شعبان کی دعا اور رمضان کے ابتداء کی دعائیں

انتہا

محفلین
شعبان کی دعا اور رمضان کے ابتداء کی دعائیں
۱۔ فإنَّ الدعاء المذكور قد ورد في حديث عُبَادة بن الصامت قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يُعَلِّمُنَا هؤلاء الكلمات إذا جاء رمضان
أَللّٰهُمَّ سَلِّمْنِیْ لِرَمَضَانَ، وَسَلِّمْ رَمَضَانَ لِیْ، وَتَسْلِمْهُ مِنِّیْ مُتَقَبَّلاً​
اے اللہ! مجھے رمضان تک پہنچا دیجیے، اور آپ مجھے اس مہینے میں(گناہوں سے)بچا لیجیے اور اس مہینے کی (عبادات )کو میری طرف سے قبول فرمائیے۔
رواه الطبراني في "الدعاء"، والدَّيْلَمِيّ في "مسند الفردوس
۲۔ وروى الطَّبَرَانِيّ في الدعاء عن عبد العزيز بن أبي رواد قال: "كان المسلمون يدعون عند حضرة شهر رمضان
أَللّٰهُمَّ أَظَلَّ شَهْرَ رَمَضَانَ وَحَضَرَ فَسَلِّمْهُ لِیْ وَسَلِّمْنِیْ فِيْهِ وَتَسْلِمْهُ مِنِّیْ، أَللّٰهُمَّ ارْزُقْنِیْ صِيَامَه وقِيَامَه صَبْرًا وَّإِحْتِسَابًا، وَارْزُقْنِیْ فِيْهِ الْجِدَّ وَالْإِجْتِهَادَ وَالْقُوَّةَ وَالنَّشَاطَ، وَأَعِذْنِیْ فِيْهِ مِنَ السَّآمَّةِ وَالْفَتْرَةِ، وَالْكَسْلِ وَالنُّعَاسِ، وَوَفِّقْنِیْ فِيْهِ للَيْلَةَ الْقَدْرِ، وَاجْعَلْهَا خَيْرًا لِّیْ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ.
اے اللہ! رمضان کا مہینہ قریب آ گیا، پس آپ اس مہینے کو میری سلامتی کا ذریعہ بنائیے اور مجھے اس مہینے میں گناہوں سے محفوظ فرمائیے۔اور میری طرف سے اسے سلامتی والا بنائیے۔ اے اللہ! مجھے صبر اور اجر کی امید کے ساتھ اس کے روزے اور تراویح کی توفیق عطا فرمائیے، اور اس مہینے میں مجھے کوشش کرنے کی، محنت کرنے کی، طاقت کی اور چستی کی توفیق عطا فرمائیے، اور مجھے بچا لیجیے اس مہینے میں اکتاہٹ، تھکنے، سستی اور اونگنے سے،اور اس مہینے میں مجھے شب قدر نصیب فرمائیے جس کو آپ نے ہزار مہینے سے بہتر بنایا ہے۔
۳۔ وقد ورد دعاء آخر عن ابن عمر قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا اسْتَهَلَّ شهر رمضان استقبله بوجهه، ثم يقول
أَللّٰهُمَّ أَهِلَّهُ عَلَيْنَا بِالْأَمْنِ وَالْإِيْمَانِ، وَالسَّلَامَةِ وَالْإِسْلَامِ، وَالْعَافِيَةِ الْمُجَلَّلَةِ، وَدِفَاعِ الْأَسْقَامِ، وَالْعَوْنِ عَلَى الصَّلَاةِ وَالصِّيَامِ وَتِلَاوَةِ الْقُرْاٰنِ، أَللّٰهُمَّ سَلِّمْنَا لِرَمَضَانَ، وَسَلِّمْه لَنَا،​
اے اللہ! ہمارے اوپر رمضان کے مہینے کو امن، ایمان، سلامتی اور اسلام(بڑی) عافیت بیماریوں کی دوری کے ساتھ اور نماز، روزے، تلاوت قرآن کی مدد کے ساتھ بنا کر شروع فرما۔ اے اللہ! ہمیں رمضان تک پہنچا دے اور اس مہینے کو ہمارے لیے سلامتی والا بنا اور سلامتی والا بنا۔

رواه ابن حِبَّان، والطبراني، وقال الهَيْثَمِيّ في "المجمع": "وفيه عثمان بن إبراهيم الحاطبي، وفيه ضَعْف، وبقية رجاله ثقات". وضعفه الألباني في "ضعيف الجامع")،، والله أعلم.
 
Top