شریک حیات سے جھگڑے موٹاپے کا باعث ہو سکتے ہیں۔

فاخر رضا

محفلین
ہمارے مرحوم خالو صاحب کے بقول، ان کے داماد کی صحت کا راز یہ ہے کہ
کھا کے جاتے ہیں، لے کے جاتے ہیں، جا کے کھاتے ہیں، کھا کے آتے ہیں، لے کے آتے ہیں، آ کے کھاتے ہیں
اب آپ اس میں لڑائی وغیرہ خود شامل کرلیں
 
محمد وارث

لائبریرین
آپ کا آج کل بی بی سی نیوز چینل والوں کے ساتھ رابطہ ہے کیا؟؟ :eek:۔۔
میں نہیں مانتی اس تحقیق کو۔۔:p
میاں بیوی کی لڑائی جب بھی ہوتی تو کھانا غصہ میں چھوڑ دیتے(ڈراموں میں ایسے ہی دکھاتے ۔۔ غصہ سے پلیٹ سائیڈ پر کر کے اٹھ جاتے ہیں)۔۔ :p
ڈراموں میں اس سے آگے والا جملہ سنسر کر دیتے ہیں۔ "ہاں ہاں کیوں کھاؤ گے تم میرے ہاتھ کا پکا، جانے کس ماں کے ساتھ کھا کے آئے ہو!" :)
 
سید عمران

محفلین
ڈراموں میں اس سے آگے والا جملہ سنسر کر دیتے ہیں۔ "ہاں ہاں کیوں کھاؤ گے تم میرے ہاتھ کا پکا، جانے کس ماں کے ساتھ کھا کے آئے ہو!" :)
ہمارے جو دوست ٹی وی سے وابستہ ہیں وہ بتاتے ہیں کہ۔۔۔
شوٹنگ آف ہوتے ہی سب کے سب سامنے رکھی کھانے کی اشیاء پر ویسے ہی ٹوٹ پڑتے ہیں جیسے بچے مہمانوں کے جانے کے بعد!!!
 
محمد وارث

لائبریرین

ہادیہ

محفلین
ڈراموں میں اس سے آگے والا جملہ سنسر کر دیتے ہیں۔ "ہاں ہاں کیوں کھاؤ گے تم میرے ہاتھ کا پکا، جانے کس ماں کے ساتھ کھا کے آئے ہو!" :)
ایک تو یہ شدہ شدہ بھائی لوگ ہر جگہ "ذاتی تجربہ" بیان کرنے سے بعض نہیں آتے:noxxx::rollingonthefloor:
آپ شدہ حضرات کے کمنٹس پڑھ پڑھ کر کتنے "کنوارے بیچارے " ڈر گئے ہوں گے:p
 
عجیب اُلٹی تحقیق ہے کہ لڑائی کے وجہ سے زیادہ کھانا کھایا جاتا ہے جب کہ یہاں زیادہ تر لڑائیاں کھانے کی وجہ ہی سے تو ہوتی ہیں، دونوں کو جمع کر لیا جائے تو

کھانا==>لڑائی==>کھانا===>لڑائی۔۔۔۔۔۔

عجب گورکھ دھندا ہے بھیا۔

لڑائی میں سب سے پہلے کھانے کی ہی ہڑتال ہوتی ہے۔۔۔۔۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ایک تو یہ شدہ شدہ بھائی لوگ ہر جگہ "ذاتی تجربہ" بیان کرنے سے بعض نہیں آتے:noxxx::rollingonthefloor:
آپ شدہ حضرات کے کمنٹس پڑھ پڑھ کر کتنے "کنوارے بیچارے " ڈر گئے ہوں گے:p
ایسی باتوں سے کوئی ڈرتا ورتا نہیں ہے ہادیہ، ایک صاحب یہاں کچھ عرصہ قبل آئے تھے اُن کی زبان میں کہوں تو بس "چیزے" لیتے ہیں، کیا غلط کہا؟ :)
 
سچ میں شادی شدہ حضرات کے احوال تجربات پڑھنے کے بعد ایسے ہی لگتا جب کوئی پریکٹیکل فیل ہوتا ہے
عمومی طور پر20% کے علاوہ سب اس تجربے. سے خائف ہیں
 
محمد وارث

لائبریرین
سچ میں شادی شدہ حضرات کے احوال تجربات پڑھنے کے بعد ایسے ہی لگتا جب کوئی پریکٹیکل فیل ہوتا ہے
عمومی طور پر20% کے علاوہ سب اس تجربے. سے خائف ہیں
سب ڈھکوسلے ہیں، عائلی زندگی کے بہت سارے فوائد ہیں۔ وہ تو بس ذرا "تھوڑی سی" شوہروں کی آزادی سلب ہو جاتی ہے تو اس کا رونا ، کچھ گاہے گاہے کچھ ہمہ وقت سرِ راہے، روتے رہتے ہیں! :)
 
فاخر رضا

محفلین
سب ڈھکوسلے ہیں، عائلی زندگی کے بہت سارے فوائد ہیں۔ وہ تو بس ذرا "تھوڑی سی" شوہروں کی آزادی سلب ہو جاتی ہے تو اس کا رونا ، کچھ گاہے گاہے کچھ ہمہ وقت سرِ راہے، روتے رہتے ہیں! :)
میں نے ایک کتاب میں پڑھا تھا کہ شادی کرکے، مغرب میں انسان قید ہوجاتا ہے اور مشرق میں پہلی مرتبہ آزاد ہوتا ہے، اس سے زیادہ وضاحت ممکن نہیں
 
Top