شہاب نامہ سے (میرے پسندیدہ) اقتبا سات

عائشہ عزیز

لائبریرین
انگریز تو اپنےمادری لہجے میں انگریزی بولنے پر مجبور ہیں لیکن جاپانی، جرمن ، اطالوی ، فرانسیسی ، روسی ، اور چینی بھی اس زبان میں گفتگو کرتے ھیں تو اپنے فطری لہجے کو انگلستانی لہجے میں ڈھالنے کی کوشش نہیں کرتے ۔ غلامی کے دور نے احساس کمتری کی یہ وراثت صرف ہم ہی کو عطا کی ہےکہ اگر ہم اپنے نیچرل لہجے میں انگریزی زبان بولیں تو اسے بڑا مضحکہ خیز سمجھا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
قضاہوا سجدہ

جب ایئر انڈیا کا وائی کاؤنٹ جہاز کراچی کے ھوائی اڈے پر لینڈ ہوا تو میرا خیال تھا کہ ھم سب مسافر ارضِ پاک پر سر کے بل اتریں گے اور اترتے ہی
اپنی جان اور ایمان سلامت لے آنے پر باجماعت سجدہءشکرانہ بجا لائیں گے لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہاز سے نکلتے ہی ہمیں نفسا نفسی کے آسیب نے دبوچ لیا اور ہم ایک
دوسرے سے ٹکراتے ، ایک دوسرے کو پچھاڑتے ہوئے اپنے اپنے سامان کی تلاش میں سرگرداں ہوگئے۔ سامان وصول کرکے اسے سینے سے لگا کر بیٹھ گئے ۔
اور آج تک اسی سامان کو بڑھانے، چمکانے اور سجانے میں دل وجان سے مصروف ہیں ۔
جو سجدہءشکرانہ کراچی ایئر پورٹ پر قضا ہوا تھا سامان کے جھمیلے میں وہ اب تک واجب الاد ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(نوٹ ؛ عنوان میرا اپنا اخذ کردہ ہے)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں بے اختیار اس غرق شدہ لاش کی طرح ہاتھ پاؤں مارنے لگا جس کی آنکھ یکایک کھل جائے اور اس پر یہ انکشاف ہو کہ جہاں وہ ڈوبی پڑی ہے
وہاں پانی نہیں محض سراب ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(شہاب نامہ سے ایک دلچسپ لائن )
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
انٹرویو کے دوران جب ایک غیر مسلم نے قدرت اللہ شہاب سے پوچھا '' تم مذھب کا مطالعہ اسلامی آنکھ سے کرتے ہو یا انسانی آنکھ سے؟''
تو اس سوال کے جواب میں قدرت اللہ شہاب نے کہا'' جو لوگ اسلامی آنکھ اور انسانی آنکھ میں کوئی فرق روا رکھتے ہیں وہ دراصل بڑی شدید گمراہی
میں مبتلا ہیں۔''
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
تو غنی از ہر دو عالم من فقیر روز ِ محشر عُذر ہائے من پزیر
یا اگر بینی حسابم ناگزیر از نگاہ مصطفٰی پنہاں بِگیر

شہاب نامہ سے
 

شمشاد

لائبریرین
اس دھاگے میں صرف “شہاب نامہ“ سے اقتباس ہی پیش کیا جائے گا۔ کوئی بھی غیر متعلقہ پیغام حذف کر دیا جائے گا۔

میں نے “شہاب نامہ کی حقیقت“ سے الگ دھاگہ بنا دیا ہے۔
 

رانا

محفلین
عائشہ جی آپ تو ڈر کے مارے غائب ہی ہوگئیں اس دھاگے سے:) اقتباسات ہی شئیر کرنا چھوڑ دیئے آپ نے۔ بھئی اقتباسات شئیر کرتی رہیں کیونکہ اقتباسات مجھے بھی بہت پسند ہیں۔ اب جلدی سے کوئی اقتباس ڈال دیں یہاں انتظار میں ہے سارا جہاں۔ اب آپ یہاں سے غائب ہوئیں تو اچھا نہیں ہوگا فوراً سے پہلے مجھے یہاں کچھ نظر آنا چاہئے ورنہ:bomb:
 
Top