شجرہ نسب

نایاب

لائبریرین
شجرہ نسب پر کام کرتے ہوئے احساس ہوا کہ خواتین کے نام چند ہی پشتوں میں غائب ہو جاتے ہیں اور اس سے پہلے کسی کو نہیں معلوم کہ کسی ماں بہن بیوی کا کیا نام تھا جبکہ مردوں کا سلسلہ کئی اور پشتوں تک چلتا ہے۔
انجمن سادات امروہہ کراچی کی جانب سے شائع کردہ شجرے میں ماں بہن بیوی بیٹی سب کی تفصیل ملتی ہے ۔
کئی بار کوشش کی کہ آفس ورڈ یا ایکسل میں اس کو بنا پاؤں مگر ناکام رہا ۔،
تصویر کی صورت بن جاتا ہے مگر قریب سات نسل بعد تصویر کا کینوس ہی جواب دے جاتا ہے ۔
اب نگاہ رہے گی اس دھاگے پر ۔۔ شاید مجھے بھی مقصود مل جائے ۔۔
 
میر انیس

لائبریرین
مجھ کو اپنے ماموں سے اپنے خاندان کا مکمل شجرہ ملا تھا والد صاحب اور والدہ صاحبہ(دونوں کا خاندان ایک ہی ہے) تک یہ ایک شجر کی طرح ہی تھاجس میں ایک بڑا تنا دکھایا گیا تھا جس کو حضرت امام جعفر صادقؑ شروع کیا گیا تھا پھر انکے بیٹے حضرت مامون دیباج کا نام بھی اس تنے پر لکھا تھا اسکے بعد اس میں سے شاخیں اور پتے نکلتے دکھائے گئے تھے۔ ہر پتے پر میرے آباؤ اجداد میں سے کسی کا نام لکھا تھا اور پھر انکی اولاد کو اس پتے ہی میں سے شاخیں نکال کر ظاہر کیا گیا تھا اس طرح وہ بہت بڑا درخت بن گیا تھا اور میرے لئے اسکو دوبارہ بنانا اسی طرح بہت مشکل تھا اسلئے میں نے اسکو ان پیج میں بنایا تھا۔ لیکن اسطرح کرنے سے میں مکمل شجرہ نہیں لکھ پایا ۔
انجمن سادات امروہہ کراچی کی جانب سے شائع کردہ شجرے میں ماں بہن بیوی بیٹی سب کی تفصیل ملتی ہے ۔
کئی بار کوشش کی کہ آفس ورڈ یا ایکسل میں اس کو بنا پاؤں مگر ناکام رہا ۔،
تصویر کی صورت بن جاتا ہے مگر قریب سات نسل بعد تصویر کا کینوس ہی جواب دے جاتا ہے ۔
اب نگاہ رہے گی اس دھاگے پر ۔۔ شاید مجھے بھی مقصود مل جائے ۔۔
جی نایاب میں نے کافی عرصے پہلے سادات امروہہ کا شجرہ دیکھا تھا پر یہ ایک ڈائیریکٹری کی طرح تھا جس میں سب لڑکے لڑکیوں کے نام کے ساتھ انکی تعلیمی قابلیت اور دوسری معلومات بھی لکھی تھیں۔
 
زبردست خیال، زیک بھائی۔
ہمارے ہاں شجروں کا حساب ایک خاص قوم رکھتی ہے جسے جھتا کہا جاتا ہے۔ محکمۂِ مال میں اور چند علاقائی تاریخوں میں بھی بزرگوں کے نام ملتے ہیں۔ بعض اسلاف کی قبروں پر بھی جزوی طور پر شجرہ ملتا ہے۔ میں نے ان سب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے بزرگوں تک پہنچنے کی کوشش کی۔ کوئی دو چار سال قبل۔ رائے شنکر نامی ایک راجپوت شہزادے تک میرا شجرہ میری نظر میں صائب ہے۔ اس سے آگے کے شواہد روایتاً اور درایتاً ناقص ہیں۔ ہمارے جھتے خیر سے اس کے بعد شجرے کو حضرت ابراہیمؑ تک لے جاتے ہیں اور اور پرانے نیم تاریخی مآخذ ہمیں اگنی ونشی قرار دیتے ہوئے کلاسیک ویدک خدا اگنی سے جا بھڑاتے ہیں۔
میں نے شجرے کے اندراج کا ایک نہایت خودغرضانہ طریقہ اختیار کیا تھا جس نے تحقیق اور تدوین دونوں میں غیرمعمولی آسانی بہم پہنچائی۔ جیسا کہ اوپر بات ہو چکی ہے کہ زیادہ تر لوگ فی زمانہ شجروں میں دلچسپی نہیں رکھتے، لہٰذا میں نے شجرے کو فقط اپنی لائنج تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا۔ ابو امی کزن تھے۔ اس لیے دادا نانا کے بعد ایک ہی بزرگ (پردادا) سے سلسلہ شروع کیا۔ پھر ان کے والد، پھر ان کے والد، علیٰ ہٰذا القیاس۔
انساب سے متعلق کچھ سوفٹ وئیر ان دنوں کھنگالے۔ ککھ سمجھ نہ آنے کے بعد سیدھے سادے مواد کو اپنے پاس یک کالمی صورت میں محفوظ کرنے پر اکتفا کر لیا۔ اللہ اللہ، خیر صلا!
 
زیک

مسافر

پیٹرنل لائن نسبتاً آسان رہتی ہے مگر باقی کے آباواجداد کو نہ بھولیں۔
 
ابو کے پاس محفوظ، دادا کے بنائے ہوئے شجرہ نسب کا عکس حاصل کر لیا ہے۔ اس کو اب مکمل کرنا ہے۔
کون سا سافٹ ویئر استعمال کرنا بہتر رہے گا جو سیکھنے کے لئے زیادہ وقت نہ صرف کرنا پڑے اور پرنٹیبل بھی ہو؟
 
کیا آپ میں سے کسی نے اپنے شجرہ نسب پر کام کیا ہے؟

ڈیٹا اکٹھا کرنا تو بہت مشکل کام ہے مگر اگر یہ کسی نے پہلے سے کر رکھا ہو تو کام کچھ آسان ہو جاتا ہے۔ پچھلے سال جب میں پاکستان گیا تھا تو اپنے اور عنبر دونوں کے شجرہ نسب والدین سے لے آیا تھا۔ یہ مکمل نہیں ہیں اور کچھ حصے گم بھی ہیں مگر پھر بھی کچھ ڈیٹا تو ہے۔

اب میں اسے کاغذ اور ورڈ فائلوں سے اپنے کمپیوٹر پر اور آن‌لائن genealogy پروگرام میں ڈال رہا ہوں تاکہ اس پر مزید کام کیا جا سکے۔

شجرہ نسب store کرنے کے لئ ایک عام سٹینڈرڈ Gedcom ہے جو مورمن چرچ نے شروع کیا تھا۔ تقریباً تمام genealogy پروگرام اس فارمیٹ میں درآمد اور برآمد کر سکتے ہیں۔

اپنے کمپیوٹر پر کام کرنے کے لئے میں GenealogyJ استعمال کر رہا ہوں جو جاوا میں لکھا ہوا ہے اس لئے ہر پلیٹ‌فارم پر چلتا ہے۔

آن‌لائن کام کے لئے PhpGedView اتنا مقبول ہے کہ یہ سورس‌فورج کے پہلے یا دوسرے نمبر کا پراجیکٹ ہے۔
گوکہ اس حقیقت کاادراک رکھتے ہوئے بھی کہ برادرم زیک کو (نجانےکیوں) مابدولت کے شجرۂ نسب سے کوئی دلچسی نہ ہوگی ،پھربھی مابدولت لڑی کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ہرخاص وعام کو مطلع کرناازبس ضروری خیال کرتے ہیں کہ اہل فرنگ کی کسی بھی قدیم وجدید تکنیک کو استعمال کئے بغیر ،مابدولت کو اپنی دس پشتیں ایک احساس تفاخرکے ساتھ بچپن سے ازبرہیں!;);)
 
زیک

مسافر
ابو کے پاس محفوظ، دادا کے بنائے ہوئے شجرہ نسب کا عکس حاصل کر لیا ہے۔ اس کو اب مکمل کرنا ہے۔
کون سا سافٹ ویئر استعمال کرنا بہتر رہے گا جو سیکھنے کے لئے زیادہ وقت نہ صرف کرنا پڑے اور پرنٹیبل بھی ہو؟
آن لائن چاہتے ہیں یا اپنے کمپیوٹر پر؟

میں آن لائن webtrees استعمال کر رہا ہوں جو phpgedview کا فورک ہے۔

بہرحال دونوں صورتوں میں خیال رکھیں کہ وہ سٹینڈرڈ gedcom فائل پڑھنے اور لکھنے کی سہولت رکھے۔
 
کمپیوٹر پر ہی رکھنا چاہوں گا۔ نیز با آسانی پرنٹ ہو سکے۔
اور اگر اردو سپورٹ ہو تو اور اچھا ہو جائے گا۔
 
زیک

مسافر
گوکہ اس حقیقت کاادراک رکھتے ہوئے بھی کہ برادرم زیک کو (نجانےکیوں) مابدولت کے شجرۂ نسب سے کوئی دلچسی نہ ہوگی ،پھربھی مابدولت لڑی کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ہرخاص وعام کو مطلع کرناازبس ضروری خیال کرتے ہیں کہ اہل فرنگ کی کسی بھی قدیم وجدید تکنیک کو استعمال کئے بغیر ،مابدولت کو اپنی دس پشتیں ایک احساس تفاخرکے ساتھ بچپن سے ازبرہیں!;);)
دس پشتیں؟ یہ تو کل 2046 افراد بنتے ہیں۔ ان سب کے نام آپ کو یاد ہیں؟
 
arifkarim

معطل
آن لائن چاہتے ہیں یا اپنے کمپیوٹر پر؟

میں آن لائن webtrees استعمال کر رہا ہوں جو phpgedview کا فورک ہے۔

بہرحال دونوں صورتوں میں خیال رکھیں کہ وہ سٹینڈرڈ gedcom فائل پڑھنے اور لکھنے کی سہولت رکھے۔
صرف ڈیٹا انپٹ کر کے شجرہ نصب بنانا ہو تو کونسا ٹول بہتر رہے گا؟ آن لائن، آف لائن مسئلہ نہیں ہے۔ مجھے بہتر فنکشنیلٹی کی تلاش ہے۔
میرے پاس لکڑ دادا تک کا ڈیٹا موجود ہے۔
 
دس پشتیں؟ یہ تو کل 2046 افراد بنتے ہیں۔ ان سب کے نام آپ کو یاد ہیں؟
آہاں۔ کافی بڑا ہندسہ ہے یہ تو
ویسے میرا خیال ہے امین صاحب اپنے دادا جی، پھر دادا جی کے دادا جی، اور پھر اس دادا جی کے دادا جی کے ناموں کی بات کر رہے ہیں۔
میرے پاس لکڑ دادا تک کا ڈیٹا موجود ہے
یہ کون سے دادا جی کو کہتے ہیں ؟
 
زیک

مسافر
صرف ڈیٹا انپٹ کر کے شجرہ نصب بنانا ہو تو کونسا ٹول بہتر رہے گا؟ آن لائن، آف لائن مسئلہ نہیں ہے۔ مجھے بہتر فنکشنیلٹی کی تلاش ہے۔
میرے پاس لکڑ دادا تک کا ڈیٹا موجود ہے۔
شجرہ نسب کے لئے میں آن لائن کا مشورہ دوں گا کہ اسے رشتہ داروں سے شیئر کرنے ہی کا اصل مزہ ہے۔ ancestry.com تو سبسکرپشن مانگتا ہے مگر اور کچھ سائٹ بھی ہیں جیسے geni.com وغیرہ
 
میرے پاس گھر میں شجرہ پڑا ہوا، جو شاید ہمارے ابا جی کے کزن نے مرتب کیا تھا، (آٹھ نسلیں شاید) لیکن جہاں سے شروع ہو رہا ہے وہاں پہلے آدمی نے سری نگر یا جموں سے ہجرت کی تھی اور جہاں ابھی موجودہ گاؤں ہے، وہاں آباد ہوا تھا۔ اس سے پہلے کا کوئی ریکارڈ نہیں
 
سرینگر اور جموں بہت مختلف علاقے ہیں (بقول ابو کہ وہ جموں سے ہیں)
 
شجرہ نسب کے لئے میں آن لائن کا مشورہ دوں گا کہ اسے رشتہ داروں سے شیئر کرنے ہی کا اصل مزہ ہے۔ ancestry.com تو سبسکرپشن مانگتا ہے مگر اور کچھ سائٹ بھی ہیں جیسے geni.com وغیرہ
کیا یہ سافٹ ویئر 2 بیویاں ایڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں؟

یہ سوال میں چوہدری صاحب کی وجہ سے نہیں پوچھ رہا۔
 
serial monogamy تو یہاں عام ہے لہذا تاریخ کے بغیر لاتعداد ازواج کی سہولت ممکن ہے۔ برگھم ینگ یا شاہ عبد العزیز سب کا کام چل سکتا ہے۔
 
Top