شیر کا نشان، روشن پاکستان

جہانزیب

محفلین
اگر موٹر وے بننی ہی تھی تو تمام صوبوں کو آپس میں ملانے کے لیے بنائی جانی چاہیے تھی
موجودہ موٹر وے تو "پنجاب وے" ہے
جی آپ اس پر بھی تحقیق کر کے آئیے کہ اصل موٹروے کا منصوبہ کہاں سے کہاں تک تھا؟ اور کن وجوہات کی بناء پر یہ صرف پنجاب تک محدود رہ گئی اور جب آپ اس تحقیق سے فارغ ہو جائیں تو شائد اسکی اقتصادی افادیت اور ریڑھ کی ہڈی جیسی اہمیت کا اندازہ بھی ہو جائے گا ۔ فی الحال آپ صرف بحث برائے بحث کر رہی ہیں اور میرا ایسا ارادہ بالکل بھی نہیں ہے ۔
 
جہانزیب

محفلین
آپ نے لکھا کہ

پاکستان مسلم لیگ کی قیادت نے جلدبازی کی بجائے دنیا اور اقوام متحدہ کو ہندوستانی دھماکوں پر ردعمل کے لئے مناسب وقت دیا اور جب محسوس کیا کہ کہیں سے کوئی شنوائی نہیں ہو رہی اور ہندوستان پر کسی قسم کی پابندیوں کا امکان نہیں تو تمام خدشات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے جوہری دھماکے کئے اور پاکستان کی سفارتی کوششوں سے پاکستان، آج شمالی کوریا کی طرح عالمی طور پر تنہا نہیں تھا ۔
یہ سراسر حقائق کے منافی بیان تھا دیکھ لیجیے
مجھے کیا ضرورت ہے میرا اپنا اکاؤنٹ منجمد کیا گیا جن کے اکاؤنٹ منجمد ہوئے اُن سے تو پوچھ کر دیکھیئے
کیا آپ کو سفارتی طور پر تنہا اور اقتصادی پابندیوں میں فرق کا نہیں پتہ حالانکہ اسی مراسلے میں دو دفعہ اقتصادی پابندیوں کا ذکر موجود تھا ۔ چلیں ذاتی طور پر شاید آپ کو فرق نہ پڑتا ہو لیکن قومی فریضہ آپ کا بنتا ہے کہ ایسے کرپٹ انسان کو قومی مفاد میں عدالت لے جائیں ۔
 
جی آپ اس پر بھی تحقیق کر کے آئیے کہ اصل موٹروے کا منصوبہ کہاں سے کہاں تک تھا؟ اور کن وجوہات کی بناء پر یہ صرف پنجاب تک محدود رہ گئی اور جب آپ اس تحقیق سے فارغ ہو جائیں تو شائد اسکی اقتصادی افادیت اور ریڑھ کی ہڈی جیسی اہمیت کا اندازہ بھی ہو جائے گا ۔ فی الحال آپ صرف بحث برائے بحث کر رہی ہیں اور میرا ایسا ارادہ بالکل بھی نہیں ہے ۔
بھائی ذرا آپ اندھی حمایت سے ہٹ کر اتنا تو دیکھ لیں کہ آپ مرد سے بات کر رہے ہیں یا خاتون سے:rolleyes:
 
زرقا مفتی

محفلین
کیا آپ کو سفارتی طور پر تنہا اور اقتصادی پابندیوں میں فرق کا نہیں پتہ حالانکہ اسی مراسلے میں دو دفعہ اقتصادی پابندیوں کا ذکر موجود تھا ۔ چلیں ذاتی طور پر شاید آپ کو فرق نہ پڑتا ہو لیکن قومی فریضہ آپ کا بنتا ہے کہ ایسے کرپٹ انسان کو قومی مفاد میں عدالت لے جائیں ۔
میرا قومی فریضہ بنتا ہے کہ میں ایسے کوتاہ بیں شخص کی کوتاہیوں اور غلطیوں پر روشنی ڈالوں تاکہ آئندہ ہمیں اُس کی حماقتوں کا خمیازہ نہ بھگتنا پڑے اور وہ میں بخوبی کر رہی ہوں۔ اور جس دن میں سمجھوں گی کہ عدلیہ سے فوری انصاف مل رہا ہے عدالت سے رجوع کروں گی۔ اپنی ترجیحات کو ترتیب دینا جانتی ہوں

پہلے آپ اپنے الفاظ پر غور کریں
کیا ایسا ملک جس پر اقتصادی پابندیاں لگا دی جائیں وہ سفارتی طور پر تنہا نہیں ہوتا؟؟
پاکستان مسلم لیگ کی قیادت نے جلدبازی کی بجائے دنیا اور اقوام متحدہ کو ہندوستانی دھماکوں پر ردعمل کے لئے مناسب وقت دیا اور جب محسوس کیا کہ کہیں سے کوئی شنوائی نہیں ہو رہی اور ہندوستان پر کسی قسم کی پابندیوں کا امکان نہیں تو تمام خدشات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے جوہری دھماکے کئے۔
 
میمو گیٹ کی مثال بھی سامنے ہی ہے جب ایک قومی رہنما صاحب اسے جلسے میں تو اس وقت بیان کرتے ہیں جب پاکستان بھر میں اس بارے میں کوئی نہیں جانتا تھا اور بعد میں بھی صرف بیانات تک محدود رہتے ہیں یہ پاکستان مسلم لیگ ہی تھی جو میموگیٹ کا معاملہ عدالت تک لے گئی اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی سامنے آیا ۔

دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونے سے پہلے پہلےہی باہر سے پیغام آ گیا کہ بس بھئی بس اب اس پر مزید بات نہیں اور مشرف کے واپس تشریف لانے پر خاموشی جیسا معاملہ یہاں بھی پیش آ گیا۔

میمو گیٹ ابھی بھی چل رہا ہے کہ عدالت کئی بار حسین حقانی کو عدالت پیش ہونے کا کہہ چکی ہے مگر موصوف مانتے نہیں اور مسلم لیگ (ن) خاموش ہے اس پر۔
 
حج سکینڈل اور ریلوے میں کرپشن کا معاملہ بھی چوہدری نثار کی سربراہی میں پبلک اکاونٹس کمیٹی نے حل کیا اور خزانے میں ۱۱۵ ارب روپے واپس کروائے ۔ جب کہ پاکستان مسلم لیگ پر تنقید کرنے والے اس دوران صرف اور صرف بیانات دینے میں مصروف رہے ۔

چوہدری نثار قومی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سربراہ تھے اور آڈیٹر پاکستان کی رپورٹس کی بنیاد پر پیپلز پارٹی کی کرپشن پر متعدد کاروائیں کرتے رہے اور اچھا کام کیا مگر کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ پنجاب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا سربراہ کون رہا اور اس کے کتنے اجلاس ہوئے اور کیوں آڈیٹر پاکستان سے آڈٹ نہیں کروایا گیا۔ پنجاب میں یہ روایت کس نے قائم ہونے سے روکے رکھی۔
 
زرقا مفتی

محفلین
ن لیگ کی غلط ترجیحات سے ہمیشہ مجھے اختلاف رہا ہے ۔ جہاں جی ٹی روڈ موجود تھی وہاں موٹر وے کی ضرورت نہ تھی ٹریفک کا بہاؤ تیز کرنے کے لئے چند بائی پاس اور چند فلائی اوور بنانے کی ضرورت تھی ۔ جبکہ نواز شریف صاحب نے صرف یہی ایک موٹر وے بنائی

ہم مانتے ہیں کہ موٹر وے کامنصوبہ نواز شریف کا خواب تھا ۔ کیونکہ سڑکیں بنانا اُن کی پہلی ترجیح ہمیشہ رہی ہے۔ مگر یہ بتائیے کہ ملک میں موجود موٹر ویز کا کتنا حصہ اُن کے دور میں بنا ۔ کیا موٹر ویز کا مکمل کریڈٹ اُنہیں لینے کا حق ہے ۔ یا اُن حکومتوں کو بھی اس کا کریڈٹ جانا چاہیئے جن کے دور میں ان کی تعمیر ہوئی۔
 
دانش اسکولوں کے ذریعے غریب عوام کو موقع کہ وہ بھی اپنے بچوں کو چارٹرڈ اسکولوں جیسی تعلیم دلوا سکیں ۔

پنجاب حکومت کا تعلیمی بجٹ 31 ارب کے قریب ہے اور دانش اسکولوں پر 3 ارب کے قریب لگ رہا ہے یعنی پورے تعلیم بجٹ کا دس فیصد صرف دانش اسکولوں پر لگ رہا ہے جس سے تقریبا 660 اسکولوں کو پرائمری سے مڈل کے درجہ پر لے جایا جا سکتا ہے۔ سیلاب سے تباہ شدہ 2 ہزار اسکول 2 ارب میں بحال ہو سکتے ہیں مگر انہیں غیر ملکی اداروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے اور ساری توجہ دانش اسکولوں کی تشہیر اور دکھاوے پر ہو رہی ہے۔ پنجاب حکومت کے سرکاری اسکول کیا کسی اور صوبے کے ہیں اور صرف دانش اسکول پنجاب کے ہیں جو ان پر ہی توجہ جاری ہے اور تمام سرکاری پنجاب اسکولوں کے لیے منصوبہ بندی کرنے کی بجائے "شہبازی" اسکولوں کے لیے ہی کام ہو رہا ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
ن لیگ کی غلط ترجیحات سے ہمیشہ مجھے اختلاف رہا ہے ۔ جہاں جی ٹی روڈ موجود تھی وہاں موٹر وے کی ضرورت نہ تھی ٹریفک کا بہاؤ تیز کرنے کے لئے چند بائی پاس اور چند فلائی اوور بنانے کی ضرورت تھی ۔ جبکہ نواز شریف صاحب نے صرف یہی ایک موٹر وے بنائی

ہم مانتے ہیں کہ موٹر وے کامنصوبہ نواز شریف کا خواب تھا ۔ کیونکہ سڑکیں بنانا اُن کی پہلی ترجیح ہمیشہ رہی ہے۔ مگر یہ بتائیے کہ ملک میں موجود موٹر ویز کا کتنا حصہ اُن کے دور میں بنا ۔ کیا موٹر ویز کا مکمل کریڈٹ اُنہیں لینے کا حق ہے ۔ یا اُن حکومتوں کو بھی اس کا کریڈٹ جانا چاہیئے جن کے دور میں ان کی تعمیر ہوئی۔

موٹر وے کو تو پھر بھی کہا جا سکتا ہے کہ نواز شریف کا ہی آئڈیا تھا۔ لیکن ایٹمی قوت بننے پر نواز شریف کیوں کریڈٹ لینے کی کوشش کرتا ہے؟ ایٹمی قوت بنانا تو بھٹو کا کارنامہ تھا۔
 
زرقا مفتی

محفلین
موٹر وے کو تو پھر بھی کہا جا سکتا ہے کہ نواز شریف کا ہی آئڈیا تھا۔ لیکن ایٹمی قوت بننے پر نواز شریف کیوں کریڈٹ لینے کی کوشش کرتا ہے؟ ایٹمی قوت بنانا تو بھٹو کا کارنامہ تھا۔
جی بالکل بجا صرف ایم ٹو کا بیس فیصد بنا کر ہر جلسے میں موٹر وے بنانے کا کریڈٹ لے رہے ہیں ۔ اور ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے میں تو اُن کا ایک فیصد بھی حصہ نہیں مگر صرف ہاٹ ٹیسٹ کرنے کے بل پر ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے
حالانکہ گوہر ایوب ان کا پول کھول چکے ہیں کہ نواز شریف صاحب دھماکے کرنا نہیں چاہتے تھے اور امریکہ کے کسی پُر کشش اقتصادی پیکج کے بدلے دھماکے نہ کرنے کا عندیہ دے چکے تھے
 
زرقا مفتی

محفلین
۲۰۰۲ میں میثاقِ جمہوریت پر اتفاق رائے ہوا جس کا اہم ترین نکتہ یہ تھا کہ آئندہ حکومت بے نظیر کی ہوگی اور اسے پانچ سال مکمل کرنے دئیے جائیں گے اور اُس سے اگلی باری پانچ سال کے لئے نواز شریف کو ملے گی
یہی تو وہ پکار پکار کر کہہ رہے ہیں کہ ہمیں ایک بار بھی پوری باری نہیں ملی ۔
 
میثاق جمہوریت میں ایسی شق تو میں نے نہیں دیکھی؟

ویسے اگر واقعی میں ایسی شق تھی تو یہ تو ایسے ہی ہوگا کہ ایک ٹیم بیٹنگ کرنے کے بعد باولنگ سے انکاری ہو جائے یا پھر ایک شاعر اپنا کلام سنا کر دوسرے کا کلام سننے سے انکاری ہو جائے!
 
ساجد

محفلین
مجھے کیا ضرورت ہے میرا اپنا اکاؤنٹ منجمد کیا گیا جن کے اکاؤنٹ منجمد ہوئے اُن سے تو پوچھ کر دیکھیئے
ہم دونوں میاں بیوی کے اکاؤنٹ منجمد ہوئے تھے جبکہ ہم پاکستان سے باہر مقیم تھے لیکن ہم نے تو بڑی خوشی سے اپنے ملک کی خاطر صبر سے کام لیا۔ میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ پاکستان کے لئے کچھ کرنے کی ذمہ داری ہماری بھی ہے صرف حکومتوں اور اداروں کی نہیں۔
 
جی آپ نے تو صبر کر لیا۔ مگر جن لوگوں نے اپنے عزیزوں کے علاج کے لئے باہر پیسا بھیجنا تھا یا اپنے کسی بچے کی فیس جمع کرانی تھی یا کسی نے تجارتی سودے کی ادائیگی کرنی تھی اُس کی مشکلات کا اندازہ آپ نہیں کر سکتے ۔ دوسرے اس طرح حکومت پر اعتماد بھی ختم ہو گیا
اول تو دھماکے نمائشی تھے سب کو ہماری صلاحیت کا علم تھا کولڈ ٹیسٹ ہو چکے تھے لیکن اگر پھر بھی یہ ناگزیر بن جاتے تو
حکومت کو پہلے کم از کم ایک سال کے فارن ایکسچینج کا بندوبست کر کے دھماکے کرنے چاہیئے تھے
 
میرے محبوب وطن تجھ پہ اگر جاں ہو نثار​
میں یہ سمجھوں گا کہ ٹھکانے لگا سرمایہ تن​
کرنسی والے سرمائے کی بندش تو معمولی بات ہے بہن جی۔ اگر آپ سمجھیں تو۔
 
Top