شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

یوسف-2

محفلین
کیسا پردہ ہے کہ چلمن سے لگے بیٹھے ہین
صاف چھپتے بھی نہیں، سامنے آتے بھی نہیں
 

یوسف-2

محفلین
خلاف شرع شیخ کبھی تھوکتا بھی نہیں
مگر اندھیرے اجالے وہ چوکتا بھی نہیں
 

یوسف-2

محفلین
رفہ رفتہ وہ مری ہستی کا ساماں ہوگئے
آپ سے پھر تم ہوئے، پھر تو کا عنواں ہو گئے
 

یوسف-2

محفلین
کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا، لوح و قلم تیرے ہیں
 
کیسا پردہ ہے کہ چلمن سے لگے بیٹھے ہین
صاف چھپتے بھی نہیں، سامنے آتے بھی نہیں

جنابِ عالی!
شعر میں ٹائپو ہے ۔ درست کرلیجیے۔
خوب پردا ہے کہ چلمن سے لگے بیٹھے ہیں
صاف چھپتے بھی نہیں، سامنے آتے بھی نہیں​
 

یوسف-2

محفلین
شعروں کے معاملہ میں رشید احمد صدیقی اور میرا مسئلہ عملا“ ایک جیسا ہے۔ مجھے بھی بالعموم وہی “پریشانی“ ہوتی ہے، جو انہیں لاحق تھی۔ رشی احمد صدیقی فرماتے ہیں:

اول تو مجھے کوئی شعر یاد نہیں رہتا۔ اور جو یاد رہ جاتا ہے، پھر وہ شعر نہیں رہتا
 

یوسف-2

محفلین
ابن مریم ہوا کرے کوئی
مرے دکھ کی دوا کرے کوئی

(اس محفل میں کوئی اب مریم نہیں؟)
 

ساجد

محفلین
ابن مریم ہوا کرے کوئی
مرے دکھ کی دوا کرے کوئی

(اس محفل میں کوئی اب مریم نہیں؟)
کیوں نہیں جناب، پانچ بندگان خرد مند اس محفل کے مسیحا ہیں۔ محفل کی جان نبیل صاحب،معلومات کی بے زبان مشین زکریا المعروف زیک ، محفل کے شاہد آفریدی یعنی شمشاد بھائی، اردو و فارسی ادب و کلام کے شیریں سخن وارث بھائی ، کمپیوٹراصلاحات اوراردو زبان کی مٹھاس کو منظر عام پہ لانے والے بے مثل ماہرجناب ابن سعید۔
آپ ان میں سے کسی سے بھی ذاتی پیغام میں رابطہ کر لیں۔ آپ کے دکھ کی دوا یہ کریں گے اور ہم آپ کے لئیے دعا تو کر ہی رہے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
کئی ایک شعروں کا تو اچھا خاصا حلیہ بگاڑا ہے۔ معلوم نہیں جان بوجھ کر بگاڑا ہے یا بھول چُوک سے بگڑ گیا ہے۔
 
Top