شام کیخلاف کارروائی ہوئی تو سعودیہ پر حملہ کر دینگے: پیوٹن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حسینی

محفلین
شام کیخلاف کارروائی ہوئی تو سعودیہ پر حملہ کر دینگے: پیوٹن
189699_40500972.jpg

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے فوج کو حکم دیا ہے کہ شام پر مغربی ملکوں کے حملے کی صورت میں سعودی عرب پر حملہ کر دیا جائے۔ دوسری جانب امریکی صدر براک اوباما نے ایک بار پھر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے شام کے حوالے سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
ماسکو، واشنگٹن: (دنیا نیوز، ویب ڈیسک) کریملن ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ روسی صدر نے فوج کو ''ارجنٹ ایکشن میمورنڈم''جاری کیا ہے جس کے تحت شام پر حملے کی صورت میں سعودی عرب پر حملے کا حکم دیا گیا ہے۔ امریکی صدر دنیا بھر میں اپنے اتحادیوں سے فون پر رابطے کر رہے ہیں تاکہ شام کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لئے عالمی رائے ہموار کی جائے۔ وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ صدر اوباما کی وزیراعظم کیمرون کو دوسری کال تھی۔ اکیس اگست کے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بعد صدر اوباما اور وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ عہدیدار اٹھاسی کالز کر چکے ہیں۔ خبریں ہیں کہ شام کیخلاف امریکا، برطانیہ اور فرانس اگلے چند روز میں فوجی کارروائی کر سکتے ہیں۔ واضع رہے کہ کیمیائی حملے کے تناظر میں مغربی ممالک کی جانب سے شام کو سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی تھی۔ مغربی ممالک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگلے چند روز کے اندر اندر بشارالاسد حکومت کے خلاف فوجی کارروائی ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیردفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ امریکی افواج خطے میں موجود ہیں اور صدر باراک اوباما کا حکم ملتے ہی فوری کارروائی کے لیے تیار ہیں۔ چک ہیگل نے بتایا کہ خفیہ ایجنسیاں ان شواہد کو بھی مرتب کر رہی ہیں جن سے واضح ہوتا ہے کہ دمشق کے نواح میں ہونے والا کیمیائی حملہ بشارالاسد کی حامی فورسز نے کیا اور یہ معلومات اگلے چند روز میں جاری کر دی جائیں گی۔
http://dunya.com.pk/index.php/taza-tarian/2013-08-28/189699
 
مجھے معلوم نہیں۔ تھوڑی وضاحت کر دیں تو بہتر ہوگا۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : قیامت قائم نہ ہو گی ، یہاں تک کہ فرات میں سونے کا ایک پہاڑ نکلے گا اور لوگ اس کے لئے لڑیں گے ۔ تو ہر سینکڑے میں سے ننانوے ماریں جائیں گے اور ہر شخص ( اپنے دل میں ) یہ کہے گا کہ شاید میں بچ جاؤں ۔ (صحیح مسلم)
 
فرات تو شاید عراق میں ہے

البتہ یہ سنا ہے کہ دجال ایران سے نکلے گا اور حضرت عیسی اس کو یہودیوں کے ساتھ قتل کردیں گے

اور یہ بھی سنا ہے کہ ایک ارمی شام سے سعودیہ عر ب پر حملے کے لیے ائے گی جو زمین میں دھنسا دی جائے گی
 
ویسے بے چارے یہودی ایجنٹز کی سوئی اس پر اٹک گئی ہے کہ کسی طرح حرمین شریفن پر حملہ کردیں
خدال منہ کالا کرے ایسے شیطانوں کا
 
حسینی

محفلین
دنیا نیوز نے تو خبر دی ہے۔۔۔۔ لیکن عرب میڈیا میں اس خبر کی کوئی جھلک نظر نہیں آرہی ابھی تک۔۔۔۔۔
 
سید ذیشان

محفلین
فرات تو شاید عراق میں ہے

البتہ یہ سنا ہے کہ دجال ایران سے نکلے گا اور حضرت عیسی اس کو یہودیوں کے ساتھ قتل کردیں گے

اور یہ بھی سنا ہے کہ ایک ارمی شام سے سعودیہ عر ب پر حملے کے لیے ائے گی جو زمین میں دھنسا دی جائے گی

کہاں سنا یہ سب۔ حدیث کا حوالہ پیش کریں۔

ویسے ایک حدیث دجال یا پھر شیطان کے سینگوں والی بھی کہیں پر پڑھی تھی۔ کوئی صاحب وہ پیش کریں گے؟ باحوالہ؟
 
کہاں سنا یہ سب۔ حدیث کا حوالہ پیش کریں۔

ویسے ایک حدیث دجال یا پھر شیطان کے سینگوں والی بھی کہیں پر پڑھی تھی۔ کوئی صاحب وہ پیش کریں گے؟ باحوالہ؟

بھائی گوگل کرکے دیکھ لو

ایک فوج جو شام سے نکلے گی اس کو بھی دھنسا دیا جائےگا۔انشاللہ
 
سید ذیشان

محفلین
بھائی گوگل کرکے دیکھ لو

ایک فوج جو شام سے نکلے گی اس کو بھی دھنسا دیا جائےگا۔انشاللہ

بغیر حولے کے شرشریاں تم چھوڑو اور جب کوئی حوالہ مانگے تو گوگل کر کے دیکھ لو۔ حدیث کوئی اتنی چھوٹی چیز ہو گئی کہ ہر جگہ پر بغیر حوالہ اس کا ذکر کرتے پھرا جائے۔
 
اور کچھ شیطان کی اولادیں شیطان بزرگ کو اسلامی ملک شام پر حملے کی دعوت دے رہے ہیں۔۔۔ اور انشاء اللہ ان کے یہ خواہش ان کے سینوں میں ہی دفن ہو گی۔

شام کہاں سے اسلامی ملک ہوگیا۔ تیس سال سے زائد عرصہ تک شیطانوں کی حکومت ہے

بڑا شیطان چھوٹے شیطان کو ہٹاسکتا ہے۔ یہ اپ کی لوجک ہے صدام کو ہٹانے کی
 
بغیر حولے کے شرشریاں تم چھوڑو اور جب کوئی حوالہ مانگے تو گوگل کر کے دیکھ لو۔ حدیث کوئی اتنی چھوٹی چیز ہو گئی کہ ہر جگہ پر بغیر حوالہ اس کا ذکر کرتے پھرا جائے۔

بیٹا کہاں میں نے لکھا ہے کہ یہ حدیث ہے؟
خوامخواہ کی باتیں نہ کرو۔
 
سید ذیشان

محفلین
یہ احادیث ہیں جن کا میں ذکر کر رہا تھا۔

Volume 2, Book 17, Number 147 :
Narrated by Ibn 'Umar

(The Prophet) said, "O Allah! Bless our Sham and our Yemen." People said, "Our Najd as well." The Prophet again said, "O Allah! Bless our Sham and Yemen." They said again, "Our Najd as well." On that the Prophet said, "There will appear earthquakes and afflictions, and from there will come out the side of the head of Satan."

Volume 9, Book 88, Number 214 :
Narrated by Ibn 'Umar

The Prophet said, "O Allah! Bestow Your blessings on our Sham! O Allah! Bestow Your blessings on our Yemen." The People said, "And also on our Najd." He said, "O Allah! Bestow Your blessings on our Sham (north)! O Allah! Bestow Your blessings on our Yemen." The people said, "O Allah's Apostle! And also on our Najd." I think the third time the Prophet said, "There (in Najd) is the place of earthquakes and afflictions and from there comes out the side of the head of Satan."
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top