شکر ہے تحریک انصاف میں موروثیت نہیں ہے

احسن جاوید

محفلین
عمران خان کے بعد تحریک انصاف کا وارث کوئی جوان ورکر جیسے مراد سعید، حماد اظہر، فیصل جاوید خان بن سکتا ہے۔ کیا دیگر جمہوری انقلابی جماعتوں میں ایسا ممکن ہے؟
عمران خان کے بعد تحریک انصاف کا وارث وہ موروثی شخص بھی تو بن سکتا ہے جس کا پورا خاندان سیاست میں ہے اور پھر سلسلہ خاندانیہ شروع ہونے کے امکانات کہیں زیادہ ہو سکتے ہیں۔
 
جاسم محمد

ممکن ہے لیکن جب بانی تحریک انصاف نے اپنا پورا خاندان سیاست میں نہیں گھسیڑا تو یہ انصافیوں کیلئے ایک معیار بن چکا ہے۔ مستقبل میں پارٹی چیئرمین اگر اس معیار سے نیچے گرے گا تو انصافین خود ایسے لیڈر کو فارغ کر دیں گے۔
 
بانی کے جانے کے بعد کے احوال بھی تو بیان کریں۔ تاریخ کو بار بار دہرانے سے کیا حاصل جب نتائج آپ کے سامنے ہوں۔
 
تحریک انصاف میں ہر کچھ سال کے بعد الیکشن ہوتے ہیں اور نئی پارٹی قیادت انتخاب لڑ کر اوپر آجاتی ہے۔ تحریک انصاف ایک جمہوری جماعت ہے جس کا اپنا پارٹی دستور بھی ہے۔ یہاں شریف یا زرداری خاندان کی طرح موروثی نظام نہیں چلتا۔
Internal democracy: PTI intra-party elections held | The Express Tribune
 
الف نظامی

لائبریرین
تحریک انصاف میں ہر کچھ سال کے بعد الیکشن ہوتے ہیں اور نئی پارٹی قیادت انتخاب لڑ کر اوپر آجاتی ہے۔ تحریک انصاف ایک جمہوری جماعت ہے جس کا اپنا پارٹی دستور بھی ہے۔ یہاں شریف یا زرداری خاندان کی طرح شاہی نظام نہیں چلتا۔
Internal democracy: PTI intra-party elections held | The Express Tribune
وہ جو بوڑھی ہارس ٹریڈنگ شدہ قیادت ہے؟ :p:ROFLMAO:
 
الف نظامی

لائبریرین
زاہد مغل صاحب کی ایک پرانی پوسٹ جو آج بھی متعلقہ ہے:
پی ٹی آئی کے لوگوں سے جب پرفارمنس پوچھی جائے تو کہتے ہیں عمران خان ھیومن ڈویلپمنٹ کو ترجیح دیتا ہے اور یہ ایسا شعبہ ہے جس میں دکھاوا ممکن نہیں۔

اس پر یہی کہا جاسکتا ہے کہ "دل کے بہلانے کو یہ خیال اچھا ہے غالب" کیونکہ دنیا میں آج ہیومن ڈویلپمنٹ کی ترقی کو بھی دکھائی دینے والے انڈیکیٹرز میں دکھایا جاتا ہے۔ یو این کا ایک ذیلی ادارہ پوری دنیا کے ممالک کا سالانہ "ھیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس" شائع کرتا ہے، آج دنیا میں "ملٹی ڈائمنشنل پاورٹی" کو ماپا جارہا ہے، صحت، تعلیم، آمدن اور ماحول یہ چار ملینیم ڈویلپمنٹ گولز کے بنیادی مقاصد تھے جن کی بہتری ماپنے کے متعدد انڈیکٹرز وہاں موجود ہیں۔

پھول کھلا ہو تو اسکی خوشبو محسوس کرنے کے پیمانے بھی ہوتے ہیں۔ مسئلہ تب ہوتا ہے جب پھول صرف باتوں اور خیالوں میں ہی کھلایا گیا ہو۔ چنانچہ اگر ایسے کوئی اعداد و شمار ہیں جو یہ بتاتے ہوں کہ کے پی میں ہیومن ڈویلپمنٹ میں ایسا کوئی انقلاب آگیا ہے جو پنجاب میں دکھائی نہیں دیتا تو وہ سامنے لائے جائیں۔

جمہوریت کی ساخت ہی ایسی ہے کہ اس میں کام کے دکھاوے کے بغیر بات بنتی ہی نہیں۔ دوسری صورت یہ ہے کہ کسی اشو کو پکڑ کر اتنا پروپیگنڈہ کیا جائے کہ عوام دھوکے میں آجائیں۔ عمران خان نے یہ دوسری لائن پکڑ رکھی ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
شکر ہے کرپٹ انتخابی نظام سے منتخب ہونے والی تحڑیک انصاف نے انتخابی اصلاحات کر دی ہیں۔
ہاہاہا
آپ کو کیسے یقین ہو گیا یہ تحڑیکی انصافی جمہوری انقلابی حکومت انتخابی اصلاحات کرے گی؟
 
سینیٹ الیکشن میں اصلاحات کر دی ہیں
Govt to move constitutional amendment for show of hands in Senate pollings, vows PM Imran - DAWN.COM
 
الف نظامی

لائبریرین
زاہد مغل صاحب کی ایک پرانی پوسٹ جو آج بھی متعلقہ ہے:
پی ٹی آئی کے لوگوں سے جب پرفارمنس پوچھی جائے تو کہتے ہیں عمران خان ھیومن ڈویلپمنٹ کو ترجیح دیتا ہے اور یہ ایسا شعبہ ہے جس میں دکھاوا ممکن نہیں۔

اس پر یہی کہا جاسکتا ہے کہ "دل کے بہلانے کو یہ خیال اچھا ہے غالب" کیونکہ دنیا میں آج ہیومن ڈویلپمنٹ کی ترقی کو بھی دکھائی دینے والے انڈیکیٹرز میں دکھایا جاتا ہے۔ یو این کا ایک ذیلی ادارہ پوری دنیا کے ممالک کا سالانہ "ھیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس" شائع کرتا ہے، آج دنیا میں "ملٹی ڈائمنشنل پاورٹی" کو ماپا جارہا ہے، صحت، تعلیم، آمدن اور ماحول یہ چار ملینیم ڈویلپمنٹ گولز کے بنیادی مقاصد تھے جن کی بہتری ماپنے کے متعدد انڈیکٹرز وہاں موجود ہیں۔

پھول کھلا ہو تو اسکی خوشبو محسوس کرنے کے پیمانے بھی ہوتے ہیں۔ مسئلہ تب ہوتا ہے جب پھول صرف باتوں اور خیالوں میں ہی کھلایا گیا ہو۔ چنانچہ اگر ایسے کوئی اعداد و شمار ہیں جو یہ بتاتے ہوں کہ کے پی میں ہیومن ڈویلپمنٹ میں ایسا کوئی انقلاب آگیا ہے جو پنجاب میں دکھائی نہیں دیتا تو وہ سامنے لائے جائیں۔

جمہوریت کی ساخت ہی ایسی ہے کہ اس میں کام کے دکھاوے کے بغیر بات بنتی ہی نہیں۔ دوسری صورت یہ ہے کہ کسی اشو کو پکڑ کر اتنا پروپیگنڈہ کیا جائے کہ عوام دھوکے میں آجائیں۔ عمران خان نے یہ دوسری لائن پکڑ رکھی ہے
 
Top