شطرنج، بورڈ گیمز اور اسلام

زیک

مسافر
حال ہی میں سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے کہا ہے کہ شطرنج اسلام میں منع ہے۔ اس سے پہلے کہ آپ سعودیہ کا مذاق اڑائیں علی سیستانی کا فتوٰی بھی پڑھ لیں جنہوں نے شطرنج کو مطلق حرام قرار دیا۔

تلاش کرنے پر صحیح مسلم میں حدیث بھی مل گئی کہ شطرنج کھیلنا ایسے ہی ہے جیسے سؤر کے گوشت اور خون سے ہاتھ رنگنا۔

اگر واقعی اسلام میں شطرنج حرام ہے تو اور کون کون سے کھیل حرام ہوں گے؟ کیا تمام بورڈ گیمز بھی حرام ہیں؟
 
حسیب

محفلین
صحیح مسلم میں اس کھیل کے لیے جو لفظ استعمال ہوا ہے وہ نَّرْدَشِيرِ ہے۔ ایک انگلش ترجمعے میں اس کا مفہوم یہ لکھا گیا ہے a game similar to backgammon۔ جبکہ ایک اردو ترجمعے میں اس کے لیے چوسر کا لفظ استعمال کیا گیا ہے
یہ بات تو واضح ہے کہ حدیث میں شطرنج کے بارے میں نہیں کہا گیا اب نردشیر کون سی گیم ہے اس کے لیے کوئی عربی جاننے والا بہتر تحقیق کر سکے گا۔ ویسے بھی اگر حدیث میں شطرنج کے بارے میں حکم ہوتا تو مفتی اعظم اسی حدیث کو بنیاد بنا کر فتویٰ دیتے بلکہ ان کا کہنا ہے کہ it encourages gambling and is a waste of time۔
اب جس بھی کھیل میں جوا شامل ہو گا وہ اسلام میں حرام ہے چاہے وہ کرکٹ، فٹ بال ہو یا تیر اندازی یا کوئی بورڈ گیم۔ اگر آپ کوئی بھی گیم بغیر جوئے کے کھیل رہے ہیں تو اس کے کھیلنے پر اسلام میں کوئی پابندی نہیں۔ اور فتویٰ بھی اسی طرح کا ہوتا تو زیادہ بہتر تھا کہ جس بھی کھیل میں جوا شامل ہو گا وہ اسلام میں حرام ہے۔
 
arifkarim

معطل
ویسے سعودیہ میں گھوڑوں اور اونٹوں کی ریس پر جوا لگتا ہے۔ پتا نہیں اسکے خلاف کب کوئی فتویٰ صادر ہوگا
 
زیک

مسافر
صحیح مسلم میں اس کھیل کے لیے جو لفظ استعمال ہوا ہے وہ نَّرْدَشِيرِ ہے۔ ایک انگلش ترجمعے میں اس کا مفہوم یہ لکھا گیا ہے a game similar to backgammon۔ جبکہ ایک اردو ترجمعے میں اس کے لیے چوسر کا لفظ استعمال کیا گیا ہے
یہ بات تو واضح ہے کہ حدیث میں شطرنج کے بارے میں نہیں کہا گیا اب نردشیر کون سی گیم ہے اس کے لیے کوئی عربی جاننے والا بہتر تحقیق کر سکے گا۔ ویسے بھی اگر حدیث میں شطرنج کے بارے میں حکم ہوتا تو مفتی اعظم اسی حدیث کو بنیاد بنا کر فتویٰ دیتے بلکہ ان کا کہنا ہے کہ it encourages gambling and is a waste of time۔
اب جس بھی کھیل میں جوا شامل ہو گا وہ اسلام میں حرام ہے چاہے وہ کرکٹ، فٹ بال ہو یا تیر اندازی یا کوئی بورڈ گیم۔ اگر آپ کوئی بھی گیم بغیر جوئے کے کھیل رہے ہیں تو اس کے کھیلنے پر اسلام میں کوئی پابندی نہیں۔ اور فتویٰ بھی اسی طرح کا ہوتا تو زیادہ بہتر تھا کہ جس بھی کھیل میں جوا شامل ہو گا وہ اسلام میں حرام ہے۔
اگر آپ میری پوسٹ میں لنکس کو پڑھیں تو وہاں ان گیمز کو منع کیا گیا ہے چاہے جوا شامل نہ ہو۔
 
arifkarim

معطل
اگر آپ میری پوسٹ میں لنکس کو پڑھیں تو وہاں ان گیمز کو منع کیا گیا ہے چاہے جوا شامل نہ ہو۔
میرے خیال میں حسیب کی بات درست ہے۔ اسلام نے بنیادی طور پر ہر اس کھیل سے منع فرمایا ہے جس میں جوا لگتا ہے۔ پھر تو بندہ کوئی کھیل نہ کھیلے کہ اب کوئی بھی جوئے سے آزاد نہیں۔ اسلام کی روح کو سمجھیں، جسم کے پیچھے مت بھاگیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
میرے خیال میں حسیب کی بات درست ہے۔ اسلام نے بنیادی طور پر ہر اس کھیل سے منع فرمایا ہے جس میں جوا لگتا ہے۔ پھر تو بندہ کوئی کھیل نہ کھیلے کہ اب کوئی بھی جوئے سے آزاد نہیں۔ اسلام کی رو کو سمجھیں، جسم کے پیچھے مت بھاگیں۔

بات صرف جوئے کی نہیں ہے عارف صاحب، لہو و لعب سے بھی منع فرمایا گیا ہے، جو شغل میلہ اور کھیل تماشا کے زمرے میں آتا ہے چاہے جوا ہو یہ نہ ہو۔
 
حسیب

محفلین
اگر آپ میری پوسٹ میں لنکس کو پڑھیں تو وہاں ان گیمز کو منع کیا گیا ہے چاہے جوا شامل نہ ہو۔
جی پڑھا تھا اور اسی لیے آخری فقرے میں لکھا کہ جس بھی کھیل میں جوا شامل ہو گا وہ اسلام میں حرام ہے۔
اور یہی بات مانی جا سکتی ہے کسی ایک کھیل کو بغیر کسی قرآن و حدیث کے حوالے کے حرام نہیں قرار دیا جا سکتا
 
محمد وارث

لائبریرین
کوئی اہل تشیع دوست اس کے متعلق صحیح بتا سکتا ہے لیکن یہ بات عموماً مجالس میں کہی جاتی ہے کہ شطرنج اس وجہ سے حرام ہے کہ جب حضرت حسین کا سر یزید کے دربار میں لایا گیا تو وہ شطرنج کھیل رہا تھا۔
 
arifkarim

معطل
بات صرف جوئے کی نہیں ہے عارف صاحب، لہو و لعب سے بھی منع فرمایا گیا ہے، جو شغل میلہ اور کھیل تماشا کے زمرے میں آتا ہے چاہے جوا ہو یہ نہ ہو۔
کھیل انسانی تفریح کے مثبت ذرائع ہیں۔ اگر اسمیں نشہ اور جوئے جیسے منفی چیزوں کو نکال دیں تو ہر کھیل معاشرے میں مثبت رول ادا کر سکتا ہے۔ اب وہ شطرنج ہو، لڈو ہو، کرکٹ یا کوئی اور کھیل
 
زیک

مسافر
بات صرف جوئے کی نہیں ہے عارف صاحب، لہو و لعب سے بھی منع فرمایا گیا ہے، جو شغل میلہ اور کھیل تماشا کے زمرے میں آتا ہے چاہے جوا ہو یہ نہ ہو۔
اسی لئے میں نے یہ خیال ظاہر کیا تھا کہ اگر شطرنج حرام ہے تو پھر لڈو، مناپلی، Dungeons & Dragons اور اکثر بورڈ گیمز بھی حرام ہوئیں۔

ہاں Axis & Allies اور Risk کا نہیں کہا جا سکتا کہ ان میں کچھ جنگی پہلو بھی ہے۔
 
بورڈ گیمز کو ایک طرف کر دیں۔ اب تو ویڈیو گیمز کا زمانہ ہے جسپر جوا بھی لگتا ہے اور شور شرابہ بھی ہوتا ہے۔ کس کس کو حرام کریں گے؟
 
حسیب

محفلین
وہ جسمانی ورزش میں آنے کی وجہ سے حرام نہیں ہیں۔
اور شطرنج وغیرہ ذہنی ورزش میں آنے کی وجہ سے حرام نہیں ہیں:)

ویسے آپ کو بتاتا چلوں کہ آپ کو ایسے فتوے بھی مل جائیں گے جن کے مطابق تیر اندازی، گھڑسواری اور شاید تلوار زنی کے علاوہ سب کھیل حرام ہیںo_O
 
زیک

مسافر
بورڈ گیمز کو ایک طرف کر دیں۔ اب تو ویڈیو گیمز کا زمانہ ہے جسپر جوا بھی لگتا ہے اور شور شرابہ بھی ہوتا ہے۔ کس کس کو حرام کریں گے؟
بورڈ گیمز ابھی بھی بہت لوگ کھیلتے ہیں اصل بورڈ پر بھی اور کمپیوٹر پر بھی۔

ویسے لگتا ہے ویڈیو گیمز بھی کافی منع ہوں گی ان اصولوں کے تحت۔
 
زیک

مسافر
ویسے آپ کو بتاتا چلوں کہ آپ کو ایسے فتوے بھی مل جائیں گے جن کے مطابق تیر اندازی، گھڑسواری اور شاید تلوار زنی کے علاوہ سب کھیل حرام ہیںo_O
فتوے تو ہر قسم کے ہیں مگر شطرنج کے خلاف فتوے کافی مکاتب فکر سے ہیں۔ ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد وہاں شطرنج کھیلنا کچھ عرصہ منع رہا تھا۔
 
اکمل زیدی

محفلین
کوئی اہل تشیع دوست اس کے متعلق صحیح بتا سکتا ہے لیکن یہ بات عموماً مجالس میں کہی جاتی ہے کہ شطرنج اس وجہ سے حرام ہے کہ جب حضرت حسین کا سر یزید کے دربار میں لایا گیا تو وہ شطرنج کھیل رہا تھا۔
جی ..اسلام کے منافی کاموں میں سے ایک کام اس نے یہ بھی کیا تھا ... . اس کی ایک وجہ یہ بھی بنتی ہے مگر آپ نے اوپر جو وجہ بیان کی تھی وہ بھی زیادہ قرین ہیں لہو و لعب والی
 
Top