شعر اور تکرارِ لفظ

مغزل

محفلین
کیا واقعی وصی شاہ نے اشعار سرقہ کیئے ہیں، کچھ ثبوت ہے اس کا ؟
مجید امجد کی نظم بُندہ اور وصی شاہ کی کنگن ملاحظہ کرلیجے ۔ الگ سے لڑیاں موجود ہیں ۔۔ یہاں مزید بات نہ کی جائے تو بہتر ہے ۔ میں آپ کو لنک فراہم کردوں گا۔
 

زلفی شاہ

لائبریرین
یہ دین مقدس ہے یہ دنیائے دنی ہے
کیا گل بدنی ، گل بدنی ، گل بدنی ہے
(پیر نصیر الدین نصیر شاہ صاحب)
 
رباعی صرف سن رکھی ہے ،
احباب تصحیح فرمادیں ،

" آ لق لمقل لمق لقل لم لمقل لق
اندر دمقِِ دمق دقِِ دم دمقِِ دق
از نرگس و مستانہ توانبے دل و حیراں
عاشق شمقِِ شمق شقِِ شم شمقِِ شق "

امیر خسرو ۔۔۔۔۔۔۔
 
خط کبوتر کس طرح لے جائے بامِ یار پر
پر کترنے کو لگی ہیں مثگریں دیوار پر
-----
خط کبوتر اس طرح لے جائے بامِ یار پر
سب پہ نامہ ہو لکھا اور پر کٹیں دیوار پر
 

زبیر صدیقی

محفلین
گہے آتش گہے شبنم گہے خنجر گہے مرہم
گہے واضح گہے مبہم گہے پیدا گہے پنہاں

بمِ شوخی رمِ آہونمِ شب نم خمِ ساحل
گہے مومن گہے کافر گہے زورق گہے طوفاں
 

زبیر صدیقی

محفلین
مجید امجد کی نظم بُندہ اور وصی شاہ کی کنگن ملاحظہ کرلیجے ۔ الگ سے لڑیاں موجود ہیں ۔۔ یہاں مزید بات نہ کی جائے تو بہتر ہے ۔ میں آپ کو لنک فراہم کردوں گا۔
میں اردو محفل میں نووارد ہوں مگر میں نے یہاں بہت جیّد لوگ دیکھے اور ان کے علم و مہارت کا معترف ہوں۔ کیا وصی شاہ اس قابل ہیں کہ اس محفل میں ان کا ذکر بطور شاعر کیا جائے۔ کوئی امتزاج ہی نہیں۔
 
Top