شوگر اور بلڈ پریشر کے معلوم علاج

اس لڑی میں شوگر یعنی ذیابطیس اور بلڈ پریشر کے تمام معلوم علاج درج کیے جا سکیں گے۔ ایک نارمل شوگر لیول 70 سے 130 ہوتا ہے جبکہ بارہ گھنٹے سے کچھ کھایا پیا نہ ہو۔ کھانے کے ڈھائی گھنٹے بعد نارمل شوگر لیول 130 سے 180 تک ہوتا ہے۔

نارمل بلڈ پریشر عمر کے ساتھ تبدیل ہوتا ہے۔ لیکن ایک نارمل لیول 80 اور 120 ہوتا ہے۔ جبکہ پلس 72 ہو۔

ایلوپیتھک، حکیمی اور یونانی طریقہ علاج میں شگر اور بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کے کئی طریقے ہیں ان کو یہاں جمع کیا جائے گا اور انکے موثر ہونے پر گفتگو ہو سکے گی۔

ظاہر ہے کہ بیماری کا علاج ڈاکٹرز کی ذمہ داری ہے سو اس لڑی کو محض معلومات کی حد تک لیا جائے اور کوئی بھی ٹوٹکہ یا علاج طبیب کے مشورے سے استعمال کیا جائے۔
شوگر کی علامات کیا کیا ہوتی ہیں؟
 
Top