شہزادی کیٹ کا ننگا پن اور مغرب کا دوغلہ پن

نیرنگ خیال

لائبریرین
پیرزادہ قاسم کا ایک شعر آپ کے لئے معمولی ترمیم کے ساتھ:

جو بھی ہو اُن پہ معترض، اُس کو یہی جواب دو
آپ بہت شریف ہیں، آپ نے کیا نہیں کیا
یہ پیرزادہ قاسم کا ہے۔ میں اسے جون کا سمجھتا رہا
کیوں کہ اسی غزل کا اک اور شعر ہے غالباً
جس کو بھی شیخ و شاہ نے حکم خدا دیا قرار
ہم نے نہیں کیا وہ کام ہاں بخدا نہیں کیا
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ پیرزادہ قاسم کا ہے۔ میں اسے جون کا سمجھتا رہا
کیوں کہ اسی غزل کا اک اور شعر ہے غالباً
جس کو بھی شیخ و شاہ نے حکم خدا دیا قرار
ہم نے نہیں کیا وہ کام ہاں بخدا نہیں کیا

میرا خیال ہے آپ کی بات ٹھیک ہے اور یہ جون کا ہی شعر ہے۔ لیکن مجھے کسی دوست نے پیرزادہ قاسم کے نام سے سنایا تھا۔ جون کی یہ غزل ویب پر کافی جگہ موجود ہے۔

دل نے وفا کے نام پر کار ِ جفا نہيں کيا
خود کو ہلاک کر ليا، خود کو فدا نہيں کيا

کيسے کہيں کہ تجھ کو بھي ہم سے ہے واسطہ کوئي
تم نے تو ہم سے سے آج تک کوئي گلہ نہيں کيا

تو بھي کسي کے باب ميں عہد شکن ہو غالباََ
ميں نے بھي ايک شخص کا قرض ادا نہيں کيا

جو بھي ہو تم پہ معترض، اس کو يہي جواب دو
آپ بہت شريف ہيں، آپ نے کيا نہيں کيا

جس کو بھي شيخ و شاہ نے حکم ِ خدا ديا قرار
ہم نے نہيں کيا وہ کام، ہاں باخدا، نہيں کيا!

نسبت ِ علم ہے بہت حاکم ِ وقت کو عزيز
اس نے تو کار ِ جہل بھي بے علماٴ نہيں کيا​
اور یہ بےحد خوبصورت غزل ہے۔

تصیح کا شکریہ۔۔۔۔!
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میرا خیال ہے آپ کی بات ٹھیک ہے اور یہ جون کا ہی شعر ہے۔ لیکن مجھے کسی دوست نے پیرزادہ قاسم کے نام سے سنایا تھا۔ جون کی یہ غزل ویب پر کافی جگہ موجود ہے۔

دل نے وفا کے نام پر کار ِ جفا نہيں کيا​
خود کو ہلاک کر ليا، خود کو فدا نہيں کيا​
کيسے کہيں کہ تجھ کو بھي ہم سے ہے واسطہ کوئي​
تم نے تو ہم سے سے آج تک کوئي گلہ نہيں کيا​
تو بھي کسي کے باب ميں عہد شکن ہو غالباََ​
ميں نے بھي ايک شخص کا قرض ادا نہيں کيا​
جو بھي ہو تم پہ معترض، اس کو يہي جواب دو​
آپ بہت شريف ہيں، آپ نے کيا نہيں کيا​
جس کو بھي شيخ و شاہ نے حکم ِ خدا ديا قرار​
ہم نے نہيں کيا وہ کام، ہاں باخدا، نہيں کيا!​
نسبت ِ علم ہے بہت حاکم ِ وقت کو عزيز​
اس نے تو کار ِ جہل بھي بے علماٴ نہيں کيا​
اور یہ بےحد خوبصورت غزل ہے۔

تصیح کا شکریہ۔۔۔ ۔!
اصل میں یہ میری پسندیدہ ہے
 
شمشاد

لائبریرین
کھال کی وجہ سے تو نہیں کہہ سکتے، البتہ تعلیم اور دھوکے دہی کی وجہ سے ضرور کہہ سکتے ہیں۔
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
559622_366906580057657_99149934_n.jpg
 
arifkarim

معطل
کیا واقعی ویسٹرن لوگ اپنی کھال کی وجہ سے اعلی درجے کے لوگ ہیں
جی بالکل۔ اپنے ہٹلر صاحب کو ہی دیکھ لیں۔ گو کہ وہ بھی جرمن اور یہود بھی جرمن تھے۔ لیکن تصواتی کھال ایک ثابت نہ ہونے کی وجہ سے انکا دوسری جنگ عظیم میں قتل عام کر دیا گیا۔

یہ ہے ”تہذیب مغرب“ جہاں ایک کتے کو ماں پر فوقیت حاصل ہے۔ اور ہم مسلمان بھی اسی تہذیب کے اسیر ہوتے جارہے ہیں۔ اللہ اکبر
کتے کو ماں پر فوقیت حاصل نہیں ہے۔ بلکہ اس بات کا ادراک ہے کہ اگر مالک کتے کی رکھوالی نہیں کر سکتا تو اسکو بیچ کر فارغ کر دے۔ اگر ماں اپنے بیٹے کی اس طرح تربیت نہیں کر سکتی کہ اسکا جوان بیٹا 5 منٹ کیلئے بھی اسکے پاس نہ بیٹھے تو اسکو سرے سے پیدا ہی نہ کرے۔ سمپل۔ عدالت یا قانون کے ذریعے سے مغرب میں جبر جائز نہیں ہے۔ اگر ماں باپ ظالم ہیں تو اولاد کو پورا حق ہے انسے الگ ہونے کا۔ کیا ہمارے مشرقی معاشرے میں ایسے کوئی حقوق موجود ہیں؟ ہم ہر مسئلہ کو اللہ کی رضا میں برداشت کرو کا رونا روکر فارغ ہو جاتے ہیں۔
 
حسان خان

مغربی معاشرہ شخصی آزادی کے معاملے میں ہمارے معاشرے سے بہتر ہے۔ یہاں تو لڑکے لڑکی پسند کی شادی تک نہیں کر سکتے۔
 
arifkarim

معطل
مغربی معاشرہ شخصی آزادی کے معاملے میں ہمارے معاشرے سے بہتر ہے۔ یہاں تو لڑکے لڑکی پسند کی شادی نہیں کر سکتے۔
بالکل۔ مغربی معاشرے میں جو خوبیاں ہیں انکو سراہنا چاہئے۔ ہمارے دیسی معاشرے میں جو خوبیاں ہیں انکو بھی سراہنا چاہئے۔ اسی طرح باقی ممالک کے معاشروں میں جو اعلیٰ چیزیں پائی جاتی ہیں انکو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔ کوئی بھی معاشرہ پرفیکٹ نہیں ہوتا۔ اسکو بہترین بنایا جاتا ہے، درجہ بدرجہ۔
 
Top