شکیب بھائی کا انٹرویو

میں تو یہ تصور کرتا ہوں کہ جنت میں تخت پر گاؤ تکیہ سے ٹیک لگائے جیسے ہی یہ خیال ذہن میں آئے گا کہ دیوانِ غالب پڑھی جائے، تو آنکھوں کے سامنے دیوانِ غالب آ جائے گی، اور پڑھتا جاؤں گا۔ :)
واہ واہ کیا پروازِ تخیل ہے ! (خود پڑھنے کی بجائے کسی طائرِ خوش نوا سے پڑھائے جانے کا تصور کیوں نہ کِیا! ) :)
 
شکیب

محفلین
میں تو یہ تصور کرتا ہوں کہ جنت میں تخت پر گاؤ تکیہ سے ٹیک لگائے جیسے ہی یہ خیال ذہن میں آئے گا کہ دیوانِ غالب پڑھی جائے، تو آنکھوں کے سامنے دیوانِ غالب آ جائے گی، اور پڑھتا جاؤں گا۔ :)
کنٹی نیوڈ... پڑھتے پڑھتے کچھ تبدیلی کا جی چاہے تو ناولوں کی فلمیں بنا کر سامنے ہوں... ابن صفی کے ناولز تو ایک بار ضرور دیکھوں...
نیز ہفتے واری نشستیں ہوں جس میں شعراء و ادباء بنفس نفیس موجود ہوں، سب میری دعوت پر آئیں اور ان کی جنتی سواریاں پنکچر ہو جائیں...
 
شکیب

محفلین
چند سوالات ۔۔۔ :)
مجید امجد کی زندگی بہاروں کے سوگ میں کٹی اور آپ کی ۔۔۔ ؟
سوگ کی کسی بھی قسم کا قائل نہیں ہوں. ناکامیوں سے ڈر نہیں لگتا، اگرلگتا ہے تب بھی ظاہر نہیں کرتا... یہاں تک کہ وہ ڈر حقیقتاً غائب ہو جائے...
مقصدیت کے نظریے سے دیکھا جائے تو دنیا کی مادی ناکامیاں، اخروی ناکامی کے سامنے کچھ نہیں... یہاں بغیر پیسے، عزت اور شہرت کے گمنامی میں اور بھکمری میں بھی جیے تو فرق نہیں پڑتا.
 
محمد وارث

لائبریرین
میں تو یہ تصور کرتا ہوں کہ جنت میں تخت پر گاؤ تکیہ سے ٹیک لگائے جیسے ہی یہ خیال ذہن میں آئے گا کہ دیوانِ غالب پڑھی جائے، تو آنکھوں کے سامنے دیوانِ غالب آ جائے گی، اور پڑھتا جاؤں گا۔ :)
یہ بھی تو ہو سکتا ہے قبلہ کہ خواجہ حالی کی طرح خود مرزا کے پاس جا کر کلام سنا جائے ! :)
 
شکیب

محفلین
غالب کے خطوط سے کبھی خود خط لکھنے کی تحریک ملی ۔۔۔۔ ؟
پہلی بار دسویں جماعت میں پڑھا، نصاب میں شامل تھا اور بہت مزے کا خط تھا. پہلی بار علم ہوا کہ خط کے شروع میں "میں یہاں بفضل تعالٰی خیریت سے ہوں...." کے علاوہ بھی کچھ لکھا جا سکتا ہے.
تقریباً دو سال تک میں نے اور ایک جونیر نے ایک دوسرے کو خطوط لکھے، ایک ہی محلے میں! نماز کے بعد خطوط دیے جاتے تھے، کبھی عصر میں دیا گیا تو عشاء کے بعد جوابی خط... اور کبھی دو تین دن لگا دیے. کبھی اردو کبھی انگریزی اور کبھی مراٹھی میں حسب موقع و ضرورت. کچھ بھی بے سر و پیر کی باتیں. تمام خطوط آج بھی محفوظ ہیں..
کچھ عرصہ قبل اسی کا ای میل ملا کہ اب بذریعہ ای میل خطوط بھیجے جائیں، لیکن ان دنوں مصروف تھا، اب یاد آیا ہے تو شاید توفیق ہو جائے. بہت شکریہ یاددہانی کے لیے :)
 
شکیب

محفلین
کس نثر نگار کے اسلوب سے متاثر ہیں ؟
اگر اصنافِ ادب میں سے کسی کا نمائندہ بننے کا موقع ملے تو کس کا انتخاب کریں گے ؟
غزل میں ترقی پسندیت کے قائل ہیں یا رومان کے ؟
آپ کی غزل کا دیوان کب تک متوقع ہے ؟
کس نثر نگار کے اسلوب سے متاثر ہیں ؟
- پطرس، یوسفی

اگر اصنافِ ادب میں سے کسی کا نمائندہ بننے کا موقع ملے تو کس کا انتخاب کریں گے ؟
- غزل

غزل میں ترقی پسندیت کے قائل ہیں یا رومان کے ؟
- ترقی پسندیت(جدت پسندی کے خلاف ہوں). بہار آنےکے بعد شاید رومانی شاعری بھی مقصد لگنے لگے. :D

آپ کی غزل کا دیوان کب تک متوقع ہے ؟
- نریندرمودی جی کے وعدہ کردہ پندرہ لاکھ روپے موصول ہونے کے بعد...
 
Top