مبارکباد شگفتہ بہن کو ماسٹر میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد

پہلے تو یہ بتائیں کہ وزن اور بحر میں رکھا کس نے تھا :)

بقول میر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شاعری نہ کہو اسے :lol:

ادبی نوعیت پر غور کرتے ہیں کچھ کرنا پڑے گا اس معاملے میں اب۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ٹھیک ہے آپ سوچیں پھر۔ کیونکہ اعجاز اختر صاحب نے کہا ہے اس لئے سب کچھ ان کے شایان شان کرنا ہے ۔ میرے دماغ میں بھی کچھ کچھڑی شاید پک جائے۔ اور مجھے آخری الفاظ شکریہ کے بھی ابھی ادا کرنے ہیں یہاں ۔
 
187513430_7d11b1e40a.jpg
 
یہ زبردست کام کیا ہے شمیل مگر تمغہ حسن کارکردگی اور اس پر مشتمل ایک تقریر بھی تو لکھنی ہے نیچے ، چلو مجھے ذاتی پیغام لکھو تو مل کر یہ نیک کام بھی کر لیں گے اور پارٹی کا بھی سوچو کچھ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمیل

اتنے خوبصورت انداز میں آپ کی پوسٹ دیکھ کر میں رہ نہیں سکتی کہ آپ کو ابھی سے شکریہ کہنے کے لئے آجاؤں ۔

دوست بھائی

۔۔۔۔ مٹھائی ہو گی اور ضرور ہوگی ، بلکہ محفل ہی کے کچن کارنر میں اسپیشل آرڈر دے دیا ہے رس ملائی اسپیشل کے لئے !

محب علوی

یہاں تو کھچڑی تقریباً پک چکی ہے آپ نے کچھ سوچنا شروع کیا کہ نہیں ، ادبی پارٹی کے لئے جتنا خرچ آتا ہے آ جائے ، اختتام پر ایک سرپرائز منتظر ہے :)

اور ہاں آپ بھی مٹھائی کے جتنے ٹوکرے ضرورت ہوں کچن کارنر میں رس ملائی اسپیشل کا آرڈر دے دیں :)
 
محب بھائي : یہ بتائيے کہ تمغہ حسن کارکردگی کہاں ادا کیا جائے گا ؟ :D

شاکر بھائي : سلائیڈ پسند کرنے کا شکریہ ۔ آپ ہی کے کہنے پر میں نے یہ سلائیڈ اور " اقوال زریں " کی سلایئڈز میں " نفیس نستعلیق " میں تیار کر رہا ہوں ۔ آپ کا کہنا درست ہے کہ " نستعلیق " فونٹ ہی خوبصورت لگتا ہے ۔ سلایئڈ بنانے کے لیے میں " پاور پوائنٹ " استعمال کر رہا ہوں ۔ آپ کو جس قسم کی مدد کی ضرورت ہو میں وہ بھی کرنے کو تیار ہوں ۔

سسٹر شگفتہ : شکریہ ۔ میں دو دنوں سے سوچ رہا تھا کہ آپ کو مبارکباد دینے کے لیے کون سی گرافکس بناوں ۔ پہلے یہ گرافیکس بنائی تھی ۔

187931065_bec9aa0b94.jpg

لیکن ایسا لگا کہ یہ آپ کی سنجیدہ طبعیت سے میل نہیں کھاتا ۔ آپ کی تحریروں میں مشرقی رنگ ہے تو میں نے اپنی سلایئڈ میں پاکستانی دستکاری کو شامل کیا ۔اور ساتھ ہی سنجیدہ سا زرد رنگ شامل کیا ۔
 
شمیل : کیسی باتیں کررہے ہو یہی دیا جائے گا اور صدارت کا بھی فیصلہ ہوجائے گا فکر نہ کرو تم بس تیاری تو پکڑو۔

ٹھیک ہے شمیل تم شگفتہ سے پوچھ کر سنجیدہ سے رنگ شامل کرلو اور یہ کڑھائی اور ستاروں والا سوٹ ۔۔۔۔۔۔۔ میرا مطلب ہے تصویر میرے حوالے کر دو۔ :lol:
 
سیدہ شگفتہ نے کہا:
شمیل

اتنے خوبصورت انداز میں آپ کی پوسٹ دیکھ کر میں رہ نہیں سکتی کہ آپ کو ابھی سے شکریہ کہنے کے لئے آجاؤں ۔

دوست بھائی

۔۔۔۔ مٹھائی ہو گی اور ضرور ہوگی ، بلکہ محفل ہی کے کچن کارنر میں اسپیشل آرڈر دے دیا ہے رس ملائی اسپیشل کے لئے !

محب علوی

یہاں تو کھچڑی تقریباً پک چکی ہے آپ نے کچھ سوچنا شروع کیا کہ نہیں ، ادبی پارٹی کے لئے جتنا خرچ آتا ہے آ جائے ، اختتام پر ایک سرپرائز منتظر ہے :)

اور ہاں آپ بھی مٹھائی کے جتنے ٹوکرے ضرورت ہوں کچن کارنر میں رس ملائی اسپیشل کا آرڈر دے دیں :)

مجھے ذاتی طور پر گلاب جامن اور فالودہ بہت پسند ہیں ، ان کا بھی کوئی بندوبست ہورہا ہے کہ نہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:

محب یار، یہ جامنی رنگ والے گلاب جامن کہاں سے لائے ہو :lol:
قیصرانی
 
F@rzana

محفلین
شگفتہ بہن کو ماسٹرز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ڈھیر ساری مبارکباد، بہت خوشی ہوئی،
پروردگار آپ کو مزید کامیابیوں سے نوازیں۔ ۔ ۔ آمین

ویسے یہ ماستڑز کونسا ہے، کیا اردو ادب ہے؟ :lol:
 
محب علوی نے کہا:
شمیل : کیسی باتیں کررہے ہو یہی دیا جائے گا اور صدارت کا بھی فیصلہ ہوجائے گا فکر نہ کرو تم بس تیاری تو پکڑو۔

ٹھیک ہے شمیل تم شگفتہ سے پوچھ کر سنجیدہ سے رنگ شامل کرلو اور یہ کڑھائی اور ستاروں والا سوٹ ۔۔۔۔۔۔۔ میرا مطلب ہے تصویر میرے حوالے کر دو۔ :lol:

محب بھائي : اب یہ بتائیں کہ بس صرف سنجیدگی کے رنگ ہی شامل کر کے آپ کے حوالے کرو یا پھر آپ اس پر کچھ لکھوانا بھی پسند کریں گے ۔ اگر ایسا ہے تو بتائیں کہ اس پر کیا لکھوں ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
فرزانہ ،

ٹھیریں ، ذرا سوچنے دیں کیونکہ ۔۔۔۔!

شمیل،

آپ کی محنت نے میری خوشی اور بڑھا دی ۔ میں رنگوں کے بارے میں علم نہیں رکھتی، لیکن کسی کی خوشی میں شریک ہو جانا ہی بذاتِ خود خوبصورت ہے، سو خوشی میں شریک ہونے کے لئے ہر رنگ ہی خوبصورت رنگ ہے ۔

محب علوی،

گلاب جامن کا بندوبست آپ خود کریں البتہ فالودہ کے لئے میں کوشش کر لوں گی ! اور ہاں آپ نے اعجاز اختر صاحب سے پسند معلوم کر لی کہ نہیں ادبی و خورد و نوش مینیو کے لئے؟
 
الف عین

لائبریرین
گیند میرے پالے میں آ گئی ہے تو میرا فرض ہے کہ مشورہ دوں۔
ایک ادبی پارٹی تو یہ ہے ممکن ہے کہ محب اب باقاعدہ مزاح نگاری کے میدان میں کودیں اور سب کو چھوڑ کر پہلے شگفتہ پر ایک خاکہ تحریر کریں۔
اور شگفتہ بھی کچھ اور دھماکے کریں، ان دھماکوں کا طریق کار ان پر ہی چھوڑتا ہوں۔
اور یہ میں‌ایک بار پھر کہنا چاہوں گا کہ یہ بات روز بروز تقویت حاصل کر رہی ہے کہ محفل کے اراکین کس قدر ذہین ہیں۔ اس سلسلے میں میں ایک الگ تانا بانا کھولنے کی سوچ رہا ہوں۔ اس وقت فرصت نہیں۔
 
کاشفی

محفلین
السلام علیکم۔۔ گو کہ خبر پرانی ہے۔۔۔ لیکن میری طرف سے بہت بہت مبارک ہو۔۔ اللہ رب العزت آپ کو زندگی کے ہر میدان میں قدم قدم پہ کامیابیاں و کامرانیاں عطا فرمائے۔۔آمین
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

سعود بھائی ، یہ دھاگہ کیسے کس طرح دیکھ لیا آپ نے :blushing: تھینکس بہت خوشی ہوئی اتنا اچانک اسے دوبارہ دیکھ کر ۔ ۔ ۔ لیکن اس دھاگے میں مبارک باد وصول کرنا کافی مہنگا پڑتا ہے اپنے پاس سے سونا بھی دینا پڑتا ہے اور ساتھ میں جیب الگ سے بھی ہلکی کرنا پڑتی ہے :skull: پچھلی بار بھی ٹریٹ کے نام پر میری سب رقم محب علوی اینڈ کو نے تیاریوں کے لیے لی تھی تب سے تیاریاں مکمل ہونے کا انتظار ہے اب تک ۔ ۔ ۔ اب عید پر سب سے عیدی لے کر پارٹی کروانا پڑے گی :happy:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
گرد :happy: :happy:

شکریہ سعود بھائی دھاگے پر سے گرد جھاڑنے کا :happy:

۔ ۔۔ ۔ میرا گولڈ میڈل تو اتنا شاندار سا ہے ، عید کے بعد تصویر لگاتی ہوں :party:

میں شکرگزار ہوں اس اللہ کے بندے کا جس نے اس تمغے پر سے گرد جھاڑ کر مجھے دکھلا دیا اور دو برس بعد ہی سہی کسی خوشی میں شریک کیا۔ استانی جی اللہ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم ، دعاؤں کے لیے بہت شکریہ کاشفی بھائی ۔ ۔ ۔ گولڈ میڈل پارٹی ہونا ہے یہاں پر آپ کو بھی دعوت ہے اس سلسلے میں ۔
 
Top