شہریار تبریزی کے دو تُرکی بند تُرکیہ کے ٹی وی شبَکے 'ٹی آر ٹی' پر

حسان خان

لائبریرین
سید محمد حُسین بہجت شہریار تبریزی کے شُہرۂ آفاق تُرکی منظومے 'حیدر بابایه سلام' (حیدر بابا کو سلام) کے دو متفرق بند:
(گلوکارہ نے چند جگہوں پر متن میں تصرُّف کیا ہے۔۔۔ بندوں کے اصل مُتون کو یہاں سے اور یہاں سے خوانا جا سکتا ہے۔)

حئیدر بابا، دۆنیا یالان دۆنیادې

سۆلئیمان‌دان، نوح‌دان قالان دۆنیادې
اۏغول وئریب، درده سالان دۆنیادې
هر کیمسه‌یه هر نه وئریب، آلېبدې
افلاطون‌دان بیر قورو آد قالېبدې
حیدر بابا، [یہ] دنیا دروغیں دنیا ہے۔۔۔ [یہ دنیا] سلیمان اور نوح سے [باقی] رہ جانے والی دنیا ہے (یعنی وہ بھی بالآخر اِس دنیا سے چلے گئے)۔۔۔ [یہ دنیا] فرزند دے کر [پھر اُس کو] درد میں پھینک دینے والی دنیا ہے۔۔۔ [اِس دنیا نے] جس بھی شخص کو جو بھی کچھ دیا ہے، وہ [بعد میں واپس] لے لیا ہے۔۔۔ افلاطون کا [صرف] ایک خُشک نام باقی رہا ہے (یعنی نام کے بجز دنیا نے اُس سے ہر چیز واپس لے لی۔)

Heydər Baba dünya yalan dünyadı,
Süleymandan, Nuhdan qalan dünyadı,
Oğul verib, dərdə salan dünyadı,
Hər kimsəyə hər nə verib, alıbdı,
Əflatundan bir quru ad qalıbdı.


حئیدر بابا سنۆن کؤنلۆن شاد اۏلسون!

دۆنیا وارکن، آغزېن دۏلو داد اۏلسون!
سن‌دن کئچن تانېش اۏلسون، یاد اۏلسون،
دئینه: منیم شاعیر اۏغلوم شهرییار
بیر عؤمۆردۆر غم اۆستۆنه غم سالار!
اے حیدر بابا! تمہارا دل شاد ہو!۔۔۔ جب تک دُنیا موجود ہے، تمہارا دہن پُر از شیرینی رہے!۔۔۔ تمہارے [نزد] سے گُذرنے والا خواہ آشنا ہو، خواہ اجنبی ہو، تم اُس سے کہنا کہ: "میرا شاعر پِسر شہریار ایک عُمر سے غم کے اوپر غم ڈال رہا (انبار کر رہا) ہے۔"

Heydər Baba, sənün könlün şad olsun,
Dünya varkən ağzın dolu dad olsun,
Səndən keçən tanış olsun yad olsun,
Deynə mənim şair oğlum Şəhriyar,
Bir ömürdür qəm üstünə qəm salar


× حیدر بابا = ایرانی آذربائجان کے قریے 'خُشگَناب' میں واقع ایک کوہ کا نام، جس کے نزدیک شہریار تبریزی کا زمانۂ طِفلی گذرا تھا، اور جس کی یاد میں اور جس کو مخاطَب کر کے یہ منظومہ لکھا گیا تھا۔
× مندرجۂ بالا بند گیارہ ہِجوں کے ہِجائی وزن میں ہیں۔


اریب آغا
 
آخری تدوین:
Top