مبارکباد شگفتہ بٹیا رانی کے پندرہ ہزار پیغامات

فرحت کیانی

لائبریرین
تو خفیہ ذرائع سے اخفائے راز کی رشوت بھجوا دینی تھی ناں۔ :) :) :)
ارے میرے جیسی بااصول بندی کے سامنے کیسی باتیں کر رہے ہیں :cool2: ؟ ویسے کیا واقعی ابھی آپ تک پہنچی نہیں؟ میں نے تو بہت احتیاط سے کام لیا تھا۔ لگتا ہے خفیہ والے ہاتھ دکھا گئے :openmouthed:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
پر امن ہڑتال کہیں آپ کے کہنے پر ہی تو نہیں ہوئی :)؟

امین بھائی ، اگر میرے کہنے پر کچھ ہو تو میں ہڑتال نہیں بلکہ لازم قرار دوں گی کہ سب لوگ کام کریں اور خاص طور پر سیاستدانوں کو صرف اور صرف کام کرنا ہے اور ان کی تو چحٹیاں بھی سب بند سارا سال کام کریں پورے تین سو پینسٹھ دن کام کام اور صرف کام اور صرف چار گھنٹے سونے کے لیے دئیے جائیں اور بس
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شگفتہ تم کو تمہارے پندرہ ہزار سے زائد مراسلے مکمل ہونے پر بہت بہت بہت مبارکباد
سدا اسی طرح اس محفل پر جگمگاتی رہو اور یونہی احباب میں خوشیاں بانٹتی رہو اور علم کے موتی بکھیرتی رہو تاکہ ہم بھی ان موتیوں سے اپنا دامن بھر سکیں اور تمہیں دعائیں دے سکیں
اللہ تم کو سدا خوش اور آباد رکھے آمین

میں تو خود سیکھنے کے مرحلہ میں ہوں اور آپ سب سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے ۔
بے حد شکریہ اتنی اچھی دعا کے لیے ، آپ بھی خوش رہیے ہمیشہ ، آمین
 
Top