شاہ رخ خان اور کاجول کی نئی فلم 'دل والے' کس کس نے دیکھنی ہے؟

عبد الرحمن

لائبریرین
ویسے میں نے تو کبوتر کے پاؤں کے ساتھ پیغام باندھ دیا تھا
یاں تو واپسی میں مارا گیا یاں جاتے ہو کسی شکاری کی نظروں میں آگیا;)
بیچارہ کبوتر o_O
کبوتر نہیں پہنچا ہے ابھی تک۔ کئی دنوں سے انتظار کررہا ہوں۔ کہیں کسی کبوتری کے پاس تو نہیں اٹک گیا؟

لیکن ایک نظر پھر دیکھ لیتا ہوں۔ :)
 
کبوتر نہیں پہنچا ہے ابھی تک۔ کئی دنوں سے انتظار کررہا ہوں۔ کہیں کسی کبوتری کے پاس تو نہیں اٹک گیا؟

لیکن ایک نظر پھر دیکھ لیتا ہوں۔ :)
اللہ خیر میرا کبوتر :eek:
ویسے اتنا نظر باز تو نہیں ہے ہمارا کبوتر مجھے اپنے کبوتر پر یقین ہے :daydreaming:
 
ارے اسے بھی تو اپنا گھر بسانا ہے۔ واپس آئے گا تو لے جا ئے گا آپ کو اپنی ہونے والی کے پاس۔ :)
لیں جی لگ گیا سراغ کبوتر کا اپنی خالہ کے کمرے میں چھپا بیٹھا تھا اور خالہ کو ہماری شکائتیں لگا رہا ہے کہ ہمیں رحمان ملک کا پتہ دے کر سائیں قائم علی شاہ کے پاس بھیجا جا رہے۔
اڑان بھرنے سے ہی انکار کر دیا۔ ساتھ میں چلان نامہ بھی دے دیا
 

عبد الرحمن

لائبریرین
لیں جی لگ گیا سراغ کبوتر کا اپنی خالہ کے کمرے میں چھپا بیٹھا تھا اور خالہ کو ہماری شکائتیں لگا رہا ہے کہ ہمیں رحمان ملک کا پتہ دے کر سائیں قائم علی شاہ کے پاس بھیجا جا رہے۔
اڑان بھرنے سے ہی انکار کر دیا۔ ساتھ میں چلان نامہ بھی دے دیا
اتنی خطرناک معلومات آپ نے جاسوسی کی بنیاد پر نکلوائی ہیں یا عملیات کی؟ :)
 
اتنی خطرناک معلومات آپ نے جاسوسی کی بنیاد پر نکلوائی ہیں یا عملیات کی؟ :)
نہیں نہیں وہ تو اچانک دل میں خیال آیا کے ساتھ والے پنجرے کو بھی دیکھ لیں تو سراغ مل گیا اب صبح صحیح پتہ باندھ کر دوبارہ ہوا میں چھوڑیں گے اب ہماری آنکھیں نیند سے بوجھل ہو گئی ہیں کیا پتہ پھر غلط پتہ نہ لکھ دیں اس لیے اللہ حافظ
 

محمد وارث

لائبریرین
میں نے اپنی زوجہ محترمہ کو یہ فلم کمپیوٹر پر دکھا دی ہے، نہ میں نے خود دیکھی نہ ہی بچوں نے۔ محترمہ کے خیال میں اچھی فلم ہے :)
 

الشفاء

لائبریرین
مجبور پردیسیوں کے لیے میں نے ابھی گوگل کیا تو ایک نتیجہ تو یہ نکلا:
http://cinemakuwait.com/index.php?page=MovieDetails&movie=16811
یہ نتیجہ تو بتا رہا ہے کہ کویت کے کئی سنیماز میں لگی ہوئی ہے یہ مووی

لو فاتح بھائی سچ میں مجھے نہیں پتا تھا کویت میں اتنے سنیماز بھی ہیں میں تو بس دو میں مووی دیکھی ہے ایک جو ہمارئے گھر کے پاس ہے مرینہ مول والا اور دوسرا ہے ایوینوز مول (Avenues mall) والے کا :unsure::unsure:

فاتح بھائی۔ آپ کو تو عدنان دیکھ لے گا اب :mad:
 

تجمل حسین

محفلین
یار لوگوں کے تبصرے پڑھ پڑھ کر تو میرا خیال ہے کہ میں بھی یہ فلم دیکھ ہی لوں۔ خصوصاََ عبدالرحمٰن بھائی کے اس تبصرے کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا ہے۔ :)
ڈائیلاگز واقعی زبردست ہیں۔ مجھے ڈریسنگ بھی بہت اچھی لگی۔ :)
ڈھونڈھ کے ڈاؤنلوڈنگ پہ لگاتا ہوں ابھی۔
 

آوازِ دوست

محفلین
یہ محترمہ مطلب فلم کی ہیروئن محترمہ، اِس "آتش" کی جوانی میں آتش فشاں رہی ہیں۔ میرے ایک ہاسٹل کے دوست نے اپنے کمرے میں ان کا بڑا سا "آتشیں" پوسٹر لگا رکھا تھا اور خاکسار "تپش" کی تلاش میں گھنٹوں وہاں بیٹھا اس کو گھورتا رہتا تھا۔ دل مچل تو رہا ہے فلم دیکھنے کو لیکن میز پر پڑیں پانچ سات قسم کی دوائیاں مجھے یاد دلاتی رہتی ہیں کہ میں "بوڑھا" ہو گیا ہوں مگر زوجہ محترمہ مسلسل فرمایش کر رہی ہیں کہ سینما جا کر یہ فلم دیکھنی ہے اور میں سوچ رہا ہوں کہ چار پانچ ہزار خرچ کر کے "لال لگام" دیکھنے کا کیا فائدہ؟ :)
یہ نوے کی دھائی کے لڑکے بالے کیسے بوڑھے ہو سکتے ہیں جب کہ اِن کے سدا بہار نغمے، فلمیں اور یہاں تک کے اداکار اور اداکارائیں آج بھی جوان ہیں اُس جوان کی طرح جو فوج میں بھرتی ہونے سے لے کر پنشن پانے تک جوان ہی رہتا ہے :)
 
Top