شام کیخلاف کارروائی ہوئی تو سعودیہ پر حملہ کر دینگے: پیوٹن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
یہ بات تو طے ہے کہ یہ خبر موجود تھی۔میں خود تین چار جگہ دیکھ چکا تھا حتیٰ کہ یاہو نیوز پر بھی بریکنگ نیوز کے زمرہ میں تھی۔ اب یا تو اس کی تردید کی گئی ہے یا اور کچھ یہ تو معلوم نہیں لیکن جہاں جہاں اسے شائع کیا گیا تھا وہاں سے ہٹایا جا رہا ہے۔

جھوٹ کے پاوں نہیں
یہ جھوٹ الٹ کے دشمنوں کے چہروں پر پڑا ہے
 
ہوسکتا ہے کہ یہ خبر غلط ہو کہ "شام کے خلاف حملہ ہوا تو سعودیہ پر حملہ کردینگے:پیوٹن"۔۔۔۔لیکن اللہ کے بندو ۔۔ یہ خبر تو درست ہی ہے ناں کہ "امریکہ اور برطانیہ نے شام پر حملے کی تیاری کرلی"۔۔۔کیا شام مسلمان ملک نہیں ہے؟ اگر ہے تو اس پر غیر مسلم ممالک کے حملہ آور ہونے کی خبر پر خوشیاں منانے والے کیسے مسلمان ہیں؟
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
دیکھیے یہاں کوئی بھی نہیں چاہتا کہ سعودی عرب پر حملہ ہوکیونکہ ہمیں وہاں کے حکمرانوں سے ہر گز نہیں لیکن وہاں کی سر زمین سے بہت پیار ہے۔۔ ہمارا اصل مرکز وہیں پر ہے۔
رہی بات امریکہ کی تو اس بات سے قطع نظر کہ شام نے کیمیائی ہتھیار استعمال کئے یا نہیں تو امریکہ تو بہت پہلے سے شام پر حملے کا خواہاں ہے، بلکہ شام ہی کیا تمام اسلامک اسٹیٹس پر۔۔اور اس کے لئے حیلے بہانے تلاشتا رہتا ہے۔ اب عراق پر بھی کیمیائی ہتھیاروں کے شبے میں حملہ کر دیا، اقوام متحدہ کے انسپکٹروں کو آج تک کوئی کیمیکل ویپن نہیں ملا وہاں سے ، بعد میں 11 9 کی بیس بنا کر افغانستان پر،پھر لیبیا پر، اب شام کے درپے ہے۔۔۔ اگر اس کی چیرہ دستیاں ایسے ہی جاری رہیں تو کل کو ہمارا نمبر ہو گا۔۔
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
ہوسکتا ہے کہ یہ خبر غلط ہو کہ "شام کے خلاف حملہ ہوا تو سعودیہ پر حملہ کردینگے:پیوٹن"۔۔۔ ۔لیکن اللہ کے بندو ۔۔ یہ خبر تو درست ہی ہے ناں کہ "امریکہ اور برطانیہ نے شام پر حملے کی تیاری کرلی"۔۔۔ کیا شام مسلمان ملک نہیں ہے؟ اگر ہے تو اس پر غیر مسلم ممالک کے حملہ آور ہونے کی خبر پر خوشیاں منانے والے کیسے مسلمان ہیں؟
دیکھئے میں تو لعنت بھیجتا ہوں سو دفعہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں پر۔۔۔ اور اس بات پر بھی حیرت ہے کہ خوشیاں کس چیز کی منائی جا رہی ہیں۔۔
 
سید ذیشان

محفلین
ہوسکتا ہے کہ یہ خبر غلط ہو کہ "شام کے خلاف حملہ ہوا تو سعودیہ پر حملہ کردینگے:پیوٹن"۔۔۔ ۔لیکن اللہ کے بندو ۔۔ یہ خبر تو درست ہی ہے ناں کہ "امریکہ اور برطانیہ نے شام پر حملے کی تیاری کرلی"۔۔۔ کیا شام مسلمان ملک نہیں ہے؟ اگر ہے تو اس پر غیر مسلم ممالک کے حملہ آور ہونے کی خبر پر خوشیاں منانے والے کیسے مسلمان ہیں؟

اس کا موازنہ عراق پر 2003 کے حملے سے کرنا چاہیے۔ اگرچہ صدام، بشار سے ہزار گنا زیادہ سفاک تھا، کیمیائی ہتھیاروں سے اس نے لاکھوں لوگوں کو قتل کیا تھا لیکن چونکہ اس نے ایران سے جنگ لڑی تھی تو سب کا نورِ نظر بنا ہوا تھا۔ پوری اسلامی دنیا میں اس حملے کے خلاف مظاہرے ہو رہے تھے۔ ترکی نے نیٹو کا حصہ ہوتے ہوئے بیس فراہم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اب دیکھتے ہیں کہ کتنے لوگ مظاہرے کرتے ہیں۔
 
شام اسلامی ملک نہیں ہے۔ البتہ مسلمان وہاں اکثریت میں ہیں۔جس کو ایک ظالم نے یرغمال بنایا ہوا ہے۔

میرا نہیں خیال کہ شام پر قبضہ ہو۔ البتہ سرجیکل اسٹرائیک ہونگے جس سے بشار کی حکومت کے ختم ہونے کے آثار ہونگے

محمود غزنوی خبر غلط تھی مگر جس نیت سے ایرانی ایجنٹ اس کو لے اڑے تھے اس سے ان کی ذہنیت کا اندازہ ہوتا ہے
 
ذرا اس خبر کو دیکھیں اور ان کی ذہنت کو دیکھیں۔
یہ نہیں کہہ رہے کہ شام پر حملہ ہوا تو امریکہ پر کریں گے یا اسرائیل پر کریں گے۔
نہیں

بلکہ یہ مسلمانوں کے دشمن ہیں اور مسلمانوں کی سرزمین پر یہود کا قبضہ چاہتے ہیں۔یہی حقیقت ہے
 
یہ اس تناظر میں کہ اگر یہ خبر درست ہوئی تو۔۔۔ فی الحال کچھ کہا نہیں جا سکتا۔۔
 
میں نے کہیں پڑھا تھا کہ فاطمین کے زمانے میں نہ صرف کعبہ پر حملہ ہوچکا ہے بلکہ یہ حجر اسود بھی اکھاڑ کر لے گئے تھے۔ یہ وہی لوگ ہیں
 
سید ذیشان

محفلین
میں نے کہیں پڑھا تھا کہ فاطمین کے زمانے میں نہ صرف کعبہ پر حملہ ہوچکا ہے بلکہ یہ حجر اسود بھی اکھاڑ کر لے گئے تھے۔ یہ وہی لوگ ہیں

قرامطی تو بہت بعد میں آتے ہیں۔ سب سے پہلے تو امویوں نے 683 عیسوی میں عبداللہ ابن زبیر کے خلاف پتھراو میں کعبہ کو آگ لگا دی تھی۔ اس کے بعد حجاج بن یوسف نے 693 عیسوی میں کعبہ پر منجنیقوں سے پتھراو کیا اور کعبہ کو شہید کیا۔
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
جی ہاں ایک زمانے میں حجر اسود کو اکھاڑ کر موجودہ سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں قطیف کے شہر کے قریب لا کر کسی مسجد میں جڑ دیا گیا تھا کہ لوگ حج کے لیے وہاں آیا کریں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top