تعارف شاہد شاہنواز... آپ کے فورم میں نیا طالب علم

شاہد شاہنواز

لائبریرین
آپ سب کے تاثرات پڑھ کر اچھا لگا، معذرت خواہ ہوں کہ سب کو کوٹ نہیں کررہا،امید کرتا ہوں برانہیں مانیں گے۔ ایک سوال یہ ہوا ہے کہ شادی شدہ ہوں یا نہیں۔۔۔ تو میرا جواب ہے کہ غیر شادی شدہ ہوں۔۔۔ اور کوئی سوال نظر انداز کیا ہو تو معذرت ۔۔۔ اور جواب ضروری ہو تو دہرا دیجئے گا۔۔۔ بہت شکریہ۔۔۔
 

Rehmat_Bangash

محفلین
خوش آمدید شاہد شاہنواز بھا ئی ، ماشاءاللہ ہم ایسے نکمے کے بعد آپ جسے ہنر مند کی بہت سخت ضرورت تھی محفل کو، میں آپ کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتاہوں۔
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
ہمیں محفل میں گھسے سال ہونے کو ہے اور سال بھر پہلے پوسٹ کیا گیا ہمارا تعارف آج پھر ہمارے سامنے ہے۔۔۔ اپنے بارے میں کچھ اور بتانے کی فرمائش کی گئی ہے تو ہماری شخصیت کے تین پہلو ہیں: کام، مشغلہ اور شخصیت ۔۔۔ کام اور مشغلے کے بارے میں کچھ ہم کہہ چکے ہیں، کچھ اگر آپ مزید جاننا چاہیں تو بتائیں گے ۔۔۔ شخصیت کے بارے میں صرف اتنا ہی کہنا ہے کہ جیسے تقریبا سب ہی لکھنے والوں کا دستور ہے کہ زیادہ نہیں بولتے اور سوچوں میں کھوئے رہتے ہیں۔ یہی ہمارا حال ہے ۔۔ ہم نے بے حد و حساب منصوبے اپنے تخلیقی کام اور پیشہ ورانہ کام کے حوالے سے بنائے اور سب کو ادھورا چھوڑ دیا۔۔ ناول نگار بننا چاہتے تھے، دو ناول لکھے اور کاغذوں میں ہی رہ گئے۔۔۔ ہم ویب سائٹس بنانے کاکام کرتے ہیں۔۔۔ لیکن اپنی ویب سائٹ مکمل نہیں کرسکے۔۔۔ روز نت نئی ترکیبیں سوچتے ہیں اور اگلے دن ان ترکیبوں کو فضول سمجھ کر چھوڑ دیتے ہیں۔۔۔ ذاتی طور پر غصہ نہ کرنا اور معاف کرنا ہماری فطرت ہے۔ کوئی ایک شخص بھی ایسا نہیں ہوگا جس نے ہم سے زیادتی اور ظلم کیا اور ہم نے اس کو معاف نہ کیا ہو۔ ہم لوگوں کے ساتھ کتنی زیادتیاں کر جاتے ہیں، اس کا کوئی شمار نہیں ہے، سو جن کو معاف کرتے ہیں ان کو کیوں گنیں۔۔۔
یہ گنتی فرشتوں اور ان فرشتوں کو مقرر کرنے والے خدا پر چھوڑ دی ہے۔۔۔ اور امید ہے کہ کمی بیشی معاف کی جائے گی۔۔۔ زندگی میں چھوٹی موٹی کامیابیاں اور ناکامیاں سب کے ساتھ ہوتی ہیں سو کامیابیوں کا ڈھنڈورا پیٹنا اور ناکامیوں کا رونا رونے سے کچھ حاصل نہیں ۔۔۔ بقول فانی:
مختصر قصہ غم یہ ہے کہ دل رکھتا ہوں ۔۔۔ سو اگر آپ کے سینے میں دل ہے تو غم اور خوشی کی کیفیات کا پایا جانا کوئی حیرت کی بات نہیں۔۔۔
 
Top