شعراء و اُدَبا کی تصاویر

مزمل اختر

محفلین
نقوش افسانہ نمبر 1952ء ایک خاصے کی چیز ہے، اس میں کچھ نادر تصاویر ہیں جو آپ کی خدمت میں جیسی ہیں جہاں ہیں کی صورت میں پیش کر رہا ہوں کہ کتاب بہت خستہ حالت میں ہے :)

Pic_19.jpg
اففف
مجھے سمجھ ہی نہیں آرہا آپ لوگوں کی محنت کی کس طرح تعریف کروں
نو سال پہلے جب کے اتنے وسائل نہیں تھے تبھی آپ لوگوں نے فیس بک کی طرح محفل کو آباد رکھا تھا 2009 اففف
اردو کے تئیں آپ لوگوں کی محبت دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے اللہ پاک آپ لوگوں کو مزید نیک توفیق عطا فرمائے آمین
وارث بھائی آپ نے کافی شاندار تصویریں بھیجی ہے خوش رہے کچھ لوگوں کو تو میں نے بھی ابھی دیکھا
 
لاريب اخلاص

لائبریرین
مجھے یاد ہے کالج کی ابتدائی زندگی کا وہ زمانہ جب میں 'ایسی ایسی حرکتیں' کرتا تھا کہ اب سوچتا ہوں تو خود ہی شرما جاتا ہوں، اجی صاحب گھبرائیے نہیں یہ حرکتیں 'گفتنی' ہیں تبھی تو لکھ رہا ہوں :)

میں کالج کی لائبریری سے ڈھونڈ ڈھونڈ کر ایسی کتابیں لاتا تھا جن میں مشاہیر کی تصاویر ہوتی تھیں اور پھر وہ تصاویر پھاڑ کر اپنی کتابوں کی الماری پر چسپاں کر دیتا تھا اور پھر دن رات ان کو دیکھتا رہتا تھا، نہ جانے کتنی کتابیں خراب کی ہونگی، اس وقت شعراء سے تو اتنا تعارف نہ تھا لیکن یہ خوب یاد ہے کہ میری الماری پر سقراط، ارسطو، نیوٹن، آئن سٹائن اور دیگر مشاہیر اور سائنسدانوں کی تصاویر کافی عرصے تک چپکی رہیں۔

تصاویر سے میرا شغف بچپن ہی سے ہے، کرکٹ کے مختلف رسالوں سے اپنے پسندیدہ کرکٹرز کی تصاویر پھاڑ کر اپنی ایک البم بھی بنا رکھی تھی جسے دیکھ کر ہمیشہ خوشی ہی ہوتی تھی، اور اب کسی بزرگ کی تصویر دیکھ لوں تو یہی لگتا ہے کہ 'حج' ہو گیا ہے۔

اپنے اسی شوق کو آگے بڑھاتے ہوئے یہاں پر کچھ شعراء اور اُدَبا کی تصاویر پیش کر رہا ہوں امید ہے آپ کو پسند آئیں گی، اور آپ سب سے استدعا ہے کہ اگر آپ بھی تصاویر شیئر کر سکیں تو ضرور کریں، نوازش!

والسلام
سر بہت ہی خوبصورت اور عمدہ ترین سلسلہ ہے ذوق علم میں اور بھی فہم اور وسعت عطا ہو
 
فرقان احمد

محفلین
میں کالج کی لائبریری سے ڈھونڈ ڈھونڈ کر ایسی کتابیں لاتا تھا جن میں مشاہیر کی تصاویر ہوتی تھیں اور پھر وہ تصاویر پھاڑ کر اپنی کتابوں کی الماری پر چسپاں کر دیتا تھا اور پھر دن رات ان کو دیکھتا رہتا تھا، نہ جانے کتنی کتابیں خراب کی ہونگی، اس وقت شعراء سے تو اتنا تعارف نہ تھا لیکن یہ خوب یاد ہے کہ میری الماری پر سقراط، ارسطو، نیوٹن، آئن سٹائن اور دیگر مشاہیر اور سائنسدانوں کی تصاویر کافی عرصے تک چپکی رہیں۔
صاحب! ہم سے ایک کتاب کے حوالے سے قریب قریب اسی نوعیت کی خطا سرزد ہوئی تھی اور آج تک دل پر بوجھ ہے۔ آپ کا اعمال نامہ اس حوالے سے ہم سے زیادہ روشن ہے۔ یہ جان کر دکھ ہوا اور دل کو قدرے سکون بھی ملا۔ سلامت رہیے!
 
محمد وارث

پس ثابت ہوا کہ نوجوانی میں سبھی غلطیاں کرتے ہیں۔ :)

ویسے مجھے مدت ہوئی کہ توبہ کر لی تھی، ازالے کے طور پر ایک لائبریری کو چند کتابیں اپنی لائبریری میں سے ہدیہ کر دیں تھیں اور کچھ کتابیں ایک امام مسجد صاحب کو۔ (یہ بھی ایک لمبی اور دلچسپ داستان ہے کہ میں کتابیں کسی دوسرے کو دینے کا روادار نہیں)۔ :)
 
سیم اسٹوری! :)
 
مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ یہاں تصویر کیسے اپلوڈ کی جائے۔ کیا آپ مدد کرسکتے ہیں؟
imgur ایپ کے ذریعے اردو محفل فورم میں تصویر اپلوڈ کرنے کا طریقہ
منہاج بھائی آپ اس لڑی میں تصویر اپلوڈ کرنے کا طریقہ دیکھ کر با آسانی محفل پر تصویر اپلوڈ کر سکتے ہیں ۔
 
منہاج علی

محفلین
میں یہاں imgur کے ذریعے تصویر شیئر کرنا چاہ رہا ہوں جب لنک یہاں کاپی کرتا ہوں تو مراسلہ شایع ہوجانے کے بعد تصویر پر کاٹی نظر آتی ہے اور تصویر نہیں کُھلتی۔
 
آخری تدوین:

منہاج علی

محفلین
شاعرِ اہلبیتؑ نجم آفندی
از مجلّہ بیادِ نجم آفندی ’’النجم‘‘
سنِ اشاعت ۱۹۷۷ عیسوی
ناشر مرحوم شاعرِ اہلبیتؑ باقر زیدی
New%20Doc%202019-06-23%2002.05.10_4_zpswwrczvpk.jpg
 
منہاج علی

محفلین
یَومِ میر انیس پر شاعرِ اہلبیتؑ نجم آفندی اور دیگر اُدَبا کی گروہی تصویر
از مجلّہ بیادِ نجم آفندی ’’النجم‘‘
سنِ اشاعت ۱۹۷۷ عیسوی
ناشر مرحوم شاعرِ اہلبیتؑ باقر زیدی
New%20Doc%202019-06-23%2002.05.10_2_zpsjlq8fc8w.jpg
 
شمشاد

لائبریرین
بہت اچھی اور یادگار تصاویر ہیں لیکن فوٹوبکٹ کے ٹریڈ مارک نے تصویر کا حسن بگاڑ دیا ہے۔ اس کی جگہ اگر آپ imgbb.com سے تصویر شیئر کریں تو بہتر رہے گا۔
 
Top