مبارکباد شاہد احمد خان کو سالگرہ مبارک

شمشاد

لائبریرین
آج 26 جنوری کو اس محفل کے رکن شاہد احمد خان کی سالگرہ ہے۔

شاہد بھائی آپ کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو۔

آ جایا کریں محفل میں۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہی ہیں۔ لیکن بہت اچھا لکھتے ہیں۔
پچھلے دنوں نبیل بھائی نے ان کی ایک تحریر کو محفل کی زینت بنایا تھا۔
 
شمشاد صاحب ،اور دیگر احباب، یاد رکھنے کے لئے ممنون ہوں‌۔ لیکن ذرا سا کنفیوژن پید اہو گیا ہے ۔۔ 26 جنوری کو میری پیدائش کا حادثہ پیش نہیں‌ آیا تھا ۔ وہ ماہ وش کی شرارت تھی اور کچھ نہیں‌تھا ۔ میں‌ نے جولائی کی 11 تاریخ‌کو اس دنیا کی آلودہ ہوا میں‌ پہلا سانس لیا تھا ۔ میرا طالع برج سرطان ہے اور مزاج آبی ہے لیکن طبیعت سیمابی پائی ہے ۔ آج کل موسم سرد ہے اس لئے نزلہ زکام نے مزاج پوچھ رکھا ہے ۔ تو آپ سے باقی باتیں‌پھر کبھی ہوں‌ گی ۔ ۔۔۔ ۔ یار زندہ صحبت باقی

چلیں‌ کچھ اپنا لکھاہوا آپ کی محفل کی نذر کرتا ہوں‌ ۔ رائے کا منتظر رہوں گا۔

http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=251933

اور

http://www.voanews.com/urdu/2008-02-03-voa5.cfm

نوٹ : آپ لوگوں‌کی جانب سے سال گرہ کی مبارک باد میں نے ایڈوانس میں قبول کر لی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید شاہد صاحب۔
آپ کو اردو محفل میں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ آتے رہا کریں۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے دونوں ربط کھول کے پڑھے ہیں۔ بہت اچھا لکھتے ہیں شاید صاحب آپ۔ لیکن اپنی آپ اردو محفل کی زینت کیوں نہیں بناتے؟
 
Top