شاہ رخ خان اور کاجول کی نئی فلم 'دل والے' کس کس نے دیکھنی ہے؟

آوازِ دوست

محفلین
کرسمس گفٹس کے حساب سے یہ تو کچھ بھی نہیں۔ ہم بھی اپنی فیملی کو یہ دکھانے لے جار ہے ہیں اور پانچ افراد ہی ہیں۔ قیمت پاکستانی 7000 روپے :)
آپ ناروے اور پاکستانی کرنسی کا ایکسچینج ریٹ مت بھولیں عارف صاحب ہم پاکستانی ایسی فلموں کو ویٹ اینڈ سی کے فارمولے پر زیادہ انجوائے کرتے ہیں :)
 
arifkarim

معطل
آپ ناروے اور پاکستانی کرنسی کا ایکسچینج ریٹ مت بھولیں عارف صاحب ہم پاکستانی ایسی فلموں کو ویٹ اینڈ سی کے فارمولے پر زیادہ انجوائے کرتے ہیں :)
یعنی یہاں بھی ونڈو شاپنگ سے کام چلایا جاتا ہے۔ ویسے پاکستانی فلموں کیساتھ ایسا کرنا اپنی ہی فلم انڈسٹری کیساتھ خودکشی کے مترادف ہوگا۔
 
آوازِ دوست

محفلین
پ
یعنی یہاں بھی ونڈو شاپنگ سے کام چلایا جاتا ہے۔ ویسے پاکستانی فلموں کیساتھ ایسا کرنا اپنی ہی فلم انڈسٹری کیساتھ خودکشی کے مترادف ہوگا۔
انڈین فلمیں مجھے اور انگلش بیگم کو پسند نہیں کوئی ہارڈ رول نہیں ہے عموما" ٹریس پاسنگ ہوتی رہتی ہے پاکستانی فلموں میں بہتری آ رہی ہے لیکن ہنوز دلی دور است، تو معاملہ جب اپنی یا فلم انڈسٹری کی خود کُشی کا ہو تو پہلا موقع آپ کو ایسی انڈسٹری اور ایسی فلمیں بنانے والوں کو دینا چاہیے جسے دیکھتے ہوئے آپ خود کو نرا احمق اور گاؤدی محسوس کریں :)
 
میرا گمان تھا کہ شعیب منصور کی فلم ’خدا کے لئے ‘ کے بعد پاکستانی سنیما دوبارہ زندہ ہوگا،لیکن یہ تو بالی وڈ کی کاپیاں بنانا شروع ہو گئے ہیں۔
 
آوازِ دوست

محفلین
یعنی یہاں بھی ونڈو شاپنگ سے کام چلایا جاتا ہے۔ ویسے پاکستانی فلموں کیساتھ ایسا کرنا اپنی ہی فلم انڈسٹری کیساتھ خودکشی کے مترادف ہوگا۔
پوش آبادیوں کے ملٹی پلیکسز کے علاوہ عمومی سنیما اِس قابل نہیں کہ آپ فیملی کے ساتھ جا کر وہاں خود کو کمفرٹ میں فِیل کریں سو گھر پر ایچ ڈی رزلٹ میں دیکھنا زیادہ بہتر آپشن لگتا ہے :)
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ نوے کی دھائی کے لڑکے بالے کیسے بوڑھے ہو سکتے ہیں جب کہ اِن کے سدا بہار نغمے، فلمیں اور یہاں تک کے اداکار اور اداکارائیں آج بھی جوان ہیں اُس جوان کی طرح جو فوج میں بھرتی ہونے سے لے کر پنشن پانے تک جوان ہی رہتا ہے :)

درست فرمایا آپ نے، لیکن افسوس میں اُن میں سے نہیں ہوں۔ یادش بخیر، کبھی میں نے والد صاحب مرحوم سے فرمایش کی تھی کہ میں نے ایک طبلہ خریدنا ہے اور بجانا سیکھنا ہے۔ "کنجر" تو ایک معمولی سا اور قابلِ تحریر لفظ ہے جو اس کے جواب میں انہوں نے فرمایا تھا، دیگر سب کچھ نا گفتنی ہے :) ویسے میں چالیس سے اوپر کا ہو چکا سو دماغی نہیں جسمانی طور پر بھی بوڑھا ہی ہوں۔
 
فاتح

جو گفتنی نہیں وہ بات بھی سنادوں گا :laughing:
 
محمد وارث

لائبریرین
بھابھی کے اعلیٰ ذوق کا اندازہ آپ کو اس سے نہیں ہوا کہ ان کی پسند برادرم وارث ہیں۔ فلموں کے معاملے ان کو رعایت دے دیں۔ :laughing:

یہ دلیل وہ بھی لاتی ہے اپنے "اعلیٰ ذوق" کی حمایت میں، لیکن میرے نزدیک اس معاملے میں بھی اُس کا ذوق بس ایویں ہی ہے :)
 
فاتح

لائبریرین
یہ دلیل وہ بھی لاتی ہے اپنے "اعلیٰ ذوق" کی حمایت میں، لیکن میرے نزدیک اس معاملے میں بھی اُس کا ذوق بس ایویں ہی ہے :)
آپ سے دیرینہ تعلق کی بنا پر اسے آپ کی منکسر المزاجی پر محمول کیا جا رہا ہے لیکن یاد رہے کہ آپ کی جانب سے اس نکتے پر اصرار کی صورت میں اسے حقیقت تسلیم کر لیے جانے کے امکانات بھی مفقود نہیں ہوتے۔ :laughing:
 
آخری تدوین:

عبد الرحمن

لائبریرین
نہیں نہیں وہ تو اچانک دل میں خیال آیا کے ساتھ والے پنجرے کو بھی دیکھ لیں تو سراغ مل گیا اب صبح صحیح پتہ باندھ کر دوبارہ ہوا میں چھوڑیں گے اب ہماری آنکھیں نیند سے بوجھل ہو گئی ہیں کیا پتہ پھر غلط پتہ نہ لکھ دیں اس لیے اللہ حافظ
گڈ مارننگ! امید ہے نیند پوری ہوگئی ہوگی۔ اُس وقت میسج اس لیے نہیں کیا تاکہ آپ کے آرام میں خلل نہ واقع ہو۔ :)
 
عبد الرحمن

لائبریرین
یار لوگوں کے تبصرے پڑھ پڑھ کر تو میرا خیال ہے کہ میں بھی یہ فلم دیکھ ہی لوں۔ خصوصاََ عبدالرحمٰن بھائی کے اس تبصرے کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا ہے۔ :)

ڈھونڈھ کے ڈاؤنلوڈنگ پہ لگاتا ہوں ابھی۔
نہ ملے تو بتائیے گا۔ :)
 
تجمل حسین

محفلین
نہ ملے تو بتائیے گا۔ :)
ایسی کی تیسی اس فلم کی۔ انڈین فلم ہو اور مجھے نہ ملے :cool:
میں نے پہلے ڈاؤنلوڈنگ پہ لگانی چاہی لیکن پھر اچانک ہی مصروف ہوگیا ڈاؤنلوڈنگ نہ لگا سکا۔ اسی دوران ایک واقف کار کسٹمر آگیا۔ اس کے پاس یو ایس بی فلیش میں فلم دیکھی تو میں نے اس سے لے کر کاپی کر لی۔ جب گھر جاکر دیکھی تو وہ ’’دل والے‘‘ نکلی۔ :D
عجیب سی خوشی ہوئی کہ بن مانگے ہی وہ چیز مل گئی جسے ڈاؤنلوڈ کرنے پر 1 گھنٹہ لگنا تھا۔
لیکن فلم دیکھنے کے بعد احساس ہوا کہ نہ ہی دیکھتا تو اچھا تھا :p
اس سے بہتر تھا کہ کوئی اور فلم دیکھ لیتا۔
یہاں تو لوگوں نے پورے کپڑوں کا یوں شور مچایا ہوا تھا جیسے اس نے حجاب پہن لیا ہو۔ :D
اور ہاں فلم کے متعلق تبصرہ تو کیا ہی نہیں میں نے۔
فلم کی کہانی یکسر بوریت لیے ہوئے تھی۔ کوئی سبق بھی نہیں تھا فلم میں۔ :)
اس سے بہتر ’’تو پریم رتن دھن پائیو‘‘ کی سٹوری اچھی ہے اور سبق آموز بھی ہے :)
 
Top