شرکت کی اطلاع

قیصرانی

لائبریرین
السلام و علیکم پیارے بھائ۔ امید ھے کہ آپ بالکل ٹھیک ھونگے۔ میں آپ کے فورم میں نیا ہوں مگر کمپیوٹر کی دنیا میرے لیئے کافی پرانی ہے۔ میں‌کمپیوٹر سافٹ وئیر انجینیر ہوں۔ میرے لائق جو بھی خدمت ہو، بتایئے گا۔ آپ بھائ ہیں، اس لیے تکلف نہ کرنے کا نہیں‌کہوں گا۔ویسے میں فن لینڈ میں رہتا ہوں۔ میرے پاس روزانہ چند گھنٹے ہوتے ہیں جو میں بخوشی آپ کو اس نیک کام کے لئے دے سکتا ہوں۔ اس کے علاوہ میں‌چند تجاویز دوں گا، مگر بعد میں۔ انشاّاللہ تعالٰی۔ آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔ آپ کا پتہ مجھے شارق مستقیم بھائ نے دیا تھا۔ برا مت منایے گا کہ اتنی بار بھائ کیوں لکھ رہا ہوں۔اللہ حافظ
محمد منصور
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم منصور اور خوش آمدید۔ آپ کے تعاون کی ہمیں بہت خوشی ہو گی۔ اردو ویب پر آپ کئی انداز میں اردو کی ترویج کے کام میں حصہ لے سکتے ہیں۔ چند ممکنہ کام میں ذیل میں لکھ رہا ہوں:

۔اردو لائبریری پراجیکٹ، جہاں آپ اپنی پسند کی کتاب ٹائپ کرسکتے ہیں
۔اردو سوفٹویر ڈیویلپمنٹ: آپ چاہیں تو یہاں موجود کسی بھی اوپن سورس ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ جیسے کہ اردو ایڈیٹر پراجیکٹ میں حصہ ڈال سکتے ہیں۔
۔ اردو ویب پر کام: اردو محفل فورم پر اپگریڈز اور اس میں امپروومنٹ کا بہت کام ہوتا ہے۔

آپ خود دیکھ کر بتائیں کہ آپ کیا کام کرنا پسند کریں گے۔

والسلام
 
بہت خوشی ہوئی آپ کے جذبے کو دیکھ کر۔

ایک اور پراجیکٹ ہے اردو لغت ، اس پر بھی نظر ڈال لیجیے گا۔

نبیل ، اردو ایڈیٹر پراجیکٹ‌ پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ، کچھ خد و خال نکھارنے پڑیں گے۔ میں نے دو تین بندوں سے بات کی ہے اور مجھے امید ہے کہ اس پر اچھی پیش رفت ہو سکے گی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جناب

بھائ، جواب کا بہت شکریہ۔ مجھے کتب کو ٹائپ کرنے کا کام دے دیں تو آپ کا شکریہ۔ اس کے علاوہ اردو لغت کا کام بھی کافی دلچسپ رہے گا۔ باقی جیسے آپ حکم کریں۔ویسے اپ لوڈ وغیرہ میں کیا کرنا ہوگا؟
مسکراتے رہیں
قیصرانی
 
Top