شیر کا نشان، روشن پاکستان

زرقا مفتی

محفلین
میثاق جمہوریت میں ایسی شق تو میں نے نہیں دیکھی؟

ویسے اگر واقعی میں ایسی شق تھی تو یہ تو ایسے ہی ہوگا کہ ایک ٹیم بیٹنگ کرنے کے بعد باولنگ سے انکاری ہو جائے یا پھر ایک شاعر اپنا کلام سنا کر دوسرے کا کلام سننے سے انکاری ہو جائے!
میں نے یہ نہیں لکھا کہ یہ ایک شق تھی یہ ایک انڈر سٹینڈنگ تھی اس کے علاوہ یہ بھی کہ ایک دوسرے کے خلاف مقدمات نہیں کھولے جائیں گے
 
آج کے اخبار میں یہ بیان بہت اچھا لگا ۔۔۔
جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور این اے 126لاہور سے امید وار قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے کہا ہے انتخابات جنگ نہیں شائستگی اور جمہوری اقدار کے ساتھ مقابلہ کرنے کا نام ہے ۔عوام کو جذباتی کر کے سیاسی استحصال نے ہی ملک کو خرابی کی انتہا پر پہنچایا ہے ۔ عوام اپنے مسائل کا حل اور کرپشن و کرپٹ عناصر کے نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں ۔ انقلاب اور تبدیلی کی دعویدار جماعتوں نے آزمائے ‘سیاسی بے وفا ‘ نااہل اور نام نہاد الیکٹ ایبلز کو جمع کر کے مایوس کیا ہے عملاً اسٹیٹس کو برقرار رکھنے کی مضبوط بنیاد مہیا کر دی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے آپ کو عوام کی عدالت میں پیش کردیا ہے ۔ہمارا سیاسی و پارلیمانی کردار عوام کے سامنے ہے۔ہمارے مقابلے میں جو امید وار کھڑے کیے گئے ہیں‘ ان کا حلقہ 126سے کوئی تعلق نہیں وہ صرف الیکشن لڑنے کے لیے 10-20 دن کے لیے حلقہ میں آتے ہیں اور پھر غائب ہوجاتے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اخلاص اور دیانتدار ی سے کوشش کی کہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے ساتھ مل کرچلے ‘اس کے لیے مذاکرات بھی ہوئے مگر پس پردہ ہاتھ نے ان مذاکرات کو نتیجہ خیز نہیں ہونے دیا ۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا پر بڑے بڑے اشتہارات کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔5سال تک حکمرانی کے مزے اٹھانے والوں نے کرپشن ،بدانتظامی ،مہنگائی وبے روز گاری اور اندھیرے دیے ہیں ۔لوڈ شیڈنگ‘ مہنگائی اور غربت نے عوام کو نفسیاتی مریض بنا دیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی کی سیاست امانت و دیانت اور خدمت کی سیاست ہے ‘جماعت اسلامی کے ایک ہزار سے زائدافراد قومی و صوبائی اسمبلیوں ‘سینیٹ کے ممبران اور مقامی حکومتوں میںذمہ دار رہے مگر کسی کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ‘ان میں سے کوئی جعلی ڈگری ہولڈر ہے نہ انہوں نے کسی کے ساتھ کوئی فراڈ کیا ۔آج عوام کی خدمت کے نعرے لگانے والوں کی اکثریت قومی بنکو ں کی ڈیفالٹر ہے‘کسی نے ووٹ نہیں بیچا اور نہ کسی نے قومی خزانے پر ہاتھ صاف کیے۔انہوں نے کہا کہ امریکا 2014ء میں ذلت آمیز شکست کے بعد افغانستان سے نکل رہا ہے مگر اس کی کوشش ہے کہ جانے سے پہلے پاکستان پر اپنے ایجنٹ مسلط کرکے جائے تاکہ وہ خطے میں اپنی مداخلت جاری رکھ سکے اور پاکستان کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرتا رہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام ملک سے امریکی مداخلت کا خاتمہ کرنے پر تل چکے ہیں ۔پاکستان کو سیکولر ریاست بنانے کے امریکی خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے ۔
 
ساجد

سید صاحب کیا خیال ہے کہ جماعت اسلامی پر بھی ایک دھاگہ نہ شروع کر دیا جائے جیسا کہ تحریکِ انصاف اور نو ن لیگ پر ہے۔
 
نواز شریف صاحب کے حمایتیوں سےکچھ سادہ سے سوالات ہیں۔۔ نواز شریف صاحب پچھلے انتخابات میں موٹر وے کا نعرہ لگاتے تھے اب میٹرو بس کا نعرہ لگا رہے ہیں۔۔۔ کیا اس ملک کے سارے مسلئے میٹرو بس اور موٹر وے سے حل ہوسکتے ہیں؟اگر ہو سکتے ہیں تو نواز شریف اور حاجی بلور میں کیا فرق ہے جس نے پاکستان ریلوے کا بیڑہ غرق کرکے ٹرانسپورٹروں کے وارے نیارے کرا دئیے؟ قرض اتارو ملک سنوارو کا حساب کون دے گا؟ پیلی ٹیکسیوں کا حساب بھی دینا ہے؟ اور اب سستی روٹی اور میٹرو بس کی بازگشت بھی میڈیا میں آرہی ہے ۔۔۔
کیا نواز شریف کبھی خود کو پنجاب یا سرمایا داروں کے لیڈر کے خول سے نکال سکیں گے؟ حقائق کے مطابق کیا پنجاب کے علاوہ کسی اور صوبے میں وہ حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں؟ درحقیقت پاکستان کو قومی سطح کا لیڈر چاہیے مجھے نہیں لگتا عمران خان میں بھی قومی لیڈر بننے کی صلاحیت ہے۔۔۔
 
سید صاحب کیا خیال ہے کہ جماعت اسلامی پر بھی ایک دھاگہ نہ شروع کر دیا جائے جیسا کہ تحریکِ انصاف اور نو ن لیگ پر ہے۔
نہیں ساجد بھائی میں جماعت کا قطعی حمایتی نہیں ہوں نا مجھے انکی طرز سیاست سے کوئی دلچسپی ہے بس لیاقب بلوچ کا یہ بیان اچھا لگا۔۔۔ کچھ منفرد سا اس لئے پیش کردیا۔۔۔:X3:
 
زرقا مفتی

محفلین
2007 کی آل پارٹیز کانفرنس میں اس امر پر اتفاق ہوا تھا
a) The formation of a caretaker government of national consensus, in consultation with the opposition parties to hold free, fair and honest elections. Its members will not contest the elections.

http://www.dailytimes.com.pk/default.asp?page=2007\07\09\story_9-7-2007_pg7_44

تو نواز شریف نے عبوری حکومت کے قیام کے بغیر انتخابات میں حصہ لے کر بد عہدی کیوں کی؟؟
 
میرا اپنا زاتی خیال ہے کہ نواز شریف صاحب 11 مئی کے انتخابات کے بعد جوڑ توڑ کرکے تیسری بارحکومت بنانے میں کامیا ب ہوجائیں گے ، مگر ان سے جو بڑی بڑی توقعات وابستہ کی جارہی ہیں انکا پورا ہونا بہت مشکل ہوگا۔ نواز شریف حسب عادت میگا پراجیکٹس میں ملک کا سرمایہ ڈوبائیں گے، ملک کے معاشی حالات سدھرنا ناممکن نظر آتا ہے کیونکہ سندھ کے حالات بالخصوص پاکستان کے معاشی حب کراچی کے حالات حسب توقع خراب رہیں گے، سندھ میں حکومت بنانے یا اپوزیشن میں بیٹھنے دونوں صورتوں میں نواز شریف کی تیسری باری مشکلات کا شکار رہے گی۔ ایم کیو ایم چاہے حکومت میں رہے یا نا رہے دونوں صورتوں میں ٹف ٹائم دے گی۔۔۔
 
زرقا مفتی

محفلین
نواز شریف اور اُن کے حمایتی عدلیہ بحالی کو اُن کا کارنامہ قرار دیتے ہیں
مگر 30 نومبر 1997 کو سپریم کورٹ پر حملے کا ذکر تک نہیں کرتے کیوں؟؟؟

باقی کے پول وکی لیکس نے کھول دیئے ہیں
Shahbaz was willing to have CJ removed after ‘face-saving’ restoration

http://dawn.com/2011/05/20/shahbaz-was-willing-to-have-cj-removed-after-face-saving-restoration/
Cables referenced: WikiLeaks # 196903, 195758, 196939, 188203, 193807, 194540. All cables are available on Dawn.com.

1. (C) Summary: Pakistan People's Party (PPP) leader Asif Zardari told Ambassador March 10 that yesterday's agreement with Pakistan Muslim League-N (PML-N) leader Nawaz Sharif was less than it seemed regarding the restoration of the judges (Ref A). Zardari reiterated his desire to work with Musharraf as President. He and Nawaz have agreed, privately, that former Supreme Court Chief Justice Iftikhar Chaudhry will not be restored and that the current Chief Justice will remain. Zardari said his choice for Prime Minister was Yousef Gillani (Ref B). Zardari has selected Sherry Rehman as Minister of Information and Syed Naveed Qamar as Minister of Finance (Ref C). Embassy cautions there is more ground to travel before these issues are resolved. Zardari seems sincere and has shown some political courage, particularly on the Kashmir issue. He has good ideas, especially on the Federally Administered Tribal Areas (FATA) and on economic issues. But it remains to be seen how he will handle the parliament )- and his coalition partners -- once the sessions get underway. End Summary.
https://www.wikileaks.org/plusd/cables/08ISLAMABAD1072_a.html​

زرداری نے بتایا کہ نواز شریف سے خفیہ ڈیل میں طے ہوا کہ چیف جسٹس کو بحال نہ کیا جائے اور نہ ہی جسٹس ڈوگر کو ہٹایا جائے​
 
نیلم

محفلین
ن لیگ کی غلط ترجیحات سے ہمیشہ مجھے اختلاف رہا ہے ۔ جہاں جی ٹی روڈ موجود تھی وہاں موٹر وے کی ضرورت نہ تھی ٹریفک کا بہاؤ تیز کرنے کے لئے چند بائی پاس اور چند فلائی اوور بنانے کی ضرورت تھی ۔ جبکہ نواز شریف صاحب نے صرف یہی ایک موٹر وے بنائی

ہم مانتے ہیں کہ موٹر وے کامنصوبہ نواز شریف کا خواب تھا ۔ کیونکہ سڑکیں بنانا اُن کی پہلی ترجیح ہمیشہ رہی ہے۔ مگر یہ بتائیے کہ ملک میں موجود موٹر ویز کا کتنا حصہ اُن کے دور میں بنا ۔ کیا موٹر ویز کا مکمل کریڈٹ اُنہیں لینے کا حق ہے ۔ یا اُن حکومتوں کو بھی اس کا کریڈٹ جانا چاہیئے جن کے دور میں ان کی تعمیر ہوئی۔
ہمارے لیے تو بہت زبردست چیز ہے موٹر وے ،،،اب ہمیں اسلام آباد اور لاہور جانے کے لیے بہت آسانی ہوگئی ہے ۔اگر کبھی سردیوں میں دھند کی وجہ سے موٹر وے بند ہوجائے تو جی ٹی روڈ اتنا لمبا پڑتا ہے ہمیں اور اُس پہ خراب روڈ اور بہت ساری ٹریفک بہت تنگ کرتی ہیں ہمیں :)
 
نیلم

محفلین
حالانکہ گوہر ایوب ان کا پول کھول چکے ہیں کہ نواز شریف صاحب دھماکے کرنا نہیں چاہتے تھے اور امریکہ کے کسی پُر کشش اقتصادی پیکج کے بدلے دھماکے نہ کرنے کا عندیہ دے چکے تھے
لیکن ہم نے تو سُنا ہے کہ امریکہ کے شدید دباؤ کے باوجود نواز شریف نے دھماکے کیے تھے :)
 
نیلم

محفلین
ارے بھائی سارے چُپ کر جاؤ ،،،ہمارہ پنجاب اب بھی ایک بہترین صوبہ ہے باقی صوبوں کی نسبت
خوشحال پرسکون خوبصورت سب سے بیسٹ :)
ہمیں عمران خان سے بھی کوئی اختلاف نہیں ہے نواز شریف ہو یا عمران خان بس اللہ زرداری سے بچائے رکھے،:D
جو بھی ہو ملک کی بہتری کے لیے ہی ہو :)
اور اپنے وؤٹ کا استعمال سوچ سمجھ کے کرئے سب ،،لیکر کے فکیر مت بنے
 
ہمارے لیے تو بہت زبردست چیز ہے موٹر وے ،،،اب ہمیں اسلام آباد اور لاہور جانے کے بہت آسانی ہوگئی ہے ۔اگر کبھی سردیوں میں دھند کی وجہ سے موٹر وے بند ہوجائے تو جی ٹی روڈ اتنا لمبا پڑتا ہے ہمیں اور اُس پہ خراب روڈ اور بہت ساری ٹریفک بہت تنگ کرتی ہیں ہمیں :)

بقول شیدا ٹلی ﴿شیخ رشید آف لال حویلی راوالپنڈی﴾ پاکستانی عوام کی مثال
رات کے اندھیرے میں ٹرک کی پچھلی لائٹس کو اپنی روشن منزل سمجھ کر دوڑ لگانے والوں کی سی ہے
:headphone:
 
نیلم

محفلین
بقول شیدا ٹلی ﴿شیخ رشید آف لال حویلی راوالپنڈی﴾ پاکستانی عوام کی مثال
رات کے اندھیرے میں ٹرک کی پچھلی لائٹس کو اپنی روشن منزل سمجھ کر دوڑ لگانے والوں کی سی ہے
:headphone:
اچھی بات ہے ان ہی پاکستانیوں میں آپ اور شیخ رشید بھی شامل ہیں :D
 
اچھی بات ہے ان ہی پاکستانیوں میں آپ اور شیخ رشید بھی شامل ہیں :D
جی مگر میں تو تھک چکا ہوں اور ٹرک بھی نکل گیا میں سستا رہا ہوں بلکہ دوسرے ٹرک کا انتظار کررہا ہوں۔۔ شیدے کا پتا نہیں ہوسکتا ہے آگے والے ٹرک میں سوار ہوچکا ہو:eek:
 
نیلم

محفلین
جی مگر میں تو تھک چکا ہوں اور ٹرک بھی نکل گیا میں سستا رہا ہوں بلکہ دوسرے ٹرک کا انتظار کررہا ہوں۔۔ شیدے کا پتا نہیں ہوسکتا ہے آگے والے ٹرک میں سوار ہوچکا ہو:eek:
میرا خیال ہے آپ کو آئیوڈین ملا نمک استعمال کرنا چایئے ،،،:D
 
زرقا مفتی

محفلین
صحت کے حوالے سے پنجاب حکومت کی کارکردگی مایوس کُن رہی ۔ ریسکیو 1122 کے فنڈز روکے گئے۔ پی آئی سی ہلاکتیں ، ٹائنو سیرپ ہلاکتیں، بچوںکی نرسری میں ہلاکتیں اور نوزائیدہ بچوں کا ہسپتال میں چوہوں کی خوراک بن جانا ایسے سیاہ کارنامے ہیں کہ جن کی مثال ملنا محال ہے
 
Top