شرکاء کا تعارف

ابن سعید نے 'روبی آن ریلز' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 25, 2009

  1. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,805
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    مجھے زیک کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ امریکہ میں رہتا ہوں۔ میرا فیلڈ الیکٹریکل انجینیئرنگ اور کمپیوٹر سائنس ہے خاص طور پر کمپیوٹر وژن اور امیج اور ویڈیو پراسسنگ۔ سب سے زیادہ پروگرامنگ میٹلیب میں کی ہے۔ اس کے علاوہ سی اور سی‌پلس‌پلس بھی جانتا ہوں۔ ڈیجٹل سگنل پراسیسرز کی ایسمبلی میں بھی کام کیا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
  2. محمد ندیم اعظم

    محمد ندیم اعظم محفلین

    مراسلے:
    227
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    فقظ عاشق کمپیوٹر

    السلام علیکم:
    جناب میرا نام محمد ندیم اعظم ہے، بوریولہ کا رہائشی ہوں۔ عمر ہے 17 سال اور سیکنڈ ایئر کا سٹوڈینٹ ہوں، جہاں تک کمپیوٹر سے میرے تعلق کی بات ہے تو میں صرف اس بات پر اکتفا کروں گا کہ اس فیلڈ میں میری حیثیت طفل مکتب سی ہے۔ مگر جس خیال نے مجھے اس کورس میں شمولیت پر اکسایا وہ ہے کمپیوٹر سے میرا عشق اور دیوانگی کی حد تک تعلق۔
    مزید میں میرے بارے میں
    "کمپیوٹر میرا شوق، میرا عشق ہے۔ یقین مانئیے، ساتویں جماعت تک میں نے کمپیوٹر کی شکل تک نہ دیکھی تھی۔ دراصل میں ایک گاؤں میں رہتا تھا جہاں کمپیوٹر تو کیا ٹیلی فون کی سہولت بھی موجود نہ تھی۔ بہرحال ساتویں کی اواخر میں ہمارا سامنا کمپیوٹر سے یوں ہوا کہ ایک دن دوست کہ گھر پارٹی پر چلے گئے ڈرائنگ روم میں ایک سفید سے ٹی وی اور اس کے ساتھ پیانو جیسے آلے کو دیکھ کر کچھ سمجھ نہ آئی، خفت سے بچنے کے لئے بولا یار ذرا اپنا یہ ٹی وی چلا کر کارٹون تو دکھاؤ۔ دراصل اس وقت ہم نئے نئے بوریولہ شہر میں منتقل ہوئے تھے۔ جواب میں ہنسی سننے کو ملی، حیرت کے اظہار پر بتایا گیا کہ یہ کمپیوٹر ہے۔ ہمارے ذہن میں جو کمپیوٹر کا خاکہ تھا سب کا سب زمین بوس ہوگیا۔ بہرحال یہ تھا کمپیوٹر کا ہمارا پہلا واسطہ۔
    بعد ازاں کمپیوٹر ہمارا شوق بن گیا۔ آٹھویں جماعت میں جو سرکاری وظیفہ لگا اس کا کمپیوٹر خرید لیا۔ انٹرنیٹ کی سہولت اگرچہ گھر پر موجود نہ تھی مگر انٹرنیٹ کیفے میرے اس شوق کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوا
    میرا شوق شروع سے ہی مختلف انفارمیٹو سائیٹس کو وزٹ کرنا اور ایجوکیشنل سایٹس سے تعلیمی مواد اکٹھا کرنا ہوتا تھا۔ دسویں میں کمپیوٹنگ فورمز سے آشنائی ہوئی۔ وہاں سے اردو محفل کا پتہ چلا۔ اور اس طرح یہ سلسلہ آگے چلا۔ دسویں کے بعد انٹرنیٹ گھر میں لگوا لیا۔ جی تو اس طرح کمپیوٹر سے آشنائی کا سلسلہ یوں ہی آگے بڑھتا گیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مہارت میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔ اور دلچسپی بھی بتدریج بڑھتی گئی۔ اور اب تو اگرایک دن آن لائن نہ ہوں تو دن نہیں کٹتا۔ جب پچھلے سال اگست میں 20 NOP سکالرشپ کے سلسلہ میں ٹاپ 450 طلباء و طالبات کے ساتھ بیس دن کی کوچنگ کے لئے LUMS میں قیام کیا تو ہمیں Computer Lab استعمال کرنے کی اجازت نہ تھی۔ مگر 20 دن بغیر کمپیوٹر کے کاٹنا، اف اللہ تصور ہی بھیانک تھا، چناچہ امر بالمجبوری ان کے سرور کمپیوٹر کو ہیک کرنا پڑا۔ کیونکہ ان کے تمام computers ایک سرور کمپیوٹر سے کنٹرول ہوتے تھے۔ بہر حال اچھا وقت تھا۔ 100 ایم بی فی سیکنڈ سپیڈ ، موجیں تھی وہ بھی فری میں بغیر لوڈ شیڈنگ کے۔ مزا آگیا۔میں نے ادھر کوئی 5 جی بی کی ڈاؤن لوڈنگ کی "۔
    دراصل فارغ وقت ہی بہت قلیل ہوتا تھا۔ مگر پھر بھی شوق پورا ہوتا رہا۔
    جی یہ تو تھا میرا تعارف۔ اور اس کورس سے متعلق فقط اتنا کہوں گا کہ میں اپنی طرف سے انتہائی کوشش کروں گا کہ آپ کی امیدوں پر پورا اتروں۔
    فی ایمان اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  3. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,749
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    ابن سعید، مجھے ہیروکو گارڈن کی ای میل تو موصول ہو گئی ہے لیکن اس ای میل میں موجود ربط کام نہیں کر رہا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,165
    نبیل بھائی مجھ سے ایک لغزش ہو گئی تھی کہ میں نے ایپلیکیشن کو ری نیم بعد میں کیا اور انویٹیشن پہلے بھیج دی۔ اس لئے ایسا ہو رہا ہوگا۔

    میں آپ کو پھر سے انوائٹ کرتا ہوں۔ اگر پھر بھی کوئی مسئلہ در پیش ہو تو بتائیں۔ ویسے یہ غلطی صرف آپ کے ساتھ ہوئی ہے باقی کسی کے ساتھ ایسا نہیں ہوا ہے۔ :grin:
     
  5. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,805
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    ہیروکوگارڈن کی ای‌میل میرے جنک فولڈر میں چلی گئ تھی وہاں سے برآمد کر لی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. فخرنوید

    فخرنوید محفلین

    مراسلے:
    3,211
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    ہیروکوگارڈن پر میں نے اکاونٹ بنا لیا ہے لیکن اس کا صفحہ میرے پاس کچھ ایرر کے ساتھ کھل رہا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,165
    آپ اسے فائرفاکس میں کھولیں۔
     
  8. باذوق

    باذوق محفلین

    مراسلے:
    1,093
    ہیروکو گارڈن پر اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر کے بجائے اوپیرا میں صفحہ ٹھیک تو کھل رہا ہے لیکن فائرفکس ہی شائد بہتر براؤزر رہے گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. ابرارحسین

    ابرارحسین محفلین

    مراسلے:
    378
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Brooding
    نام ابرار حسین ہے ،سعودی عرب میں بسلسلہ روزگار مقیم ہوں
    امید ہے یہاں اچھا وقت گزرے گا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  10. عمار ابن ضیا

    عمار ابن ضیا محفلین

    مراسلے:
    6,795
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    میرا نام عمار ابنِ ضیاء ہے، کراچی کا رہائشی ہوں۔ انٹرنیٹ کی دنیا میں جو تھوڑی بہت جان پہچان ہے وہ محفل کا رکن ہونے یا بلاگر ہونے کے سبب ہے۔ عمر 22 سال۔ جامعہ کراچی میں B.S کا طالب علم ہوں۔ ساتھ ہی ملازمت بھی کررہا ہوں۔ میری دنیا کمپیوٹر ہی سے وابستہ ہے۔ شوق ہے کہ ویب ڈیولپمنٹ اور پروگرامنگ سیکھوں۔ اب پروگرامنگ سیکھنے کا راستہ تو سعود بھائی نے دکھایا ہے۔۔۔ امید ہے کہ ساتھ چل سکوں گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  11. وجی

    وجی لائبریرین

    مراسلے:
    25,210
    موڈ:
    Daring
    جی استاد محترم میں نے اکاؤنٹ کریئیٹ کرلیا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. خواجہ طلحہ

    خواجہ طلحہ محفلین

    مراسلے:
    1,692
    میں نے بھی ہرکو گارڈن میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. چاند بابو

    چاند بابو محفلین

    مراسلے:
    1,378
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    السلام علیکم

    محترم استاد صاحب میں نے اپنا اکاونٹ ایکٹو کر لیا ہے لیکن اس سے آگے نہ مجھے کچھ سمجھ آ رہی ہے اور نہ ہی میں نے کوئی پنگا لیا ہے آگے جیسے جیسےآپ کہیں گے میں ویسے ہی کرتا جاؤں گا۔انشااللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  14. ابرارحسین

    ابرارحسین محفلین

    مراسلے:
    378
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Brooding
    مجھے ابھی تک انویٹیشن نہیں‌موصول ہوا :praying:
     
  15. عمران قصوری

    عمران قصوری محفلین

    مراسلے:
    22
    سعود بھائی میں نے بھی اکائنٹ بنا لیا ہے۔ اب آگے کیا کرنا ہے کچھ سمجھ نہیں آ رہا--- آپ کی گائیڈ لائن کا انتظار ہے۔
     
  16. عمران قصوری

    عمران قصوری محفلین

    مراسلے:
    22
    مجھے انویٹیشن مل گیا تھا اور میں نے اپنا اکائونٹ بنا لیا ہے- شکریہ
     
  17. ابرارحسین

    ابرارحسین محفلین

    مراسلے:
    378
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Brooding
    میں نے ہرکو گارڈن پر جا کر انہیں اپنا ای میل( دوسرا والا وہ نہیں جو آپ کو دیا تھا )دیا تو انہوں نے آج شام کو ہی مجھے انویٹیشن بھیج دیا اور میں نے اپنا اکاونٹ بنا لیا ہے
     
  18. اکرم

    اکرم محفلین

    مراسلے:
    23
    میرے پاس ہیروکو گارڈن کی کوئی میل نہیں آئی۔۔۔؟
     
  19. فرناز

    فرناز محفلین

    مراسلے:
    2
    اسلام و علیکم
    فرناز اپنے تعارف کے ساتھ حاضر ھے۔بندہ ناچیز کا پورا نام فرناز ندیم ھے۔اس وقت ویوژل بیسک 6 اور ساتھ میں ایکسس اور کرسٹل رپورٹ کی مدد سے سافٹ وئیر بنا رھا ھوں۔ابھی تک زیادہ تر کام اردو میں ھی کیا ھے۔ابن سعید صاحب کا بحت شکریہ انھوں نے مجھے اجازت دی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  20. فرناز

    فرناز محفلین

    مراسلے:
    2
    مجھے ابھی تک انویٹشین نھی ملا۔میں فورم کی دنیا میں نیو بارب بےبی ھوں-اگر غلطی ھو تو کیا سزا ملے گی؟
     

اس صفحے کی تشہیر