زیک

ایکاروس
زندگی تو نام ہی حرکت کا ہے۔ آج محفل میں تو کل کہیں اور۔ اب محفلین کو یہاں روک کر جمود کا شکار تو نہ کریں۔

میں اب بھی ادھر آتا ہوں سوچتا ہوں کچھ لکھوں لیکن پھر زندگی اپنی طرف بلا لیتی ہے اور میں موت سے پھر بچ جاتا ہوں۔
 
محب علوی

لائبریرین
آپ تو ہماری دسترس سے بھی دور ہیں اب۔۔۔ اللہ جانے کہاں ہیں۔
یہیں ہوں اور بلا مبالغہ کئی دفعہ ملنے کا پروگرام بنا چکا ہوں۔ اب تو آن لائن شرمندہ کر دیا ہے تو اسی ہفتے کسی دن کا پروگرام بناتا ہوں ۔ 😄
 
یاز

محفلین
کسی کو ہم سے ہیں چند شکوے، کسی کو بے حد شکایتیں ہیں
ہمارے حصے میں صرف اپنی صفائیاں ہیں وضاحتیں ہیں

قدم قدم پر بدل رہے ہیں مسافروں کی طلب کے رستے
ہواؤں جیسی محبتیں ہیں، صداؤں جیسی رفاقتیں ہیں

میں دوسروں کی خوشی کی خاطر غبار بن کر بکھر گیا ہوں
مگر کسی نے یہ حق نہ مانا کہ میری بھی کچھ ضرورتیں ہیں
 
جاسمن

واہ!
زبردست!
آپ کا انتخاب بہت اعلیٰ ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کچھ بہت پرانے اور اچھے محفلین یہ کہہ کے چھوڑ گئے کہ محفل کا ماحول وہ نہیں رہا ۔
بھئی ماحول تو ہم بناتے ہیں۔ آپ یہیں رہیں اور ماحول بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
بس ہر مسئلہ کا حل ہے کہ چھوڑ دو۔ جدا ہو جاؤ ۔
ہم چھوڑ چلے ہیں محفل کو

منا کر دکھائیے ذرا :biggrin:
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top