب

محفلین
ہمارے خیال میں نواز شریف کی وجہ سے زرداری ہم پر مسلط رہے ۔ اگر وہ اپنے وعدے پر قائم رہتے اور سب جماعتوں کو ساتھ لے کر چلتے تو شاید ایک بہتر مینڈیٹ حاصل کر سکتے تھے۔ مگر اُنہوں نے سوچا کہ بے نظیر کی وفات سے پی پی پی کا ووٹ بینک مختصر ہو جائے گا اور وہ آسانی سے جیت جائیں گے اس لئے بد عہدی کے مرتکب ہوئے۔
حیرت ہے جو شخص اپنے قول پر قائم رہا آپ اُس سے برگشتہ ہو گئے اور بد عہدی کے مرتکب ہونے والے کے گرویدہ ہو گئے
حیرت ہے الزامات پر بھی جب پورے ملک میں شور تھا کہ ہمدردی میں سب ووٹ پیپلزپارٹی کو پڑے گا، اور نواز شریف جو ابھی اپنی جماعت کو سمیٹنے میں لگا ہوا تھا وہ سوچ رہا تھا کہ پی پی پی کا ووٹ کم ہو جائے گا بعد میں اپنی سوچ کا تار آپ کو ارسال کیا تھا ۔
 
جہانزیب

محفلین
ہمارے خیال میں نواز شریف کی وجہ سے زرداری ہم پر مسلط رہے ۔ اگر وہ اپنے وعدے پر قائم رہتے اور سب جماعتوں کو ساتھ لے کر چلتے تو شاید ایک بہتر مینڈیٹ حاصل کر سکتے تھے۔ مگر اُنہوں نے سوچا کہ بے نظیر کی وفات سے پی پی پی کا ووٹ بینک مختصر ہو جائے گا اور وہ آسانی سے جیت جائیں گے اس لئے بد عہدی کے مرتکب ہوئے۔
حیرت ہے جو شخص اپنے قول پر قائم رہا آپ اُس سے برگشتہ ہو گئے اور بد عہدی کے مرتکب ہونے والے کے گرویدہ ہو گئے
جی اگر عمران خان صاحب نے الیکشن میں حصہ لیا ہوتا اور ایم کیو ایم کی طرف سے زرداری صاحب کا نام صدارتی امیدوار کے طور پر سامنے آتا تو شائد مسلم لیگ کے ساتھ مل کر وہ اس کے خلاف ایک ٹھوس راہ عمل اختیار کر سکتے تھے ۔ لیکن شترمرغ کی طرح مسائل سے آنکھیں چرائی نہیں جا سکتی ہیں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بدقسمتی سے تقریبا ہر ہی اہم موقع پر عمران خان صاحب نے مسائل سے کنی کترائی ہے ۔
 
طالوت

محفلین
جھوٹ بولنے والے اچھے لیڈر نہیں ہو سکتے ، اور سچا ان میں کوئی نہیں۔ مٹی پاؤ ، کم برے کا انتخاب کرنا ہے ، پی ٹی آئی ن لیگ کے مقابلے میں بہتر پوزیشن پر ہے مگر تجربے کے حساب سے ن لیگ بہتر پوزیشن میں ہے ، ان کا اتحاد ہو جائے ، کلین سویپ ہو یہ لنگڑا گھوڑا ذرا رستے پر سیدھا ہو جائے تو وقت فیصلہ کر دے ۔
 
محب یہ آپکی غلط فہمی ہے کہ دیگر اسکولوں میں کام نہیں کروایا گیا ، تمام سرکاری اسکولوں میں اب مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ مفت کتابیں مہیا کی جا رہی ہیں ۔ میرے گاؤں کا اسکول جہاں نہ کمرے تھے نہ چار دیواری اور ہم لوگوں نے درختوں کے نیچے ٹاٹ پر بیٹھ کر وہاں تعلیم حاصل کی ہے وہاں اب چار دیواری، کمرے ڈیسک سب کچھ موجود ہے ۔ اب رہ گئی دانش اسکولوں کی بات تو پہلے تو یہ فرمائیں کہ دانش اسکول کہاں قائم کئے گئے ہیں؟ پنجاب کے ان علاقوں میں جو پسماندہ ترین ہیں جہاں پہلے بھی سرکاری اسکول موجود تھے لیکن والدین غربت کی بدولت اپنے بچوں کو نہیں بھیجتے تھے ۔ ان اسکولوں میں سہولیات کی وجہ سے اب والدین اپنے بچوں کو یونیفارم، کتابیں اور کھانے کی فکر سے آزاد ہو کر بھیج رہے ہیں ۔ منصوبہ گوکہ مہنگا ہے لیکن ضروری ہے ۔

منصوبہ اچھا ہے مگر آپ اپنے وسائل بھی تو دیکھیں گے نہ اور یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ ہمارے پاس جو محدود وسائل ہیں ان میں سر فہرست کن چیزوں کو ٹھیک کرنا پہلے ضروری ہے۔ پنجاب کے اسکولوں پر کام پرویز الہی کے دور میں کافی ہوا ہے اور بتدریج گزشتہ حکومت میں بھی ہوا ہے مگر اس معاملے پر جس اجتماعی غور و خوص کے بعد مربوط لائحہ عمل کی ضرورت ہے اس کا فقدان ہے۔
 
زرقا مفتی

محفلین
جی اس سے پہلے کے پاکستان میں یہ سب نہیں ہوتا تھا؟ جب آپ کارکردگی کو بنیاد بنائیں تو دیکھنا پڑتا ہے کہ پہلے نظام کیا تھا اور اب کیا ہے، آیا نظام پہلے سے بدتر ہوا ہے یا بہتر ہوا ہے ۔
ڈینگی کی مثال نہیں دی آپ نے؟
پہلے سے بدتر ہوا ۔ پرویز الہی کے دور میں غریبوں کا مفت علاج ہو رہا تھا اب نہیں ہو رہا سو نظام بد تر ہوا۔ پرویز الہی نے ریسکیو 1122 کا ادارہ قائم کیا اور شہباز شریف نے اس کے فنڈز کھینچ لئے۔ محکمہ تعلیم محکمہ صحت کے فنڈ میٹرو بس پر خرچ کئے
 
پردیسی

محفلین
میرے سوہنے شہزادے تو جہاں مرضی چہل قدمی کر ۔۔۔تجھے کوئی روکنے والا نہیں
شہزادہ
pmln-lion.gif
 
جی اس سے پہلے کے پاکستان میں یہ سب نہیں ہوتا تھا؟ جب آپ کارکردگی کو بنیاد بنائیں تو دیکھنا پڑتا ہے کہ پہلے نظام کیا تھا اور اب کیا ہے، آیا نظام پہلے سے بدتر ہوا ہے یا بہتر ہوا ہے ۔
ڈینگی کی مثال نہیں دی آپ نے؟

صحت کے حوالے سے پنجاب حکومت کا گذشتہ دور سیاہ رہا ہے۔

ڈینگی کی وبا
خسرہ کی وبا

پانچ سالوں سے ڈاکٹروں کے مسائل اور ان کی تنخواہوں کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا اور اس کے لیے جواز یہ تھا کہ حکومت کے لیے پاس پیسے نہیں ہیں البتہ میٹرو بس اور سستی روٹی میں 30 ارب جھونکنے اور جرمانے کے طور پر 4 ارب دینے کے لیے پیسے نکل آتے ہیں۔
 
Top