شھید بے نظیر بھٹو - انسانی حقوق کا عالمی ایوارڈ

شھید بے نظیر بھٹو کو انسانی حقوق کا عالمی ایوارڈ ملا ہے جو یقینا ان قربانیوں کا صرف ایک چھوٹا سا عالمی اعتراف ہے جو بے نظیر نے دیں۔ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کا بچہ بچہ بےنظیر شھید کو خراج تحسین پیش کررہا ہوگا۔
up01.gif

جنگ
 
گرو جی

محفلین
جو مر گیا وہ عالمی راہنما اور جو ابھی تک نہیں‌مرا وہ عالمی راہزن

فرق صرف جینے اور مرنے کا ہے ، بھائی سب ایک جیسے ہیں‌بے نظیر ہو، نواز ہو ہا چھوٹے موٹے سیاستداں، ہر کوئی یا شیخ اپنی اپنی دیکھ والی کہانی کرتا ہے۔
 
arifkarim

معطل

بالکل، جب تک ذندہ رہو گے، کوئی نہیں پوچھے گا۔ مرگئے تو ہیرو بن گئے!
 
mfdarvesh

محفلین
ہمت علی صاحب ذرا ان کے انساینت کے لیے کارہائے نمایاں پر بھی روشنی ڈالیں کہ جس کی وجہ سے ان کو منتخب کیا گیا
 
مرک

محفلین
جو مر گیا وہ عالمی راہنما اور جو ابھی تک نہیں‌مرا وہ عالمی راہزن

فرق صرف جینے اور مرنے کا ہے ، بھائی سب ایک جیسے ہیں‌بے نظیر ہو، نواز ہو ہا چھوٹے موٹے سیاستداں، ہر کوئی یا شیخ اپنی اپنی دیکھ والی کہانی کرتا ہے۔
یہ خاموشی ہے:grin:
 
محسن حجازی

محفلین
ہمت علی صاحب ذرا ان کے انساینت کے لیے کارہائے نمایاں پر بھی روشنی ڈالیں کہ جس کی وجہ سے ان کو منتخب کیا گیا

دولت وبال جان اور آزمایش هے محترمه اور ان کے پیروکاروں نے اس رذیل آزمایش کو عوام سے دور کر کے ان کی عاقبت سنوارنے میں اهم کردار ادا کیا هے۔ :blush:
 
ہمت علی صاحب ذرا ان کے انساینت کے لیے کارہائے نمایاں پر بھی روشنی ڈالیں کہ جس کی وجہ سے ان کو منتخب کیا گیا
مفڈاورش! ایوارڈ میں نے نہیں‌ دیا۔ جھنوں‌نے دیا ہے انھوں نے انسانی حقوق اور جہموریت کی بحالی پر دیا ہے۔ اپ لوگ کم از کم اپنے محسنو‌ں کو تو پہچان لیا کریں
 
اہ بھائی ایوارڈ اگر کل بش اور مش کو مل گیا اسی زمرے میں تو پہر آپ کا دل مانے گا کیا اس ایوارڈ کی عظمت کو۔۔۔

ذرا سوچ کے جواب دینا
 
اگر بش و مش کے والد قادیانی کو کافر قرار دلوادیں
اگر بش و مش کے والد اپنی قوم کی عظمت کی خاطر پھانسی پر لٹک جائیں
اگر بش و مش کے کے بھائی بھی مار دیے جائیں اور قاتل پھر بھی معاف کردیے جائیں
اگر بش و مش خود گولیوں اور بموں کا نشانہ بن کر ہلاک ہوجائیں
تو پھر تو ماننا ہی پڑگا نہ۔ ذرا سوچ کر کہنا۔
 
ملائکہ

دیکھیں ہمت علی صاحب ایوارڈ بے نظیر کو ملا ہے ناکہ بھٹو صاحب کو تو بھٹو صاحب کو تو اس فہرست میں سے باہر نکال دیں اور دوسری بات یہ کہ بھائی کو کس نے قتل کروایا اور کس مقاصد کے لئے یہ سب لوگ جانتے ہیں۔ بی بی کو کبھی صدارت نہیں ملتی اگر بھائی صاحب زندہ ہوتے اور زداری نے بھی وہی کیا
 
بیٹی اس طرح کی بیمار ذھنیت سے ہی پاکستان کو نقصان پہنچتا رہتا ہے۔
 
محسن حجازی

محفلین
بیٹی اس طرح کی بیمار ذھنیت سے ہی پاکستان کو نقصان پہنچتا رہتا ہے۔

بالکل! اس طرح کی ذہنیت بالکل نا مناسب ہے اس کی بجائے شخصیت پرستی، قوم پرستی، فرقہ پرستی سے پاکستان کی بنیادوں کو لہو ملتا ہے جس سے بنیادیں مزید مستحکم ہو جاتی ہیں۔ وہ فلمی گیت تو آپ نے سن ہی رکھا ہو گا اس کی بنیادوں میں ہے تیرا لہو میرا لہو۔۔۔ :blush:
 
محسن حجازی

محفلین
اگر بش و مش کے والد قادیانی کو کافر قرار دلوادیں
اگر بش و مش کے والد اپنی قوم کی عظمت کی خاطر پھانسی پر لٹک جائیں
اگر بش و مش کے کے بھائی بھی مار دیے جائیں اور قاتل پھر بھی معاف کردیے جائیں
اگر بش و مش خود گولیوں اور بموں کا نشانہ بن کر ہلاک ہوجائیں
تو پھر تو ماننا ہی پڑگا نہ۔ ذرا سوچ کر کہنا۔

آئندہ آنے والی نسل کو ہم مشورہ دیتے ہیں کہ مندرجہ ذیل منتر کو حرز جاں بنا لیا جائے:
اگر بلاول کے نانا قادیانیوں کو کافر قرار دلوا دیں۔
اگر بلاول کے نانا اپنی قوم کی عظمت کی خاطر پھانسی پر لٹک جائیں۔
اگر بلاول کے ماموں بھی مار دیے جائیں اور قاتل پھر بھی معاف کردیے جائیں۔
اگر بلاول کی اماں خود گولیوں اور بموں کا نشانہ بن کر ہلاک ہوجائیں۔

نیز ان بے مثال قربانیوں پر بلاول بھٹو زرداری کو بھی ایک ایوارڈ سے مستفیذ کیا جائے قبل اس کے کہ بلاول بھٹو زرداری صاحب کی آل اولاد کا اسم گرامی مزید دو فٹ طویل ہو جائے۔ :grin:
 
تیلے شاہ

محفلین
مرحومہ کا شاندار کارنامہ تو آپ لوگ بھول ہی گئے
بلاول کے ابا جان کو بھی تو وہ ہمارے لیے پیچھے چھوڑ گئی ہیں
 
Top