نصرت فتح علی شہر کے دوکاندارو۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔

زھرا علوی

محفلین
[ame]
دراصل یہ لنک پوسٹ کرنا چاہ رہی تھی مگر کر نہیں پائی طرہقہ نہیں آ رہا تھا مگر اب حاضر ہے
 

زھرا علوی

محفلین
شہر کے دوکاندارو کاروبار الفت میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

[

"شہر کے دوکاندارو' کاروبارِ الفت میں ' سود کیا زیاں کیا ہے ؟ تم نہ جان پاؤ گے
دل کے دام کتنے ہیں ؟ خواب کتنے مہنگے ہیں ؟ اور نقدِ جاں کیا ہے ؟ تم نہ جان پاؤ گے۔۔۔۔۔۔

کوئی کیسے ملتا ہے ؟ پھول کیسے کھلتا ہے ؟ آنکھ کیسے جھکتی ہے ؟ سانس کیسے رکتی ہے؟
کیسے رہ نکلتی ہے؟ کیسے بات چلتی ہے؟ شوق کی زباں کیا ہے؟ تم نہ جان پاؤ گے۔۔۔۔۔

وصل کا سکوں کیا ہے؟ ہجر کا جنوں کیا ہے؟ حسن کا فسوں کیا ہے؟ عشق کے دروں کیا ہے؟
تم مریضِ دانائی' مصلحت کے شیدائی' راہِ گمراہاں کیا ہے؟ تم نہ جان پاؤ گے۔۔۔۔۔۔

زخم کیسے پھلتے ہیں؟ داغ لیسے جلتے ہیں؟ درد کیسے ہوتا ہے؟ کوئی کیسے روتا ہے؟
اشک کیا ہیں نالے کیا؟ دشت کیا ہین چھالے کیا؟ آہ کیا فغاں کیا ہے؟ تم نہ جان پاؤ گے۔۔۔۔۔۔

جانتا ہوں میں تم کو' ذوقِ شاعری بھی ہے' شخصیت سجانے میں اک یہ ماہری بھی ہے
پھر بھی حرف چنتے ہو؛ صرف لفظ سنتے ہو' ان کے درمیاں کیا ہے؟ تم نہ جان پاؤ گے۔۔۔۔۔۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بہت شکریہ میں نے یہ نصرت فتح علی خان صاحب کی آواز میں بہت دفع سنی ہے مجھے نصرت صاحب کی گائیکی بہت پسند ہے کیا آپ نے ان کی آواز میں
آ بھی جا روت بدل جائے گی
اب کیا سوچے کیا ہونا ہے
غم ہے یا خوشی ہے تو
دل مر جانے نو کی ہویا سجناں
میری آنکھوں کو آنکھوں کا سہارا کون دے گا
گل مکی نا سجن نال میری ربا تیری رات مک گی
جے تو رب نو منانا پلے یار نوں منا
وغیر غیرو سنی ہیں کیا
 

زھرا علوی

محفلین
بہت شکریہ میں نے یہ نصرت فتح علی خان صاحب کی آواز میں بہت دفع سنی ہے مجھے نصرت صاحب کی گائیکی بہت پسند ہے کیا آپ نے ان کی آواز میں
آ بھی جا روت بدل جائے گی
اب کیا سوچے کیا ہونا ہے
غم ہے یا خوشی ہے تو
دل مر جانے نو کی ہویا سجناں
میری آنکھوں کو آنکھوں کا سہارا کون دے گا
گل مکی نا سجن نال میری ربا تیری رات مک گی
جے تو رب نو منانا پلے یار نوں منا
وغیر غیرو سنی ہیں کیا



جی ہاں " آ بھی جا رت بدل جائے گی " کے علاوہ باقی تمام نغمے سنے ہیں
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جی ہاں " آ بھی جا رت بدل جائے گی " کے علاوہ باقی تمام نغمے سنے ہیں


کیا کہنے نصرت فتح صاحب کے’’ آ بھی جا رت بدل جائے گی ‘‘ اگر آپ کو کہی سے ملے تو ضرور سنے بہت کمال کی ہے

آ بھی جا رت بدل جائے گی
چاندنی رات ڈل جائے گی

تم نا آؤ تو خط بیج دو
کچھ طبعیت سمبھل جائے گی

آ بھی جا
 
Top