شاہ رخ خان اور کاجول کی نئی فلم 'دل والے' کس کس نے دیکھنی ہے؟

arifkarim

معطل
مائی نیم از خان کے بعد یہ جوڑی ایک بار پھر سنیما اسکرین پر جلوہ گر ہو رہی ہے۔ فلم کے بعض سین ناروے کے ہمسایہ ملک آئس لینڈ میں فلمائے گئے ہیں:
0621.jpg

0216.jpg

ہم نے آج تک کوئی بھارتی فلم سنیما میں جاکر نہیں دیکھی۔ سوچ رہے ہیں یہ والی دیکھ ہی لیں۔ فلم کا ٹریلر گانا:
 

عبد الرحمن

لائبریرین
جب سے ٹیلر ریلیز ہوا ہے تب سے انتظار کررہا ہوں۔ اب آپ کیا سمجھتے ہیں اگلے مہینے دیکھوں گا کیا؟ :p

ڈاؤن لوڈنگ پر ہے۔ جب تک فرنچ فرائز بھی تیار ہوجائیں گے۔ :)
 
جب سے ٹیلر ریلیز ہوا ہے تب سے انتظار کررہا ہوں۔ اب آپ کیا سمجھتے ہیں اگلے مہینے دیکھوں گا کیا؟ :p

ڈاؤن لوڈنگ پر ہے۔ جب تک فرنچ فرائز بھی تیار ہوجائیں گے۔ :)
میں نے ڈاؤن لوڈ کی ہے لیکن پرینٹ بلکل بھی اچھا نہیں ہے ساونڈ بھی اچھی نہیں تھی میں نے بند کر دی مطلب نہیں دیکھی:unsure:
جب تک ایچ ڈی رزلٹ نہیں آتا نیٹ پر:):)
 

عبد الرحمن

لائبریرین
میں نے ڈاؤن لوڈ کی ہے لیکن پرینٹ بلکل بھی اچھا نہیں ہے ساونڈ بھی اچھی نہیں تھی میں نے بند کر دی مطلب نہیں دیکھی:unsure:
جب تک ایچ ڈی رزلٹ نہیں آتا نیٹ پر:):)
اچھے پرنٹ پر مل جاتی ہے تو آپ کو ٹی سی ایس کردیتے ہیں۔ :)

نوٹ: ٹی سی ایس ہمارے یہاں ڈراپ باکس کو کہا جاتا ہے۔ :)
 

arifkarim

معطل
یہ دلوالے کیسا ٹائٹل ہے؟
ممبئی:بولی ووڈ سپر سٹار شا ہ رخ خان اور معروف اداکارہ کاجل ”دل والے دلہنیاں لے جائیں گے“ جیسی مشہور فلم کے بعد روہت شیٹھی کی نئی فلم ”دلوالے “ میں اسی انداز میں نظر آئیں گے۔ رپورٹ کے مطابق دلوالے میں روہت شیٹھی اور اداکاروں کی طرف سے بھرپور کوشش کی گئی ہے اس بار بھی بڑی سکرین پر جوڑی کی ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ والی کیمسٹری دکھائی جا سکے ۔کاجل اور شاہ رخ کی ”دلواے “کی پہلی تصویر ہدایت کار روہت شیٹھی کی طرف سے حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دلوالے شوٹنگ کے آخری مراحل میں ہے۔واضح رہے روہت شیٹھی کی ”دلوالے“ رواں برس18دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
ماخذ
 

ظفری

لائبریرین
ایک نقطہ محرم کو مجرم بنا دیتا ہے جناب ۔ یہ مسنگ اسپیس کیا گُل کھلا دیتا ۔ تم کو اندازہ ہی نہیں ہے ۔:D
 

فاتح

لائبریرین
یہ دلوالے کیسا ٹائٹل ہے؟
یہ تو شاید عارف کی ٹائپو ہو گی لیکن اس فلم کا آفیشل نام "دلوالے" بطور واحد لفظ ہی ہے۔
کافی سال پہلے دبئی میں میرے ایک انڈین کولیگ نے، جس کی مادری زبان اردو ہی تھی، ایک مرتبہ مجھ سے پوچھا، تم نے DDLJ دیکھی ہے؟
میں نے حیرت سے پوچھا کہ وہ کیا ہے؟ تو کہنے لگا، یار شاہ رخ کی مووی "دل والے دلہنیا لے جائیں گے"۔
میں نے حیرانی سے کہا کہ اگر ایکرونم ہی بنانا ہے تو وہ تو DWDLJG بنے گا نا کہ DDLJ ۔
تو اس نے بتایا کہ ہمارے ہاں انڈیا میں دو تین الفاظ کو اکٹھا کر کے ایک لفظ بنا لیا جاتا ہے۔
dilwale dulhania le jayenge
آپ اب بھی گوگل پر DDLJ لکھ کر تلاش کریں تو آپ کو دل والے دلہنیا لے جائیں گے کے نتائج ہی ملیں گے۔ :)
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
یہ محترمہ مطلب فلم کی ہیروئن محترمہ، اِس "آتش" کی جوانی میں آتش فشاں رہی ہیں۔ میرے ایک ہاسٹل کے دوست نے اپنے کمرے میں ان کا بڑا سا "آتشیں" پوسٹر لگا رکھا تھا اور خاکسار "تپش" کی تلاش میں گھنٹوں وہاں بیٹھا اس کو گھورتا رہتا تھا۔ دل مچل تو رہا ہے فلم دیکھنے کو لیکن میز پر پڑیں پانچ سات قسم کی دوائیاں مجھے یاد دلاتی رہتی ہیں کہ میں "بوڑھا" ہو گیا ہوں مگر زوجہ محترمہ مسلسل فرمایش کر رہی ہیں کہ سینما جا کر یہ فلم دیکھنی ہے اور میں سوچ رہا ہوں کہ چار پانچ ہزار خرچ کر کے "لال لگام" دیکھنے کا کیا فائدہ؟ :)
 

عبدالحسیب

محفلین
یہ تو شاید عارف کی ٹائپو ہو گی لیکن اس فلم کا آفیشل نام "دلوالے" بطور واحد لفظ ہی ہے۔
کافی سال پہلے دبئی میں میرے ایک انڈین کولیگ نے، جس کی مادری زبان اردو ہی تھی، ایک مرتبہ مجھ سے پوچھا، تم نے DDLJ دیکھی ہے؟
میں نے حیرت سے پوچھا کہ وہ کیا ہے؟ تو کہنے لگا، یار شاہ رخ کی مووی "دل والے دلہنیا لے جائیں گے"۔
میں نے حیرانی سے کہا کہ اگر ایکرونم ہی بنانا ہے تو وہ تو DWDLJG بنے گا نا کہ DDLJ ۔
تو اس نے بتایا کہ ہمارے ہاں انڈیا میں دو تین الفاظ کو اکٹھا کر کے ایک لفظ بنا لیا جاتا ہے۔
dilwale dulhania le jayenge
آپ اب بھی گوگل پر DDLJ لکھ کر تلاش کریں تو آپ کو دل والے دلہنیا لے جائیں گے کے نتائج ہی ملیں گے۔ :)
دراصل بالی وڈ والے واستو پر بہت یقین رکھتے ہیں۔ ممکن ہے یہ ایکرونم بھی کسی بابا نے رکھوایا ہو :):)
 

عبدالحسیب

محفلین
جی ہاں ہم پانچ افراد ہیں بچوں سمیت اور پانچ سات سو کی ٹکٹ ہے، اور اس کے بعد خالی ہوا خوری ہی تو نہیں کردینے گی مجھے لاہور کے "کھابے" کھانے والی بیوی اور اس معاملے میں اسی کے جینز لیے بچے :)
:LOL::ROFLMAO:
اصل میں ابھی اس معاملہ میں ناتجربہ کار ہیں ۔ اسی لیے حیرت ہوئی :):)
 
Top