شرحِ شتونگڑہ

سید عمران

محفلین
شتونگڑوں کا صحیح استعمال سیکھنے اور سمجھنے کے لئے سید عمران اور محمدعدنان اکبری نقیبی کو بلانا پڑے گا کیونکہ وہی ہر وقت ان سے مصروف رہتے ہیں ۔
اتنے سے کام کے لیے ملنے ملانے کی کیا ضرورت؟؟؟
میزائل شہر کی خبر لینے خود ہی جا پہنچتا ہے!!!
 
بے کار کی شرح کرنے میں اورکار آمد فتوے دینے میں زمین آسمان کا فرق ہے...
آپ ایک بار شرح کریں پھر اس پہ ہمارے فتوے دیکھیں!!!
نہ بھیا نا
آپ کی فتوہ نویسی ہمیں محفل بدر نہ کر وا دے،
مفت میں بدنام کیوں ہو۔
 

فاخر رضا

محفلین
وعلیکم السلام ، فاخر بھائی ۔ مزاج بخیر ! خوشی ہوئی آپ کو اتنے دنوں بعد دیکھ کر۔ اور سنائیے کیا حال احوال ہیں ، کام کیسا چل رہا ہے ؟! یقیناً مصروف ہوں گے ۔
غلط بٹانیاں کچھ زیادہ ہوگئی ہیں ۔ محفل کے نئے ورژن میں کچھ زیادہ مزا نہیں ہے ۔ بہت ساری چیزیں کہ جن کے ہم اتنے سالوں سے عادی ہوگئے تھے اب ادھر ادھر ہوگئی ہیں ۔ خصوصاً شتونگڑے پسند نہیں آئے ۔

یہ احمد بھائی کراچوی کا کمال ہے ۔ میرا گمان ہے کہ اس دھاگے کو انہوں نے دو ہزار بیس ہی میں مارک کیا ہوگا لیکن پڑھنے کی باری اب آئی ہے ۔ :D
میری کم آمدگی کا سبب بھی نیا ورژن ہے. مجھے ایک آنکھ نہیں بھایا. نہایت فضول لگا. مگر کہتا اس لئے نہیں کہ یہاں جمہوری قوتوں کو پنپنے نہیں دیا جاتا. شتونگڑوں ہی کو دیکھ لیجیے
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
یہ شتونگڑہ غالباً پنجابی زبان کا لفظ ہے؟؟

کیا کہتا ہے علمِ اشتقاقیات بیچ اس "مسئلے" کے۔ :) :)
احمد بھائی ، اس اشتقاقیات کے مشتاقیات میں مجھے بھی شامل سمجھیے ۔ :D
جیسے ہی کوئی فتویٰ موصول ہو مجھے بھی مطلع کیجیے گا۔
 

سیما علی

لائبریرین
میرا خیال ہے میرے یہ جو مندرجہ ذیل شتونگڑے ہیں، ان کو سمجھنے کے لیے کسی قسم کی مشقت کی ضرورت نہیں، کہ یہ اپنا تعارف آپ ہی کروا رہے ہیں۔

image.gif
Thinking.gif
شمشاد بھیا یہ شتونگڑے کہاں سے ملیں گے 😊😊😊😊😊
 
Top