مبارکباد شمشاد بھائی سالگرہ مبارک

عمر سیف

محفلین
ہم ملیشیا میں رہتے ہوئے بھی یک شادی کو ترس رہیں اور سعودیہ جیسے ملک میں لوگوں نے دو دو شادیاں رچا رکھی ہیں۔ یک گر ہمیں بھی بتا دیں۔ سنا تھا عربی چار چار شادیاں کرتے ہیں۔ خربوزہ خربوزے کو دیکھ کر رنگ بدلتا ہے والی کہاوت تو سچی ثابت ہو رہی ہے۔
یہ تو آپ نے ٹھیک کہا ۔۔ بہاروں اور خزاؤں کا ذکر تو شمشاد بھائی نے چھیڑ دیا ہے اب وہی گُر بھی بتا سکتے ہیں ۔۔
 
الف عین

لائبریرین
مبارک ہو شمشاد۔ خدا تم کو بہت سی بہاریں، خزائیں، برساتیں، سردیاں، گرمیاں، خوشی، غرض ہر قسم کے موسم کے بہت سے موسم دکھائے۔
 
شمشاد

لائبریرین
میرے دل کے کونے میں کہیں ایک معصوم سا بچہ
دیکھ کر بڑوں کی دنیا ، بڑا ہونے سے ڈرتا ہے

یہ بچہ کب تک ڈرتا رہے گا۔

ایک تو ہمارے بڑے بچوں کو جو بچپن سے ڈرانا شروع کرتے ہیں کہ سو جاؤ نہیں تو سیٹی والا بابا آ جائے گا، سو جاؤ نہیں تو بھئؤ آ جائے گا، وغیرہ وغیرہ، ساری عمر بچوں کو بڑا ہی نہیں ہونے دیتے۔
 
ظفری

مجھے تو چڑیلوں سے ڈرایا گیا تھا ۔ ;)
 
Top