شکار کی اقسام

عزیزامین ۔ آپ کو معصوم جانوروں پر رحم نہیں آتا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
شکار کرنا ہی ہے تو سور کا کیا جائے۔۔۔ ۔۔۔ تاکہ یہ جانور ہماری سرزمین سے کم ہوجائے۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
عزیزامین ۔ آپ کو معصوم جانوروں پر رحم نہیں آتا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
شکار کرنا ہی ہے تو سور کا کیا جائے۔۔۔ ۔۔۔ تاکہ یہ جانور ہماری سرزمین سے کم ہوجائے۔۔
ایکو سسٹم میں ہر جاندار کا اپنا کردار ہوتا ہے۔ شکار کے لئے ان جانداروں یا یوں کہہ لیں کہ جانوروں کا انتخاب کیا جاتا ہے جو اس مخصوص نسل یا نوع کے جانداروں یا جانوروں کی تعداد کو مطلوبہ مقدار پر لا سکے۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ جب کسی نسل کے جانوروں کی تعداد کم ہو جاتی ہے تو اس کے شکار پر پابندی لگ جاتی ہے اور اگر ان کی تعداد حد سے زیادہ بڑھ جائے تو ماداؤں کا شکار بھی کھول دیا جاتا ہے۔ اگر تعداد کم ہو لیکن خطرے کی حد تک نہ پہنچی ہو تو محدود مقدار میں اور عام طور پر نروں کا شکار مخصوص مدت کے لئے کھول دیا جاتا ہے

اگر ہمارے ایکو سسٹم سے سور کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے تو اس کے کئی نقصانات ہوں گے کہ سور دراصل ایک مردار خور کا کام بھی دیتا ہے۔ پہلے ہی ہمارے ایکو سسٹم میں گدھوں (پرندے) کی تعداد تشویش ناک حد تک کم ہو چلی ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
ایک مزے کی بات یہ بھی کہ عام طور پر جانوروں اور پرندوں میں نروں کو جسامت، کھال، پر، سینگ وغیرہ ماداؤں کی نسبت زیادہ بڑے، بہتر اور قابل شکار ہونے کے قابل سمجھا جاتا ہے۔ اس طرح ماداؤں کے زندہ بچے رہنے کے امکانات بہت بڑھ جاتے ہیں :)
 
Top