شکر ہے شمشاد بھائی جان! آپ واپس آگئے۔ ڈھیروں محبتیں سمیٹی ہوں گی۔۔۔۔!
اب کی بار تو کافی تبدیلیاں بھی نظر آئی ہوں گی آپ کو۔۔۔۔؟ زیادہ تبدیلیاں مثبت تھیں یا منفی؟ (شاید تھوڑا سا مشکل سوال ہے نا(
واقعی محبتیں تو عزیزوں، دوستوں اور رشتہ داروں سے بہت سمیٹیں۔ اور تبدیلیاں بہت دیکھی ہیں، مثبت بھی ہیں اور منفی بھی، کون سی زیادہ ہیں اور کون سی کم، پھر کبھی فرصت سے سہی۔
سفر اچھا رہا۔ نئی چیز جس کا اضافہ ہوا ہے وہ ہے ٹریفک۔ گاڑیاں اتنی زیادہ ہو گئی ہیں کہ کچھ نہ پوچھیں۔
پنڈی گھومنے کا موقع نہیں ملا، اسلام آباد کی آدھی سڑکیں کھودی ہوئی ہیں، شاید مشرف صاحب کوئی دبا ہوا خزانہ تلاش کروا رہے ہیں۔ اسی بہانے کچھ فلائی اوور بن جائیں گے اور کچھ انڈر پاس۔