شبِ غم کی درازی زلفِ جاناں کون دیکھے گا:: از:: جگر بسوانی

شبِ غم کی درازی زلفِ جاناں کون دیکھے گا
لگا کر تم سے دل خوابِ پریشاں کون دیکھےگا

ہمیں بھی جلوہ گاہِ ناز تک لے کے چلو موسیٰ
تمہیں غش آ گیا تو حُسنِ جاناں کون دیکھے گا

میں خود اِقرار کر لوں گا کہ میں نے جان خود دی تھی
سرِمحشر بھلا تجھ کو پریشاں کون دیکھے گا

پڑے ہیں تو پڑے رہنے دو میرے خون کے دھبے
تمہیں دیکھیں گے سب محشر میں داماں کون دیکھے گا

جگر اب مے کدے میں آ گئے ہو تو مناسب ہے
اگر چپکے سے پی لو گے مسلماں کون دیکھے گا

جگر بسوا نی​
 
مدیر کی آخری تدوین:
بہت

بہت خوب
 
Top