شہر کا نام بتائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی جواب دینے سے پہلے ایک بات کی وضاحت چاہوں گا کہ ‘ ہ ‘ اور ‘ ح ‘ کو ایک ہی حرف گنا جا سکتا ہے۔

جیسے آپ نے ‘ ہ ‘ پر نام ختم کیا اور میں نے ‘ ح ‘ سے نام دے دیا۔
 

رضوان

محفلین
قرطبہ ۔ اسپین
اپنے اپنے تصور کے گھوڑے دوڑایے۔ مجھے قرطبہ مستنصر حسین تاڑر کی آنکھ سے دیکھنے کا اتفاق ہوا۔
 

جیہ

لائبریرین
رام پور -ہندوستان

(رام پور شاید (قبلہ اعجاز اختر صاحب میری تصحیح کی جیئےگا) مولانا جوہر کا آبائی شہر ہے۔۔۔

میں نے کہیں پڑھا تھا کہ کسی محفل میں مولانامحمد علی جوہر شریفے کھا رہے تھے۔ گاندھی نے منع کیا کہ یہ ذیا بیطس کے لئے اچھا نہیں۔۔۔
مولانا نے جواب دیا کہ کیوں نہ کھاؤں؟ یہ تو میرے سسرالی شہر کا مال ہے۔۔۔ پوچھنے پر وضاحت کی۔۔۔ کہ میں رام پور کا ہوں اور یہ شریفے سیتا پور کے ہیں۔ تو میرے سسرالی ہوگئے کہ نہیں۔۔؟ :lol:
 

رضوان

محفلین
جویریہ شہر کا نام پوچھا تھا آپ مقابلے کے لیے پہلوان لے آئیں۔
رستم توران سے تھا تو سہراب ایران سے ( یا بالعکس )
اس لیے
مشہد ۔۔ ایران کا شہر
 

جیہ

لائبریرین
رضوان نے کہا:
جویریہ شہر کا نام پوچھا تھا آپ مقابلے کے لیے پہلوان لے آئیں۔
رستم توران سے تھا تو سہراب ایران سے ( یا بالعکس )
اس لیے
مشہد ۔۔ ایران کا شہر

رستم شہر ہی کا نام ہے۔صوبہ سرحدکے دوسرے بڑے شہر مردان سے مشرق کی طرف واقع ہے رستم شہر۔

دیامیر۔۔ شمالی علاقاجات پاکیستان کا ایک شہر
 

رضوان

محفلین
رباط ۔ مراکش کا شہر
پاکستان میں اسلامی کانفرنس کے حوالے سے مشہور اور دنیا میں مغربی افریقا کا یہ ملک اپنی سیاحتی مقامات کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ بربر قبائل، مورش تہزیب، ہسپانیہ کڑی سے کڑی جڑی ہے ۔۔۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
ہنم کونڈا، آندھرا پردیش۔
اور درست ہے جویریہ۔ مولیٰنا محمد علی جوہر اردو اوپن یونیورسٹی ان کے نام سے رام پور میں ہی شروع کی جانے والی ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
شکریہ استاد محترم۔۔ جان کر نہایت خوشی ہوئی کہ جوہر کے نام سے جامعہ شروع کی جا رہی ہے۔۔۔

الف سے۔۔۔۔۔

استنبول ۔ترکی

(ایک شہر تھا عالَم میں انتخاب)
 

ظفری

لائبریرین
لالہ موسیٰ
۔۔۔۔ میں اپنے پچھلے پاکستان کے دورے پر وہاں پر بھی گیا تھا ۔ اس لیئے یاد آگیا ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top