تعارف شاہد شاہنواز... آپ کے فورم میں نیا طالب علم

شاہد شاہنواز

لائبریرین
میرا نام شاہد شاہنواز ہے۔۔۔ لکھتا ہوں اور شاعری کرتا ہوں۔۔۔ فیس بک پر میری ساٹھ کے قریب پوسٹس موجود ہیں۔۔۔ میرا اپنا پیج بھی موجود ہے ۔۔۔ شاعری کی اغلاط بڑھ گئی ہیں۔۔۔ اس لیے آپ کے فورم کا رخ کیا ہے تاکہ کچھ سیکھ سکوں۔۔۔ میری شاعری کا سیمپل پیش خدمت ہے:
کہتے رہے کہ ظلم ہوا اور برا ہوا
انصاف کی کسی نے مگر بات تک نہ کی
اکیسویں صدی میں ہے یہ پتھروں کا عہد
یا پتھروں کے عہد میں اکیسویں صدی؟؟
کچھ اور پیش کرتا لیکن مجھے غلطیوں کا خدشہ بہت ہے اور پہلی ہی پوسٹ میں غلطی کرنا ٹھیک نہیں لگتا۔۔۔ اجازت چاہتا ہوں۔۔۔ شاہد شاہنواز۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
شاہد شاہنواز صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

کہاں سے ہیں، شاعری کے علاوہ کیا کرتے ہیں، اس کے متعلق کچھ بتائیں۔
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
خوش آمدید شاعر اوہ سوری شاہد برادر
اہلاً و سہلاً مرحبا
تعارف نا مکمل ہے یار، پلیز شمشاد بھائی کے مراسلے پر غور کرو، اور تعارف پورا کرو
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
معافی چاہتا ہوں۔۔۔ شاعری کے علاوہ کمپیوٹر کا کام کرتا ہوں۔۔۔ اس میں ٹائپنگ سے لے کر ویب سائٹ بنانے تک سب کچھ شامل ہے۔ انگریزی میں کہتے ہیں جیک آف آل ٹریڈز، ماسٹر آف نن۔۔۔ یہی میرا حال ہے۔۔۔ کراچی میں رہائش ہے اور پنجاب کے ضلع رحیم یار خان سے تعلق۔۔۔ اور کوئی سوال ہو تو حاضر ہوں۔۔۔ آپ تعارف کے بارے میں جو گائیڈ لائن بتا رہے ہیں، اس کا لنک دے دیجئے گا۔۔ میں تفصیل دے دوں گا۔۔۔ بہت شکریہ۔۔
 
ماشاءاللہ
سافٹ وئیر میں ہم سا نکما کوئی نہیں
البتہ ہارڈ وئیر میں یار لوگ فدوی کو ٹارزن کہتے ہیں
بہت اچھا لگا جناب یہ جان کر کہ آپ اپنے ہی وسیب سے ہیں
 
شاہد بھائی اردو محفل پے آپ کو دل سے خوش آمدید.
آپ بھی ہماری ٹیم کے نئے کھلاڑی ہیں. امید ہے شاعری میں سیکھنے کو ملے گا آپ سے.
 
شمشاد

لائبریرین
معافی چاہتا ہوں۔۔۔ شاعری کے علاوہ کمپیوٹر کا کام کرتا ہوں۔۔۔ اس میں ٹائپنگ سے لے کر ویب سائٹ بنانے تک سب کچھ شامل ہے۔ انگریزی میں کہتے ہیں جیک آف آل ٹریڈز، ماسٹر آف نن۔۔۔ یہی میرا حال ہے۔۔۔ کراچی میں رہائش ہے اور پنجاب کے ضلع رحیم یار خان سے تعلق۔۔۔ اور کوئی سوال ہو تو حاضر ہوں۔۔۔ آپ تعارف کے بارے میں جو گائیڈ لائن بتا رہے ہیں، اس کا لنک دے دیجئے گا۔۔ میں تفصیل دے دوں گا۔۔۔ بہت شکریہ۔۔
تعارف کی گائیڈ لائن کوئی نہیں ہے۔

اراکین آتے جائیں گے اور اپنی اپنی پسند کا سوال پوچھتے جائیں گے۔

شادی شہداؤں میں شامل ہیں کہ ابھی تک آزادی کے مزے لُوٹ رہے ہیں؟
 
رانا

محفلین
البتہ ہارڈ وئیر میں یار لوگ فدوی کو ٹارزن کہتے ہیں
مطلب یہ کہ کئی کئی برس کی جام ریموں کا کاربن رگڑنے میں ان کا کوئی ثانی نہیں۔:)
ہماری تو نئی ریموں پر ہی ربڑ چلانے سے انگلیاں دکھنے لگتی ہیں۔
آئندہ ہم بھی ٹارزن کو ہی زحمت دیں گے۔:)
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
مطلب یہ کہ کئی کئی برس کی جام ریموں کا کاربن رگڑنے میں ان کا کوئی ثانی نہیں۔:)
ہماری تو نئی ریموں پر ہی ربڑ چلانے سے انگلیاں دکھنے لگتی ہیں۔
آئندہ ہم بھی ٹارزن کو ہی زحمت دیں گے۔:)
سجناں دے کم آنا ہم سعادت سمجھتے ہیں رانا جی زحمت نہیں
ویسے صرف ریم ہی کیوں
اللہ کا خصوصی کرم ہے، کہ اس نے میرے ہاتھ میں شفا رکھی ہے کمپیوٹرز کیلئے
ہارڈڈسک سپیشلسٹ ہے فدوی۔ ڈیڈ سے ڈیڈ ہارڈ ڈسک بھی نہ صرف چلنے لگے بلکہ دوڑنے لگے
 
احمد علی

محفلین
خوش آمدید جناب​
شاہد شاہنواز​

@چھوٹاغالبؔ صاحب

ڈیڈ سے ڈیڈ ہارڈ ڈسک B تو دوڑتی ہے​
ڈیڈ سے ڈیڈ ہارڈ ڈسک​
A کے بارے میں کیا رائے ہے :D
 
Top