شخصیت کا نام بتائیں!

فہد اشرف

محفلین
درست جواب، اور مجھے لگ رہا تھا کہ اس کا جواب آپ یا ظہیر صاحب ہی دے سکتے ہیں۔ :)
نرسمہا راؤ کو بابری مسجد سانحہ لے ڈوبا ورنہ ایک اچھے وزیر اعظم تھے۔ ہندوستانی معیشت میں سب سے بڑی تبدیلی (لبرلائزیشن آف انڈین اکنامی) انہیں کے دور میں آئی لیکن کریڈٹ سب منموہن سنگھ اور راجیو گاندھی کو گیا۔
 
محمد وارث

لائبریرین

جی ہاں اچھے عمدہ قسم کے سیاستدان تھے۔ بابری مسجد کے علاوہ کرپشن میں بھی پھنسے رہے، زرداری صاحب کی طرح سنا ہے یہ بھی 'کیش' ہی میں لین دین کرتے تھے۔ :)

انڈین معیشت کے حوالے سے آپ نے بالکل درست کہا، وزیر خزانہ من موہن سنگھ کے پیچھے بھر پور مدد کے ساتھ چٹان کی طرح وزیر اعظم راؤ ہی ڈٹے ہوئے تھے۔
 
Top