شریف بدمعاش -- دریائی گھوڑا

طالوت

محفلین
دریائی گھوڑا (انگریزی نام:Hippopotamus)ہاتھی اور گینڈے کے قبیل کا نہایت جسیم و تنومند افریقی پستانیہ ہے۔یہ پانی اور خشکی دونوں جگہوں پر رہ سکتاہے۔ زیادہ تر افریقہ کے دریاؤں اور جھیلوں میں 5 تا 30 کے جھنڈ میں رہتا ہے۔ دن کی روشنی میں یہ تھنڈے مقام پر رہنا پسند کرتے ہیں، اس لئے زیادہ تر دن میں یہ پانی یا کیچڑ میں وقت گزارتے ہیں۔ ان کی پیدائش و پرورش پانی میں ہی ہوتی ہے۔ نر گھوڑے کی عملداری ہوتی ہے ۔ان کے دانت بہت تیز ہوتے ہیں اور یہ انسانوں کو ان دانتوں سے قتل کر سکتے ہیں۔
بشکریہ اردو وکیپیڈیا
دنیا کا تیسرا بھاری بھرکم جانور ہے ۔۔ اس کے جبڑوں کی طاقت کے بارے کہا جاتا ہے کہ اگر اس کے جبڑوں میں میں ایک خاص انداز سے دانت ہوں تو یہ بڑے سے بڑے مگر مچھ کے بھی دو ٹکڑے کر سکتا ہے ۔۔
zoo-berlin_flusspferd_1280x1024.jpg


9c912b63aa85e3b6b990329d8e450643_e61.jpg


kenya-hippo.jpg


Hippo%20underwater.jpg


گھور گھور کے کیا دیکھ رہے ہو :mad: آج میری شادی ہے یہ ہار سنگھار اسی سلسلے میں ہے
hippo.jpg

میں کیسا لگ رہا ہوں
background_hippo_dp.jpg

(یہ تبصرے ہیپو کی طرف سے ہیں چالاک بننے کی کوشش نہ کریں)
وسلام
 

طالوت

محفلین
اب دیکھیے اس سبزی خو جانور کی گوشت خوری اور بدمعاشی
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=Gp-0BtK1zIk&feature=related"]http://www.youtube.com/watch?v=Gp-0BtK1zIk&feature=related[/ame]

watch


وسلام
 

طالوت

محفلین
شکریہ ابو شامل اور مغل
جی ہاں اردو وکیپیڈیا سے بڑی سہولت ہے ورنہ کمزور انگریزی کے ساتھ ترجمہ کرنا خاصا مشکل کام ہے ۔۔ اور غلطی کا اندیشہ بھی رہتا ہے۔۔
وسلام
 

قیصرانی

لائبریرین
شئیرنگ کا شکریہ

بچپن میں مقبول جہانگیر کی کی ترجمہ شدہ کتاب "آنائی کے آدم خور وحشی" میں پڑھا تھا کہ گینڈے اور دریائی گھوڑے میں لڑائی ہوئی تھی۔ آخر میں جب شکاری یہ سمجھا کہ دریائی گھوڑا مرنے لگا ہے، اس نے منہ کھول کر گینڈے کی گردن دبوچ لی اور ایک ہی جھٹکے میں گینڈے کا سر دھڑ سے الگ کر دیا اور پھر مزے سے خود پا نی میں چلا گیا
 

طالوت

محفلین
میرا خیال ہے کہ اس کی ایک ہی قسم ہے ۔۔ اور یہ پایا بھی صرف افریقہ میں جاتا ہے ۔۔ اس کسی دوسری قسم کا ذکر نہیں پڑھا کہیں۔۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
تو پھر یاد کریں جلدی سے کیوں کہ یہ دعوٰی آپ کا ہے اور ثبوت بھی آپ کو دینا پڑے گا ۔۔
وسلام
 

تعبیر

محفلین
بہت خوب طالوت

اور یہ میں نے پہلے کیوں نہیں دیکھی :confused: :confused: :confused:

ویسے کتنا بد شکلہ جانور ہے نا

مجھے تو پتہ بھی نہیں تھا کہ اسے دریائی گھوڑا کہتے ہیں
ویسے کیا سمندری گھوڑا بھی ہوتا ہے کیا :confused:

اچھا آپ نے وڈیو کے ساتھ کچھ اور بھی پوسٹ یا ہے کیا اگر ہاں تو وہ مجھے نظر نہیں آ رہا :(
 

طالوت

محفلین
بہت خوب طالوت
اور یہ میں نے پہلے کیوں نہیں دیکھی :confused: :confused: :confused:
ویسے کتنا بد شکلہ جانور ہے نا
مجھے تو پتہ بھی نہیں تھا کہ اسے دریائی گھوڑا کہتے ہیں
ویسے کیا سمندری گھوڑا بھی ہوتا ہے کیا :confused:
اچھا آپ نے وڈیو کے ساتھ کچھ اور بھی پوسٹ یا ہے کیا اگر ہاں تو وہ مجھے نظر نہیں آ رہا :(
شکریہ :hatoff:
جی بد شکل تو ہے مگر اگر Dove استمعال کرے تو چہرے پہ کافی نکھار آ سکتا ہے:blush:
دریائی گھوڑا میرے خیال غلط نام ہے ، اسے دریائی گینڈا یا سور ٹائپ کی چیز کہنا چاہیے ۔۔:)
جی ہاں سمندری گھوڑا بھی ہوتا ہے مگر وہ بیچارا تو اس کی ایک ٹانگ کے برابر بھی نہیں ۔۔۔
صرف ویڈیو ، ساتھ میں کچھ نہیں ، درست کر دیا ہے ۔۔
وسلام
 

ابوشامل

محفلین
شکریہ :hatoff:
جی بد شکل تو ہے مگر اگر Dove استمعال کرے تو چہرے پہ کافی نکھار آ سکتا ہے:blush:
دریائی گھوڑا میرے خیال غلط نام ہے ، اسے دریائی گینڈا یا سور ٹائپ کی چیز کہنا چاہیے ۔۔:)
جی ہاں سمندری گھوڑا بھی ہوتا ہے مگر وہ بیچارا تو اس کی ایک ٹانگ کے برابر بھی نہیں ۔۔۔
صرف ویڈیو ، ساتھ میں کچھ نہیں ، درست کر دیا ہے ۔۔
وسلام
ہاہاہا ۔۔۔۔۔۔ اس کی صورت دیکھنے کے بعد میں نے اسے ایک مرتبہ "دریائی گینڈا" کہا تھا تو یار لوگوں نے میرا اتنا ریکارڈ لگایا کہ آج بھی جب کبھی ٹیلی وژن پر نظر آتا ہے تو مجھے "دریائی گینڈے" کی یاد دلائی جاتی ہے۔ ویسے دریائی گھوڑا Hippo ہے تو Sea Horse کو کیا بولتے ہیں؟ سمندری گھوڑا؟ یار، یہ تو کھلی نا انصافی ہے کہاں دریائی گھوڑا اور کہاں سمندری، یہ تو انیائے ہے۔
 

تعبیر

محفلین
ہاہاہا

آپ دونوں کی گفتگو کافی دلچسپ ہے ابو شامل اور طالوت


نہیں طالوت Dove سے میرے نہیں خیال کہ کام بنے گا اس کے لیے تو سرف ایکسل صحیح رہے گا کہ اسیے داغ ویسے داغ صرف ایکسل ہے نا
 
Top